ملائیشیا میں سیلاب زدگان کے لیے ایمرجنسی رسپانس
18 دسمبر 2022 کو ملائیشیا کی ریاست کیلنٹن میں 55 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ 627 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہم نے اپنے لوکل پارٹنر، اذیہان کے تعاوّن سے متاثرینِ سیلاب کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی۔ 26 دسمبر کو ہمارا ایک ہفتہ طویل پروگرام شروع ہوا۔
رضاکاروں نے گھر گھر جا کر ایک سو پچاس سے زائد خاندانوں کو بنیادی ضرورت کی اشیاء جیسے: چاول، ڈبوں میں بند خوراک، پینے کے پانی کی بوتلیں، بسکٹ اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ ان کٹھن حالات کے باوجود انھوں نے لوگوں کے ساتھ مل کر اکٹھے وقت گزارا اور نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
اذیہان ہمارے تعاوّن پر بہت خوش تھے: 'میں کیلنٹن میں متاثرینِ سیلاب کو ایمرجنسی امداد فراہم کرنے پر OctaFX کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ متاثرین کے لیے واقعی بہت معنی رکھتی ہے'، ہم بھی انتہائی ضرورت مند افراد کو امداد فراہم کرنے میں کردار ادا کرنے پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ان جیسے افراد ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔