نائیجیریا کے غریب بچوں کو بااختیار بنانا
ہمیں اپنے فلاحی کاموں پر فخر ہے۔ لیکن کسی کو خوشحالی کے ذرائع فراہم کرنا فاریکس کی دنیا سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ہم عالمی سطح پر شدید ضرورت مند افراد کے حالات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ لہٰذا، اس بار ہم نے نائیجیریا میں ڈیوک آف سپیڈز فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
ڈیوک آف سپیڈز فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا آغاز پسماندہ اور ایچ آئی وی HIV کے ساتھ پیدا ہونے یا اس سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ اس فاؤنڈیشن نے کئی دیگر ممالک میں بھی کام کیا ہے، بشمول روانڈا، جنوبی افریقہ، یوگنڈا اور کینیا۔
ہم نے ڈیوک آف سپیڈز کو ان کے مقاصد کے حصول میں معاو نت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے 10 سے 14 سال کے بچوں کے لیے انتہائی ضروری IT انسٹرومنٹس عطیہ کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان روشن ذہن نوجوان اور نائیجیریا کی اگلی نسل کو خوشحال اور بااختیار بنانے کے ذرائع فراہم کرنا ہے۔
مجموعی طور پر ہم نے کیورامو (Kuramo) کالج کو 20 نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور متعدد سکینرز اور پرنٹرز عطیہ کیے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ طلباء ان کمپیوٹرز کے ذریعے کمپیوٹر سائنس میں مہارت حاصل کریں جو ایک تیزی سے بڑھتا ہوا اور دنیا کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا شعبہ ہے۔
ڈیوک آف اسپیڈز کے بانی فلاحی کارکن رچرڈ نادی Richard Nnadi کا ایک سادہ لیکن طاقتور قول ہے کہ 'دینا ہی زندگی ہے' (living is giving)۔ اسی لیے ان کی تنظیم نائیجیریا تک پھیل چکی ہے۔ اگرچہ ان کا عملہ باصلاحیت ہے لیکن اس کی تعداد کم ہے۔ اسی لیے ہم اس مقامی فلاحی سرگرمی کی دل و جان سے معاونت کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ہم نے ابوجا، عبادان، لاگوس اور پورٹ ہارکورٹ میں غریب بچوں کو 1200 کتابیں عطیہ کی تھیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ کتابیں اور 20 نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اس امید اور اعتماد کو تقویت دیں گے جو ہماری نوجوان نسل کے پنپنے کے لیے ضروری ہیں۔
ہمیں خوشی ہے کہ ہم ڈیوک آف سپیڈز جیسی پرجوش فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں تاکہ نائجیریا کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کی جا سکے۔ تاہم، ہمارا کام ختم نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی ختم ہو گا. لہٰذا ہماری تازہ ترین فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں مزید خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔