بہترین موبائل ٹریڈنگ پلیٹ فارم 2022
دو مرتبہ موبائل ٹریڈںگ پلیٹ فارم کے چیمپیئن
2019 میں، ہمیں یورپین سی ای او میگزین کی جانب سے ’بہترین موبائل ٹریڈنگ ایپ‘ کا حامل ہونے کی بناء پر اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا تھا۔ موبائل ٹریڈنگ کے شعبے میں ایک مجدد کی حیثیت سے، ہم نے اپنے سفر کا آغاز سرمایہ کاری کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی سے کیا تھا۔ اب 2022 میں، FxDailyInfo نے ہماری کاوشوں کے نتیجے میں ہمیں بہترین موبائل ٹریڈںگ پلیٹ فارم برائے سال 2022 کے اعزاز سے نوازا ہے۔
FxDailyInfo بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک ادارہ ہے جو فاریکس کے حوالے سے تمام معاملات کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ بصیرت افروز بروکر بریک ڈاؤنز تخلیق کرتے ہوئے، نوآموز اور پروفیشنل ٹریڈرز کو جامع تجزیوں کے ساتھ فاریکس کے شعبے کی بھرپور معلومات کے حصول میں مدد دیتا ہے۔ 2017 سے لے کر اب تک، FxDailyInfo نے کرنسی ٹریڈنگ سے متعلقہ ہر شعبے میں خود کو اوّلین ترجیحی ادارے کے طور پر تسلیم کرایا ہے۔ اس نے وقت اور پیسے کی بچت کے لیے سرمایہ کار کمیونٹی کو زیادہ سوچے سمجھے فیصلے کرنے میں مدد دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے عظیم الشان گروپ کی جانب سے اس سطح پر سراہا جانا ہم اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔
’بہترین موبائل ٹریڈنگ پلیٹ فارم‘ قرار پانا محض ایک اتفاق نہیں ہے۔ ہمارے ڈویلپرز اور ٹیموں کا ہر نیا دن کمیونٹی کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہوئے گزرتا ہے تاکہ ہم اس شعبے میں سب سے آگے رہیں۔ اپنے کلائنٹ بیس کا سروے انجام دے کر ہم نے ایک ایسی ایپ تخلیق کی ہے جو سرمایہ کاروں کو اپنی صلاحیتوں میں اس انداز سے اضافہ کرنے کا اہل بناتی ہے جو ان کے خیال میں کبھی ممکن نہ تھا۔
2019 میں، ہماری اعزاز یافتہ ایپ ہمارے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ایک پہلو تک محدود تھی۔ اب صارفین ہماری Copytrading ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں! صارفین کے فیڈبیک کی بدولت، ہم ایک ایسا جدید ترین تجربہ فراہم کرنے کے قابل ہوئے ہیں جس کی بدولت کلائنٹس خود کو وی آئی پی محسوس کرتے ہیں۔
ہم اس امتیازی اعزاز پر انتہائی شکرگزار ہیں، تاہم عروج و کمال کی جانب اپنی پرواز اور صارفین کے لیے نئے طریقوں کی تخلیق جاری رکھیں گے تاکہ وہ ایک باسہولت اور نئے تجربے سے ہمکنار ہوسکیں۔ اگر آپ نے اب تک اسے نہیں آزمایا ہے، تو آپ ہماری ویب سائٹ سے براہِ راست ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ ایک اعزاز یافتہ سروس کے تجربے سے ہمکنار ہونے کے لیے Google Play اور AppStore سے OctaFX ٹریڈنگ ایپ یا ہماری OctaFX Copytrading App ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔