بیسٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم میکسیکو 2022
گلوبل بزنس میگزین 'مختلف سیکٹرز کی کمپنیوں میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازتا ہے'۔ اس سال ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ہم بھی شامل ہیں اور ہمیں 'بیسٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم میکسیکو 2022' ایوارڈ ملا ہے۔
یہ میکسیکو میں ہماری کاوشوں کے صلے میں ملنے والا پہلا ایوارڈ ہے۔ ہم دنیا بھر کے ٹریڈرز کے لیے مسابقتی پلیٹ فارم بنانے کے لیے لوکلائزیشن کے معیار، صارف کے تجربے اور ٹریڈنگ شرائط میں بہتری لانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ اس لیے یہ ایوارڈ ہمارے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ہم یہاں رُکیں گے نہیں بلکہ ہم اپنے پلیٹ فارم میں بہتری لاتے رہیں گے اور دستیاب انسٹرومنٹس کی فہرست میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ کچھ ہی عرصہ قبل ہم نے میٹاٹریڈر 5 پر دستیاب اثاثوں کی کُل تعداد میں اضافہ کر کے اسے 230 کر دیا ہے۔ اب آپ عالمی طور پر معروف کمپنیوں کے اسٹاکس کی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔
ہم اس ایوارڈ کے لیے گلوبل بزنس ریویو میگزین اور میکسیکو میں اپنے ٹریڈرز کے شکرگزار ہیں جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔ آپ کی سپورٹ نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے۔