پچیس ہندوستانی دیہات کو COVID-19 کے دوران ضروری امداد ملنے کی کہانی
اب جبکہ دنیا بھر میں مختلف کمیونٹیز کو COVID-19 کے باعث مختلف خطرات کا سامنا ہے، بہت سے کاروباری ادارے اور تنظیمیں مل کر ان کی مدد کر رہی ہیں۔ ہم نے بھی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور والالر ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ساتھ مل کر وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندوستان کا ساتھ دینے کے لیے آگے آئے۔
تنظیم نے اپنا مشن بیان کرتے ہوئے لکھا ہے ’جامع طریقہ کاروں پر عمل اور ترقی پسند سماجی تبدیلی کے ذریعے کمزور طبقات کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانا‘۔ وبا شروع ہونے کے بعد والالر ایجوکیشنل ٹرسٹ نے بھی کمزور طبقات تک ضروریات زندگی اور کھانا فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔
ہم نے فاؤنڈیشن کا ہاتھ بٹانے کا فیصلہ کیا اور 6,250 امریکی ڈالر (471.9544 ہندوستانی روپے)کا عطیہ دیا تاکہ COVID-19 سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جائے۔
والالر ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اس رقم کے ذریعے پچیس دیہات میں معذور افراد اور مشکلات سے دوچار خاندانوں کی ضروریات زندگی فراہم کیں۔ ہر گاؤں میں کم از کم پچیس لوگوں کو کھانا، جس میں چاول، سبزیاں، مصالحہ جات اور دیگر اشیا شامل تھیں، ملا۔
مشکل کے اس وقت میں ہم COVID-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید عطیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔