سیکھیں
مفت تعلیمی ویڈیوز، لائیو سیشنز، اور ورکشاپس کے ساتھ ہمارے ویبینارز سیکشن میں جائیں تاکہ آپ کو اپنی ٹریڈ کی مہارتوں کو بڑھانے میں مدد مل پائے۔
ویبینارز سیکشن وزٹ کریں-
ADP ایمپلائمنٹ رپورٹ
ADP ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ جو نجی شعبے کا روزگار ماپتی ہے۔ روزگار کا ڈیٹا ADP کے کلائنٹس، 400,000 امریکی کاروباروں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ -
Algorand
Algorand مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے صفِ اول کے ڈیجیٹل اثاثوں میں سے ایک ہے، جبکہ USD مقبول ترین فیئٹ کرنسی ہے۔ Algorand پلیٹ فارم عدم مرکزیت کی حامل ایپلی کیشنز کی وسیع رینج کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف ALGO ہے۔ -
ASX SPI 200 اشاریہ (AUS200)
آسٹریلین سیکیورٹیز ایکسچینج میں لسٹڈ آسٹریلین اسٹاکس کا مارکیٹ اشاریہ -
Avalanche
ایتھیریم کے حریف کی حیثیت سے، Avalanche ڈیجیٹل اثاثہ ایک منفرد فریم ورک کے ذریعے زیادہ تیز رفتار ٹرانزیکشن آؤٹ پٹ کی راہ ہموار کرتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف AVAX ہے۔ -
BALANCE
یہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کی رقم ہے جس میں تمام بند ہوجانے والی (اختتام پذیر) پوزیشنز، جمع کردہ اور نکالی گئی رقوم شامل ہوتی ہیں۔ اس میں غیر معینہ منافع/نقصان شامل نہیں ہوتا، تاہم کھلی ہوئی پوزیشنز کی معاونت کے لیے درکار مارجن بیلنس کا حصہ ہوتا ہے۔ جب کلائنٹ کے پاس کوئی کھلی پوزیشنز نہ ہوں، تو بیلنس سے مراد کلائنٹ کے ذاتی فنڈز ہوتے ہیں۔ -
Binance کوائن
Binance عالمی سطح پر ممتاز ترین ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک ہے جو ٹریڈنگ کے یومیہ حجم پر مبنی ہوتا ہے۔ Binance کوائن بہت سے Binance ذیلی پروجیکٹس کی کامیاب فعل پذیری کا لازمی جزو ہے۔ اس کی کرنسی کے لیے BNB کا مخفف استعمال کیا جاتا ہے۔ -
BRL
برازیل کی کرنسی برازیلین ریئل کی علامت۔ -
Bronze
صارف کا اسٹیٹس ہے جو اس وقت دستیاب ہوجاتا ہے جب صارف کا مجموعی بیلنس 5 USD سے تجاوز کرجائے۔ یہ اسٹیٹس اپنے حاملین کو 24/7 کسٹمر سپورٹ اور کمیشن سے پاک رقم جمع کروانے اور نکالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایک مرتبہ حاصل کرلینے کے بعد اس اسٹیٹس میں تنزلی نہیں ہوتی۔ -
CAC 40 اشاریہ (FRA40)
پیرس مارکیٹ کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا شناخت کنندہ عامل، جو فرانس میں لسٹڈ 40 سب سے بڑی ایکوئٹیز کی کارکردگی کا احاطہ کرتا ہے۔ -
Cardano
زرعی کمپنیاں ریسرچ اور تجزیوں کو ہم آہنگ بنانے اور معلومات کی محفوظ ذخیرہ کاری کے لیے Cardano پلیٹ فارم استعمال کرتی ہیں۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف ADA ہے۔ -
CBOE وولاٹیلیٹی انڈیکس
شکاگو بورڈ آپشنز ایکسچینج کا اتار چڑھاؤ کا انڈیکس جو مارکیٹ کے 30 دن کے متوقع اتار چڑھاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مقصد مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور یہ S&P 500 انڈیکس کے آپشنز کی وسیع رینج کے مضمر اتار چڑھاؤ پر مبنی ہوتا ہے۔ نیز، VIX, Volatility Index, اور Fear Index۔ -
CNY
چینی کرنسی یوآن رینمنبی کی علامت۔ رینمنبی کرنسی کا اصل نام ہے (GBP کے لیے اسٹرلنگ کی طرح) اور یوآن اس کا یونٹ ہے۔ -
Dash
عدم مرکزیت کا حامل Dash پلیٹ فارم ڈیجیٹل اثاثوں میں سَستی ادائیگیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کے لیے کھلا رہتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف DASH ہے۔ -
DAX انڈیکس (GER40)
جرمنی میں پرائمری اسٹاک مارکیٹ انڈیکس کی فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ ہوئی۔ GER40 (یا DAX 40) جرمن ڈومیسٹک اور عالمی مارکیٹ کی کنڈیشن کو ظاہر کرتا ہے، جسے سرمایہ کار اس کی کارکردگی کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسے Xetra Dax کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ Xetra کے بعد انڈیکس کی قیمتوں یا Deutsche Aktien Xchange کا حساب لگانے کے لیے ایک الیکٹرانک سسٹم استعمال ہوتا ہے۔ -
Decentraland
Decentraland پلیٹ فارم اپنے ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کو تقویت دینے کے لیے ایتھیریم بلاک چین سے استفادہ کرتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف MANA ہے۔ -
Dogecoin
Dogecoin ڈیجیٹل کرنسی "Doge" کے ثقافتی عنصر پر مبنی ہے۔ یہ پروجیکٹ، Dogecoin فاؤنڈیشن نامی ایک فلاحی ادارے کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی DOGE کا مخفف استعمال کرتی ہے۔ -
ECN
الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورک—ایک خودکار سسٹم ہے جو ڈیلر کی مداخلت کے بغیر بائے اور سیل آرڈرز کو لیکوئیڈیٹی پرووائیڈرز کے ساتھ آف سیٹ کر کے میچ اور ایگزیکیوٹ کرتا ہے۔ یہ مختلف لیکوئیڈیٹی پرووائیڈرز سے قیمتیں جمع کرتا ہے اور سب سے بہترین بڈ اور آسک پرائس کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر اسٹریم کرتا ہے۔ ECN بروکر، نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتا ہے اور ٹریڈرز اور حقیقی مارکیٹ کے درمیان ثالث کا کام کرتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ECN ٹریڈنگ کے بارے میں مزید پڑھیں۔ -
ECN بروکر
ایک بروکریج جو اپنے کلائنٹس کو الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورکس (ECNs) کا استعمال کرتے ہوئے فارن ایکسچینج مارکیٹ میں دیگر شرکاء تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔ چونکہ ایک ECN بروکر کئی لیکویڈیٹی پرووائڈریز سے کوٹ حاصل کرتا ہے، یہ عام طور پر ٹائٹ اسپریڈ پیش کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ ECN بروکر اپنے گاہکوں کے خلاف ٹریڈ نہیں کرتا بلکہ ان کے اور حقیقی مارکیٹ کے درمیان ایک ثالث کا کام کرتا ہے۔ -
EDI
الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج۔ -
EFT
الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر۔ -
Ethereum Classic
Ethereum Classic پلیٹ فارم عدم مرکزیت کی حامل ایپلی کیشنز کو ایتھیریم بلاک چین پر ہی، لیکن زیادہ تحفظ کے ساتھ۔ ہوسٹ کرتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف ETC ہے۔ -
EUR
یورو زون کی کی آفیشل کرنسی، دوسری سب سے بڑی ریزرو کرنسی، اور U.S. ڈالر کے بعد ٹریڈ کی جانی والی دوسری سب سے بڑی کرنسی۔ یہ، یورو بھی ہے۔ -
EUROSTOXX 50 اشاریہ (EUSTX50)
12 یوروزون ممالک سے 50 سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نقدیت کے حامل اسٹاکس کو ظاہر کرنے والا اشاریہ۔ EUSTX50 کے براہِ راست چارٹس اور نرخ نامے حاصل کریں۔ -
Fantom
Fantom ڈیجیٹل اثاثوں سے استفادہ کرنے والے اسمارٹ کنٹریکٹس کے لیے ایک اوپن سورس کا حامل پلیٹ فارم ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف FTM ہے۔ -
FCA (FSA)
فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کا مخفف؛ یہ برطانیہ میں قائم ایک انتظامی ادارہ ہے جو صارفین کو خدمات فراہم کرنے والی مالیاتی فرمز کو چلاتا ہے اور برطانیہ کی مالیاتی مارکیٹس کی ساکھ برقرار رکھتا ہے۔ -
FIBONACCI
یہ نام نہاد Fibonacci اعداد پر مبنی ایک شناخت کنندہ عامل ہے جو اعداد کی ایک ترتیب ہے جہاں ہر عدد دو سابقہ اعداد کا مجموعہ ہوتا ہے۔ Fibonacci اعداد کی تشریح ٹریڈر کو معاونت اور مزاحمت کی بنیادی سطحوں کی نشاندہی کے قابل بناتی ہے۔
-
Filecoin
Filecoin پلیٹ فارم ایک عوامی پروجیکٹ ہے جس میں ایک ہی جگہ یکجا ڈیجیٹل کرنسی، اسٹوریج اور بلاک چین ڈیٹا کی بحالی شامل ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف FIL ہے۔ -
FTSE 100 اشاریہ (UK100)
فنانشل ٹائمز کا اسٹاک ایکسچینج اشاریہ؛ لندن اسٹاک ایکسچینج میں درج 100 سب سے بڑی کمپنیوں کا حصص اشاریہ -
FTX Token
FTX Token پلیٹ فارم کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں کے ساتھ ماخوذ مالیاتی پروڈکٹس میں ٹریڈنگ کا اہل بناتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف FTT ہے۔ -
FX
فاریکس کا سرنامہ (ایکرونیم) ہے، جو غیر ملکی ایکسچینج مارکیٹ کا مخفف ہے۔ -
G20
ایک بین الاقوامی اقتصادی فورم۔ G20 کے ارکان کا عالمی جی ڈی پی کا 85 فیصد حصہ ہے اور ان میں 20 بڑی معیشتوں کے 20 وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنرز شامل ہوتے ہیں۔ یہ شرکاء 19 ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں (ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ، امریکہ) اور یورپی یونین جن کی طرف سے یورپین کونسل کے صدر اور ECB کے گورنر بات کرتے ہیں۔ -
G7
سن 1975 میں 7 ممالک کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا تھا تاکہ وہ باقاعدگی سے مل پائیں اور بین الاقوامی اقتصادی اور مالی پالیسی پر تبادلہ خیال کریں۔ ارکان میں فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا شامل ہیں۔ مختلف سرگرمیوں کو G8 (G7 + روس)، G10 (G7 + the نیدرلینڈز، سویڈن، اور بیلجیم)، اور G20 فارمیٹس تک توسیع دی جاتی ہے۔ -
GBP
برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ، برطانیہ کی سرکاری کرنسی کے لیے کرنسی کوڈ۔ کرنسی کو اکثر پاؤنڈ، اسٹرلنگ، اور پاؤنڈ اسٹرلنگ کہا جاتا ہے۔ -
GOLD
یہ صارف کا اسٹیٹس ہوتا ہے جو اس وقت دستیاب ہوجاتا ہے جب صارف کا مجموعی بیلنس 2,499.99 USD سے تجاوز کر جائے۔ یہ اسٹیٹس اپنے حاملین کو Bronze اور Silver کے تمام فوائد سے استفادے اور اس کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری کے ساتھ رقم نکالنے اور ڈیپازٹ کروانے، فاریکس کی پیش کردہ کرنسیوں پر کم تر اسپریڈز کے ساتھ ٹریڈ کرنے، بہتر شرائط پر ڈیپازٹ بونسز مکمل کرنے (ٹریڈ کی جانے والی لاٹ کی تعداد بونس کی رقم کو 2.5 سے تقسیم کرنے کے مساوی ہوتی ہے)، اور زیادہ انعامی لاٹ (ایک ٹریڈ شدہ لاٹ کے عوض 1.25 پرائز لاٹ) جمع کرنے کا موقع دیتا ہے۔ Gold اسٹیٹس کے حاملین کا بیلنس 2,000 USD سے کم ہوجائے تو انہیں Silver پر تنزلی دی جاسکتی ہے۔ -
Gold اسٹینڈرڈ
ایک مالی نظام جس کے مطابق معاشی تبادلہ جات طبعی gold کی قیمت پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ تین الگ صورتوں کا حوالہ دے سکتا ہے:- قومی کرنسی کی ویلیو طے شدہ ہے اور براہ راست gold کی پرائس سے منسلک ہے،
- یہ gold ایکسچینج کے مرکزی ذریعے کے طور پر کام کرتا ہے،
- بین الاقوامی ٹریڈنگ کا ایک معیار ہے جہاں بعض(یا تمام) ممالک کی کرنسیوں کی شرح مبادلہ ان کی متعلقہ gold کی مساوات مبادلہ ویلیوز پر مبنی ہوتی ہیں۔
اسے 1930 کی دہائی سے دنیا کی معیشتوں نے ترک کر دیا تھا۔ -
IBEX 35 اشاریہ (ESP35)
35 سب سے زیادہ نقدیت کے حامل اسٹاکس پر مشتمل ہسپانوی مسلسل مارکیٹ کا اشاریہ -
IDR
انڈونیشیا کے روپیہ کا کرنسی کوڈ۔ -
INR
بھارتی روپیہ کا کرنسی کوڈ۔ -
MetaTrader 4
ایک ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جسے MetaQuotes سافٹ ویئر کی جانب سے تخلیق کیا گیا اور 2005 میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مختلف نوعیت کے ٹولز فراہم کرتا ہے جو ٹریڈرز کو قیمت کے تجزیے، ٹریڈز پیش اور منظم کرنے، اور خودکار ٹریڈنگ تیکنیکس عمل میں لانے کی سہولت پیش کرتے ہیں۔ -
MetaTrader 5
دورِ جدید کا ایک نیا MetaTrader پلیٹ فارم ہے، جو، اپنے سے پیشتر موجود پلیٹ فارمز کے برعکس، تیکنیکی اور بنیادی تجزیے کے لیے زیادہ ٹولز پیش کرتا ہے -
MXN
میکسیکن پیسو کا کرنسی کوڈ۔ -
MYR
ملائیشین رنگٹ کا کرنسی کوڈ۔ -
Nasdaq-100 انڈیکس (NAS100)
یہ اسٹاک مارکیٹ کے سب سے بڑے انڈیسز میں سے ایک ہے۔ NASDAQ کے بارے میں امتیازی بات یہ ہے کہ اس میں مالیاتی کارپوریشنز شامل نہیں ہیں۔ یہ US30 اور SPX500 کے ساتھ تقریباً کامل مثبت کوریلیشن کو ظاہر کرتا ہے جو کہ ریورس ٹریڈنگ کے لیے ایک بہترین آغاز ہے۔ اس سمبل میں زبردست لیکوئیڈیٹی ہے، لیکن سادہ ڈے ٹریڈنگ کی حکمتِ عملیوں کے لحاظ سے پیش گوئی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ Nasdaq-100 انڈیکس (NAS100) لائیو چارٹس اور کوٹس حاصل کریں۔ -
NEAR Protocol
NEAR Protocol نے "Flux" نامی ایک پروٹوکول تشکیل دیا ہے جو ڈویلپرز کو مارکیٹ کی تخلیق میں مدد دیتا ہے۔ -
NIKKEI 225 اشاریہ (JPN225)
ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ کردہ 225 جاپانی کمپنیوں کی قیمت پر مبنی اوسط شرح۔ JPN225 کے براہِ راست چارٹس اور نرخ نامے حاصل کریں -
NZD
نیوزی لینڈ ڈالر کا کرنسی کوڈ۔ -
Octa PIN
4 ہندسوں پر مشتمل ایک کوڈ جسے آپ Octa کی سائٹ پر اہم ترین افعال کی تصدیق کے لیے استعمال کرتے ہیں: رقم نکالنا، داخلی منتقلیاں، اور تحفے کی فراہمی۔ ہم آپ کو خوش آمدیدی ای میل میں Octa PIN بھیجتے ہیں۔ آپ اسے کسی بھی وقت تبدیل کرسکتے ہیں بس پاسورڈ کی تبدیلی کے صفحے پر Octa PIN دیکھیں۔ -
OctaTrader
یہ ہمارا مربوط ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ یہ ٹریڈرز کو اپنے فنڈز زیادہ مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، کیونکہ اس میں بار بار مختلف ایپس اور براؤزر ٹیبز پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ -
OHCL چارٹ
’’اوپن ہائی لو کلوز‘‘ کا مخفف چارٹ جو آغاز کی، بلند، کم اور بند کردہ قیمتیں ظاہر کرتا ہے۔ اس قسم کا چارٹ عموماً تیکنیکی تجزیے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کینڈل اسٹک چارٹ اور بار چارٹ OHCL چارٹ کی مختلف شکلیں ہیں۔ -
Platinum
یہ صارف کا اسٹیٹس ہوتا ہے جو اس وقت دستیاب ہوجاتا ہے جب صارف کا مجموعی بیلنس 9,999.99 USD سے تجاوز کر جائے۔ یہ اسٹیٹس اپنے حاملین کو Bronze، Silver اور Gold کے تمام فوائد سے استفادے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی ٹریڈنگ پر ماہرین کے مشوروں کے حصول، پرسنل مینیجر ملنے، وی آئی پی ایونٹس میں شریک ہونے، بہتر شرائط پر ڈیپازٹ بونسز مکمل کرنے (ٹریڈ کی جانے والی لاٹ کی تعداد بونس کی رقم کو 3 سے تقسیم کرنے کے مساوی ہوتی ہے)، اور زیادہ پرائز لاٹ (ایک ٹریڈ شدہ لاٹ کے عوض 1.5 پرائز لاٹ) جمع کرنے کا موقع دیتا ہے۔ Platinum اسٹیٹس کے حاملین کا بیلنس 8,000 USD سے کم ہوجائے تو انہیں Gold پر تنزلی دی جاسکتی ہے۔ -
PMI
ایک معاشی شناخت کنندہ عامل ہے جو اشیاء سازی کے شعبے کی اقتصادی صحت کو ظاہر کرتا ہے جو نئے آرڈرز، انوینٹری کی سطحوں، پیداواریت، سپلائر کی فراہمیوں اور ملازمتی ماحول پر مبنی ہوتا ہے۔ 50 سے زائد کا اشاریہ اشیاء سازی کے شعبے کی توسیع ظاہر کرتا ہے، جبکہ 50 سے کم کا اشاریہ محدودیت کو ظاہر کرتا ہے اور 50 کا اشاریہ عدم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ -
Polkadot
Polkadot پلیٹ فارم صارفین کو عدم مرکزیت کے حامل ویب کے لیے بنیاد کے ساتھ معاونت فراہم کرتا ہے، جوکہ درجاتی طرزِ عمل کے ساتھ حل تخلیق کرنے کے لیے صارفین کے زیرِ انتظام کام کرتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کے لیے DOT کا مخفف استعمال ہوتا ہے۔ -
PPI
اشاریوں کا ایک مجموعہ ہے جو مقامی پیداکاروں کی جانب سے موصول کردہ فروخت کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔ -
RUB
روسی روبل کا کرنسی کوڈ۔ -
S&P 500 (SPX500)
اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز 500 ایک معروف قیاس آرائی پر مبنی انڈیکس ہے جس میں 500 بڑی کمپنیاں شامل ہیں جن کا NYSE، NASDAQ، یا Cboe BZX ایکسچینج میں مشترکہ اسٹاک ہے۔ یہ انڈیکس امریکہ میں ان بڑی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ انڈیکس بڑے پیمانے پر امریکی اسٹاک مارکیٹ کے لیے ایک بینچ مارک کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور اسے امریکی معیشت کی مجموعی صحت کا انڈیکیٹر سمجھا جاتا ہے۔ -
SAR
سعودی ریال، سعودی عرب کی کرنسی کا کرنسی کوڈ۔ -
SGD
سنگاپور ڈالر کا کرنسی کوڈ۔ -
Silver
Is the user status that becomes available when the user's overall balance exceeds 999.99 USD. Silver status allows its holders to enjoy all the benefits of Bronze, as well as to get trading signals from Autochartist, claim premium gifts in Trade and Win, and accumulate more prize lots (1.1 prize lots for one lot traded). This status holders can be downgraded to Bronze if their balance goes below 800 USD. -
Solana
یہ پلیٹ فارم ایک اوپن سورس پروجیکٹ ہے جو عدم مرکزیت کے حامل مالیاتی حل کی فراہمی کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کی اجازتوں سے مبرا خصوصیت پر انحصار کرتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کے لیے SOL کا مخفف استعمال ہوتا ہے۔ -
SSL تحفظ
ایک سیکیورٹی ٹیکنالوجی ہے جو ویب سرور اور براؤزر کے درمیان انکرپٹڈ لنک قائم کرتی ہے تاکہ ویب سرور اور براؤزرز کے درمیان گزرنے والے تمام ڈیٹا کو نجی اور لازم و ملزوم میں رکھا جاسکے۔ -
THB
تھائی باہت کا کرنسی کوڈ۔ -
U.S. ٹریژری
ٹریژری بلز، نوٹس، اور بانڈز جاری کرنے کا ذمہ دار U.S. حکومت کا محکمہ۔ -
U.S. ڈالر
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی کرنسی۔ بین الاقوامی ٹرانزیکشنز کے لیے سب سے زیادہ مستعمل کرنسی اور سب سے زیادہ نمایاں ریزرو کرنسی۔ اسے، USD, گرین بیک بھی کہا جاتا ہے۔ -
U.S. ڈالر (USDX)
یورو، جاپانی ین، پاؤنڈ اسٹرلنگ، کینیڈین ڈالر، سویڈش کرونا، اور سوئس فرانک پر مشتمل کرنسیوں کی ایک ٹوکری کے مقابلے میں U.S. کی مضبوطی کی پیمائش کرنے والا ایک انڈیکس۔ -
Uniswap
Uniswap پلیٹ فارم کو مخصوص پلیٹ فارمز پر لیکوئیڈٹی کے مختلف مسائل کے حل کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔ اس کی ڈیجیٹل کرنسی کا مخفف UNI ہے۔ -
WTO
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، ایک بین الاقوامی تنظیم جو اقوام کے درمیان ٹریڈنگ کے عالمی قوانین سے عہدہ برآ ہوتی ہے۔ -
XAGUSD
یہ چاندی (XAG) کی قیمت پر مبنی ایک اسپاٹ کموڈیٹی ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں ٹریڈ ہوتی ہے۔ XAGUSD لائیو چارٹس اور کوٹس حاصل کریں۔ -
XAUUSD
ایک اسپاٹ کموڈٹی جو سونے کی قیمت پر مبنی ہوتی ہے اور اس کی ٹریڈنگ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ہوتی ہے۔ XAUUSD کے لائیو چارٹس اور کوٹس حاصل کریں۔ -
XBRUSD
ایک نقد عمومی تجارتی شے جو برینٹ خام تیل پر مبنی ہوتی ہے، جسے برطانوی تیل بھی کہا جاتا ہے؛ عموماً اسے بیشتر عالمی تیل کی پیداوار کے لیے قیمت کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔ XBRUSD کے براہِ راست چارٹس اور نرخ نامے حاصل کریں۔ -
XTIUSD
XTIUSD ایک تجارتی شے ہے جو مغربی ٹیکساس کے انٹرمیڈیٹ خام تیل پر مبنی ہے؛ اسے امریکی تیل سمجھا جاسکتا ہے۔ XTIUSD کے براہِ راست چارٹس اور نرخ نامے حاصل کریں۔ -
YUPPY
EUR/JPY کرنسی کے اشتراکی جوڑے کو دی جانے والی عرفیت -
ZAR
جنوبی افریقہ کے رینڈ کا کرنسی کوڈ۔ -
آربیٹریج
یہ وہ ٹریڈ ہے جب اثاثے کی خریداری اور فروخت ایک ہی وقت میں وقوع پذیر ہو تاکہ دو یا زائد مارکیٹس کے مابین قیمت کے فرق سے منافع کمایا جائے۔ اس عمل کے ذریعے مختلف مارکیٹس میں اُسی یا اس جیسے مالیاتی اثاثوں کی قیمت کے فرق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع کمایا جاتا ہے۔ Octa کے صارف معاہدے کی رو سے ARBITRAGE کی ٹریڈنگ حکمتِ عملی کی سختی سے ممانعت ہے۔ اگر کوئی کلائنٹ ARBITRAGE کا استعمال کرے، تو کمپنی ایسے آرڈرز منسوخ کرنے کا استحقاق رکھتی ہے۔ -
آرڈر
ٹریڈر کی جانب سے پوزیشن کو کھولنے، بند کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کی ہدایت ہوتی ہے۔ -
آرڈر بند کرنا
یہ پوزیشن کھولنے کی متضاد ٹرانزیکشن ہے۔ ٹریڈر وہی اثاثہ خرید کر ایک مختصر پوزیشن بند کرتا ہے، یا طویل پوزیشن کو فروخت کرکے اسے بند کرتا ہے۔ -
آسک پرائس
وہ قیمت جس پر کوئی اثاثہ خریدا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی بائے آرڈر آسک پرائس سے کھولا جاتا ہے اور سیل آرڈر اس کے ذریعے کلوز کیا جاتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ بنیادی کرنسی کا ایک یونٹ سیل کرنے پر آپ کو کوٹ کرنسی میں کتنی رقم ملے گی۔ مثال کے طور پر، جب EURUSD کرنسی پیئر کے لیے بڈ/آسک پرائس یوں لسٹ کی ہو جیسے 1.08892/1.08897، 1 یورو کی قیمت 1.08897$، نیز، Offer price, Offer, یا Ask۔
-
آسی
ایک عوامی اصطلاح جو آسٹریلین ڈالر (AUD) یا AUDUSD پیئر کے لیے استعمال کی جاتی ہے (اسے Ozzie بھی کہا جاتا ہے)۔ -
آف شور
یہ اصطلاح کسی کی ملکی حدود سے باہر مختلف سرگرمیوں اور مقامات کا حوالہ رکھتی ہے۔ بالعموم، یہ کسی کمپنی یا فرد کے اثاثہ جات سے منسلک ہوتی ہے جو ان کے آبائی ملک سے باہر رکھے جاتے ہیں، بنیادی طور پر ٹیکس کی اس پناہ گاہ میں جہاں ٹیکس کی سازگار شرح پیش کی جاتی ہو۔ -
آٹو چارٹسٹ
تیکنیکی تجزیے پر مبنی قیمتوں کی پیشگوئیوں کا صفِ اول کا فراہم کنندہ ہے جو 24/5 ٹریڈنگ مواقع کے لیے مارکیٹ کے باریک بین جائزے کا حامل ایک طاقتور ٹول پیش کرتا ہے۔ -
آٹوٹریڈنگ
ٹریڈ آرڈرز دینے کے لیے الیکٹرانک پلیٹ فارمز (جیسے ایکسپرٹ ایڈوائزر) کا استعمال، جہاں بائے یا سیل آرڈرز مارکیٹ کی مخصوص صورتحال میں خود بخود پلیس ہو جاتے ہیں۔ یہ صورتحال مختلف قسم کی ہوتی ہیں اور عام طور پر اس میں قیمت کی نقل و حرکت اور ٹیکنیکل انڈیکیٹرز شامل ہوتے ہیں۔ آٹوٹریڈنگ کے ذریعے ٹریڈرز اکثر مینوئل ٹریڈنگ سے کہیں زیادہ شرح پر مختلف پوزیشنوں میں اینٹر یا ایگزٹ کر سکتے ہیں۔ ایکسپرٹ ایڈوائزر میٹا ایڈیٹر (MetaEditor) میں MQL 4 پروگرامنگ لینگویج میں بنائے جاتے ہیں اور MetaTrader ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر استعمال ہوتے ہیں۔ نیز، Algorithmic trading, Automatic trading, Black box trading اور Algo trading۔ -
اتفاقی انڈیکیٹرز
میٹرکس جو پالیسی سازوں کو کسی ملک یا قوم کے لیے معیشت کی موجودہ حالت کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اتفاقی انڈیکیٹر میں مجموعی ملکی پیداوار (GDP)، روزگار کی شرح، حقیقی آمدنی، اور مینوفیکچرنگ میں کام کیے گئے اوسط ہفتہ وار اوقات کار شامل ہیں۔ ان کو اکثر سرکردہ اور سست رفتار انڈیکیٹرز کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ماضی، حال، اور ممکنہ طور پر معیشت کی مستقبل کی حالات کی ایک مکمل تصویر سامنے آ سکے۔ -
اثاثہ
کسی کمپنی یا شخص کی ملکیتی جائیداد جسے مالیاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہو۔ -
اثاثے کی تفویض
سرمایہ کاری کی ایک حکمتِ عملی جو تنوع کے حصول یا منافع میں بھرپور اضافے کے لیے مارکیٹس میں اثاثہ جاتی فنڈز کی تقسیم پر دلالت کرتی ہے۔ -
اختیارات
مالی انسٹرومنٹ کی ایک قسم جس کی قدر اساسی سیکیورٹیز جیسا کہ اسٹاکس پر ہوتی ہے۔ یہ ایک ہمہ گیر مالی پراڈکٹ ہے جس میں خریدار اور فروخت کنندہ شامل ہوتے ہیں، جہاں خریدار ان حقوق کے لیے ایک پریمیم ادا کرتا ہے جو کنٹریکٹ عطا کرتا ہے۔
سرمایہ کار دو قسم کے اختیارات کی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں: کال آپشنز اور پٹ آپشنز۔ کال آپشنز حامل کو ایک مخصوص ٹائم فریم کے اندر پہلے سے طے شدہ پرائس پر اساسی اثاثہ خریدنے کی اجازت دیتے ہیں، جبکہ پٹ آپشنز انہیں اسے سیل کرنے دیتے ہیں۔
سرمایہ کار اکثر اپنے پورٹ فولیوز کے خطرے کو ہیج کرنے یا کم کرنے کے لیے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے اختیارات کے ذریعے، سرمایہ کار مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچا سکتے ہیں۔ -
اساسی کرنسی
فاریکس کے نرخ نامے میں پہلی کرنسی، مثلاً EUR/USD کرنسی کے اشتراکی جوڑے میں اساسی کرنسی EUR ہے۔ اساسی کرنسی ہمیشہ 1 یونٹ کے مساوی ہوتی ہے، اور قیمت ظاہر کرتی ہے کہ اسے خریدنے یا فروخت کرنے کے لیے ثانوی (نرخ) کرنسی کتنی درکار ہے۔ جب EUR/USD کرنسی کے اشتراکی جوڑے کی بولی کی قیمت 1.13644 کے طور پر لکھی ہوئی ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ 1 EUR مساوی ہے 1.13644 USD کے۔ -
اسلام دوست اکاؤنٹ
ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جو اسلامی معیارات کے مطابق سود کی شرحوں کو جمع کرنے اور ادائیگی کرنے سے منع کرتا ہے۔ ہمارے تمام اکاؤنٹس اسلام دوست ہیں- ہم آپ سے آپ کی اوورنائٹ پوزیشنوں پر کوئی فیس نہیں لیں گے۔ -
اسمارٹ سٹاپ اوٹ
برخاستگی کا الگورتھم ہے جو cTrader اکاؤنٹس پر لاگو ہوتا ہے جہاں اگر ایک مرتبہ مارجن کی سطح برخاستگی کی سطح سے نیچے گر جائے تو تمام کھلی پوزیشنز جزوی طور پر بند ہوجاتی ہیں، برخلاف اس الگورتھم کے کہ جب پوزیشنز اپنی جامعیت کے ساتھ بند ہوتی ہیں۔ -
اسٹاپ آؤٹ
ایک مقام ہے جس پر کھلی پوزیشنز ازخود بند ہوجاتی ہیں کیونکہ اکاؤنٹ مارجن اس سطح تک کم ہوجاتا ہے کہ جس پر پوزیشنز برقرار نہیں رہ سکتیں۔ -
اسٹاپ آرڈر
زیرِ التواء آرڈر ہے جو اس قیمت کا تعین کرتا ہے جس پر پوزیشن کو کھلنا چاہیے۔ خریداری روکیں کا آرڈر موجودہ مطلوبہ قیمت سے زیادہ پر درج کیا جاتا ہے اور فروخت روکیں کا آرڈر موجودہ بولی قیمت سے کم پر درج کیا جاتا ہے۔ -
اسٹاپ لاس آرڈر
یہ وہ آرڈر ہے جس کا مقصد کسی مخصوص قیمت تک پہنچنے پر شروع ہونے والی پوزیشن پر ہونے والے نقصان کو محدود کرنا ہے۔ جب قیمت ٹریڈر کی طرف سے پہلے سے طے شدہ لیول پر پہنچ جاتی ہے تو اوپن آرڈر خود بخود کلوز ہو جاتا ہے۔ اسٹاپ لاس آرڈر ٹریڈرز کو یہ فیصلہ کرنے کا اہل بناتا ہے کہ وہ کتنا نقصان برداشت کر سکتے ہیں۔ -
اسٹاپ لمٹ آرڈر
ایک پینڈنگ (زیرِ التواء) آرڈر ہے جو اسٹاپ آرڈر اور لِمٹ آرڈر کی خصوصیات کا امتزاج ہے: جب قیمت آپ کے اسٹاپ لیول تک پہنچتی ہے تو یہ سیل لِمٹ یا بائے لِمٹ بن جاتا ہے۔ -
اسٹاک انڈیکس
اسٹاکس کے ایک گروپ کی ویلیو کی شماریاتی پیمائش۔ یہ اس گروپ کی مجموعی کارکردگی کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے کسی مخصوص مارکیٹ یا انڈسٹری کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسٹاک انڈیکس کی پیمائش کا حساب اساسی اسٹاکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مجموعی اسٹاک مارکیٹ کے مقابلے انفرادی اسٹاک یا پورٹ فولیوز کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کے لیے اسٹاک انڈائسز کو بینچ مارک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ -
اسٹاک ایکسچینج
ایک مارکیٹ جہاں عوامی طور پر ٹریڈنگ کی جانے والی کمپنیوں کے اسٹاکس یا شیئرز سرمایہ کاروں کے ذریعہ خریدے اور فروخت کیے جاتے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، بشمول اسٹاک، بانڈز، میوچل فنڈز، اور ڈیریویٹیوز۔ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ ان قواعد و ضوابط کے تحت ہوتی ہے جو منصفانہ اور شفاف ٹریڈنگ کے طریقوں کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ سرمایہ کار بروکر کے ذریعے یا براہ راست ایکسچینج پر سیکیورٹیز بائے اور سیل کر سکتے ہیں۔ -
اسٹاک بروکر
ایک ایجنٹ جو مالیاتی مارکیٹس میں خریداروں اور فروخت کنندگان کے مابین ثالث ہونے کے ناطے کلائنٹس کی جانب سے سیکیورٹیز کے بائے اور سیل کا لائسنس یافتہ ہے۔ اسٹاک بروکرز عام طور پر بروکریج فرموں کے ذریعہ بھرتی شدہ ہوتے ہیں اور انہیں کمیشن فیس کے ذریعے معاوضہ دیا جاتا ہے۔ -
اسٹاک پر ڈیریویٹیو
خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین ایک معاہدہ ہوتا ہے جس میں بیان کیا جاتا ہے کہ فروخت کنندہ خریدار کو اسٹاک کی موجودہ پرائس اور معاہدے میں طے شدہ وقت کے درمیان اس کی پرائس کے مابین فرق کی رقم ادا کرے گا۔ -
اسٹاکسٹک اوسیلیٹر
تکنیکی تجزیہ کا انسٹرومنٹ جو کسی اثاثہ کی پرائس کے مومینٹم کو ماپتا ہے۔ یہ کسی خاص مدت کے دوران کسی اثاثہ کی کلوز پرائس کا اس کی پرائس کی رینج سے موازنہ کرتا ہے۔ اوسیلیٹر کی رینج 0 اور 100 کے مابین ہوتی ہے، جہاں 80 سے اوپر کی ریڈنگ زیادہ خریدے ہوئے اثاثے کی نشاندہی کرتی ہے اور 20 سے نیچے کی ریڈنگ زیادہ فروخت شدہ اثاثہ کی نشاندہی کرتی ہے۔ -
اسٹیٹس
Octa کے اسٹیٹس پروگرام میں صارف کی سطح ہے جو ان فوائد کا مجموعہ ہے جس سے صارف استفادہ کرسکتا ہے۔ صارفین کا مجموعی بیلنس جتنا زیادہ ہوگا، ان کا صارف اسٹیٹس بھی اتنا ہی بلند ہوگا۔ بلند تر اسٹیٹس کے حامل افراد کو زیادہ فوائد تک رسائی ہوتی ہے۔ -
اسپاٹ مارکیٹ
ایک مالیاتی مارکیٹ جس میں مالی انسٹرومنٹس، جیسے کموڈیٹیز، کرنسیاں اور سیکیورٹیز کی فوری ترسیل کے لیے ٹریڈنگ کی جاتی ہے۔ ڈیلیوری ایک مالی اسٹرومنٹ کے لیے نقد رقم کا تبادلہ ہے۔ دوسری جانب، ایک فیوچرز کنٹریکٹ مستقبل کی تاریخ میں اساسی اثاثہ کی فراہمی پر مبنی ہے۔ ایکسچینجز اور اوور دی کاؤنٹر (OTC) مارکیٹس اسپاٹ ٹریڈنگ اور (یا) فیوچرز ٹریڈنگ فراہم کر سکتی ہیں۔ اسپاٹ مارکیٹ میں، بندوبست عام طور پر دو کاروباری ایام میں ہوتا ہے (T+2 ٹائم فریم)۔ اسپاٹ مارکیٹس جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کو فزیکل یا مکمل طور پر ورچوئل کے طور پر منظم کیا جا سکتا ہے۔ -
اسپاٹ پرائس
فوری مارکیٹ پرائس جس پر کوئی خاص اثاثہ، جیسے سیکورٹی یا کرنسی، خریدی یا فروخت کی جا سکتی ہے۔ ٹریڈرز اثاثہ کی فوری ترسیل کے لیے اسپاٹ پرائس ادا کرتے ہیں۔ اسپاٹ پرائس کا تعین مارکیٹ میں خریداروں اور فروخت کنندگان کی طرف سے پوسٹ کردہ آرڈرز سے ہوتا ہے۔ انتہائی لیکوئیڈ مارکیٹس میں، اسپاٹ پرائس دوسری طرف تبدیل ہو سکتی ہے کیونکہ آرڈرز بھرے جاتے ہیں، اور نئے مارکیٹ پلیس میں داخل ہوتے ہیں۔ -
اسپریڈ
یہ کم ترین مطلوبہ قیمت اور بلند ترین بولی کی قیمت کے درمیان فرق ہے، جسے پپس میں ناپا جاتا ہے۔ بولی کی قیمت ہمیشہ مطلوبہ قیمت سے کم ہوتی ہے۔ مثلاً: جب EUR/USD بولی 1.13583 ہو اور مطلوبہ قیمت 1.13588 ہو، تو اسپریڈ 0.5 پپس کے مساوی ہوتا ہے۔ کرنسی کے اشتراکی جوڑے مختلف اسپریڈز کے حامل ہوتے ہیں جس کا انحصار عموماً ان کی نقد پذیری پر ہوتا ہے۔ کرنسی کا اشتراکی جوڑا جتنا زیادہ نقد پذیر ہوگا، اسپریڈ اتنا ہی تنگ ہوگا۔
-
اسکالپنگ
اسکالپنگ ٹریڈنگ کی حکمتِ عملی ہے جو قلیل مدتی ٹریڈز کی بڑی تعداد بنانے پر مبنی ہوتی ہے تاکہ ان میں سے ہر ایک سے چھوٹا منافع کمانے کی کوشش کی جائے۔ اس کے لیے عموماً زیادہ لیوریج درکار ہوتا ہے تاکہ قیمت میں مختصر تبدیلی مناسب منافع کے مساوی ہوجائے۔ اسکالپنگ خودکار ہوسکتی ہے یا پھر دستی بھی۔ -
اشاریہ
مخصوص مارکیٹ یا اس کے حصے کی مالیت جسے منتخب شدہ اسٹاکس کی قیمتوں سے شمار کیا جاتا ہے۔ انتخاب ٹریڈ کے حامل صنعت، ملک یا ایکسچینج پر مبنی ہوسکتا ہے۔ چونکہ یہ ایک شماریاتی پیمائش ہے، لہذا اسے براہِ راست ٹریڈ نہیں کیا جاسکتا؛ چنانچہ ٹریڈنگ ڈیریویٹو کے ذریعے عمل میں لائی جاتی ہے۔ -
اشیائے تجارت
وہ اشیاء جنہیں مبادلے پر ٹریڈ کیا جاتا ہے، بشمول قدرتی اشیاء (سونا، چاندی، پلاٹینم، خام تیل) اور پیدا کردہ اشیاء (گندم، مکئی، کافی، شکر)۔ -
افراط زر
ایک پائیدار معاشی رجحان جہاں قوت خرید کم ہوتی ہے جبکہ سامان اور خدمات کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، ٪10 افراط زر کی شرح کے ساتھ، اگر روٹی پر لگنے والی لاگت آج 1 USD ہے تو ایک سال میں 1.1 USD ہو گی۔ -
امپلائڈ وولیٹیلیٹی (IV)
سیکیورٹی کی پرائس کی تخمینہ شدہ وولیٹیلیٹی۔ مندی والی مارکیٹ میں، امپلائڈ وولیٹیلیٹی بڑھے گی، جبکہ تیزی والی مارکیٹ میں، یہ کم ہو گی۔ -
اندرونی منتقلی
واحد ذاتی احاطے میں ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے دوسرے میں فنڈز کی منتقلی -
انسٹرومنٹ
ایک اثاثہ جس کی مالی مارکیٹس میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے اور ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ -
انسٹیٹیوٹ فار سپلائی مینجمنٹ (ISM)
ایک بین الاقوامی تنظیم جو سامان کی پیداوار، خدمات کی فراہمی، اور ہسپتال کی سرگرمی سے متعلق ماہانہ رپورٹس شیئر کرتی ہے۔ وہ معیشت میں کاروباری سرگرمی کی حالت کی عکاسی کرتے ہیں۔ -
انٹراڈے ٹریڈنگ
قیمت میں نسبتاً چھوٹی حرکت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک دن کے اندر اندر ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کی خرید و فروخت کا عمل۔ نیز، اسے انٹرا ڈے پوزیشن، انٹرا ڈے ٹریڈ، ڈے ٹریڈنگ بھی کہتے ہیں۔ -
انٹربینک مارکیٹ
عدم مرکزیت کی حامل مارکیٹ ہے جہاں بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے ٹرانزیکشنز عمل میں لاتے ہیں۔ انفرادی ٹریڈرز کے لیے، یہ نرخ ناموں کا ماخذ ہے اور یہاں فاریکس بروکرز اپنی پوزیشنز کا تصفیہ کرتے ہیں۔ -
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF)
یہ فنڈ عالمی مالیاتی اور ایکسچینج ریٹ کے استحکام کو فروغ دینے، بین الاقوامی ٹریڈ کی ترقی کو آسان بنانے، اور عارضی مالی امداد کے طلبگار ممالک کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔ -
انٹروڈیوسنگ بروکر (IB)
وہ شخص جو کلائنٹس کو بروکر کی طرف ریفر کرتا ہے اور ان کی ٹریڈنگ پر کمیشن (IB کمیشن) وصول کرتا ہے۔ IB اکثر بروکریج فرم سے بہتر سروسز فراہم کرتا ہے۔ IB کے جتنے زیادہ فعال کلائنٹس ہوں گے، اس کا IB رینک اتنا ہی اونچا ہوگا۔ اگر آپ ہمارے ساتھ شراکت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہاں درخواست دیں۔ -
انڈائیسز پر ڈیریویٹیو
خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین ایک معاہدہ ہوتا ہے جس میں بیان کیا جاتا ہے کہ فروخت کنندہ خریدار کو اسٹاک انڈیکس کی موجودہ پرائس اور معاہدے میں طے شدہ وقت کے درمیان اس کی پرائس کے مابین فرق کی رقم ادا کرے گا۔ -
اوسیلیٹرز
تکنیکی تجزیہ کے ٹولز جو عام طور پر مختصر مدت کی پرائس کے رجحانات کی شناخت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ وہ ٹریڈرز کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ کب کوئی اثاثہ زیادہ خریدا یا زیادہ فروخت ہوتا ہے، جو ممکنہ رجحان کے الٹ جانے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ اوسیلیٹرز کسی اثاثہ کی پرائس اور اس کی رفتار کے مابین فرق کا پتہ لگانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، جو ممکنہ رجحان کے الٹ جانے کا اشارہ دے سکتے ہیں۔
اوسیلیٹرز کو پرائس چارٹ کے اوپر یا نیچے پلاٹ کیا جاتا ہے اور یہ ایک رینج میں حرکت کرتے ہیں۔ وہ دو انتہاؤں سے جکڑے ہوتے ہیں، جو عام طور پر 0 اور 100 پر سیٹ ہوتے ہیں۔ جب ایک اوسیلیٹر اوپری انتہا تک پہنچ جاتا ہے تو، اثاثہ کو زیادہ خریدا ہوا کہا جاتا ہے، جبکہ انتہائی کم ریڈنگ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ زیادہ فروخت شدہ زون میں ہے۔
سب سے زیادہ عام استعمال شدہ اوسیلیٹرز میں درج ذیل شامل ہیں:- ریلیٹیو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI)
- موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجینس (MACD)
- اسٹوکیسٹکس اوسیلیٹر
- کموڈیٹی چینل انڈیکس (CCI)
- تبدیلی کا ریٹ (ROC)۔
-
اوقات کار کے بعد ٹریڈنگ
اسٹاک ایکسچینج کے باقاعدہ ٹریڈنگ کے اوقات سے ہٹ کر سیکیورٹیز بائے اور سیل کرنا۔ ایسا اوپن ہونے کے اوقات سے پہلے یا بعد میں اور تعطیلات یا اختتام ہفتہ کے دوران ہو سکتا ہے۔ اوقات کار سے ہٹ کر ٹریڈنگ بالعموم الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورکس (ECNs) کے ذریعے کی جاتی ہے اور عام طور پر زیادہ ووٹیلیٹی اور کم لیکویڈیٹی سے وابستہ ہوتی ہے۔ -
اوور دی کاؤنٹر (OTC)
باضابطہ ایکسچینجز جیسے نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) اور NASDAQ سے ہٹ کر سیکیورٹیز کی ٹریڈنگ۔ OTC ٹریڈنگ ایکسچینج کے بجائے ڈیلرز اور بروکرز کے نیٹ ورک کے ذریعے کی جاتی ہے۔ OTC ٹریڈنگ چھوٹی کمپنیوں کے اسٹاکس کے لیے زیادہ عام ہے جو ہو سکتا ہے کہ باضابطہ ایکسچینجز پر فہرست سازی کے لیے اہل نہ ہوں۔ یہ پرائز اور ٹریڈنگ وولیم کے لحاظ سے زیادہ لچکدار ہے اور سرمایہ کاروں کو چھوٹی کمپنیوں کے اسٹاکس کی ٹریڈنگ کرنے کی اجازت دیتی ہے جو کہ باضابطہ ایکسچینجز میں مندرج نہیں ہوسکتے ہیں۔ تاہم، OTC ٹریڈنگ کم شفاف ہے، نگرانی کی کمی کی وجہ سے نسبتاً زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، اور اس میں باضابطہ ایکسچینجز پر ٹریڈنگ کے مقابلے میں کم لیکویڈیٹی ہو سکتی ہے۔ -
اوور سولڈ
مارکیٹ کی حالت جہاں ایک اساسی اثاثہ کی پرائس عام مارکیٹ کی حالت کے مقابلے میں بہت تیزی سے کم ہو جاتی ہے۔ زیادہ فروخت شدہ والی حالت عام طور پر مارکیٹ میں اصلاح کو متحرک کرتی ہے، کہ جہاں اساسی اثاثہ جات کی پرائس بحال ہو جاتی ہے اور مارکیٹ کی معمول کی حد یا نقل و حرکت پر واپس آ جاتی ہے۔ -
اوورلیز
پرائس چارٹ کے اوپر بنائے گئے انڈیکیٹرز پرائس کی نقل و حرکت کا تجزیہ کرنے اور مارکیٹ میں ممکنہ رجحانات یا تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
سب سے زیادہ عام استعمال شدہ اوورلیز بولنجر بینڈز اور اچیموکو کلاؤڈزہیں۔
اوورلیز خاص طور پر سپورٹ اور ریزسٹنس کی سطحوں کی شناخت میں مفید ہیں۔ وہ ٹریڈرز کو انڈیکیٹر کی نسبت سے پرائس کی نقل و حرکت کی بنیاد پر ممکنہ بائے اور سیل سگنلز کی شناخت کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ -
اوورنائٹ پوزیشنز
وہ پوزیشنز جو ایک عام ٹریڈنگ کے دن کے اختتام کے بعد اوپن رہتی ہیں۔ وہ عام طور پر فارن ایکسچینج اور مستقبل کی مارکیٹس میں دیکھی جاتی ہیں لیکن عام طور پر ڈے ٹریڈرز کے پاس نہیں ہوتی ہیں۔ طویل مدتی سرمایہ کار اکثر اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے جزو کے طور پر اوورنائٹ پوزیشنز رکھتے ہیں۔ -
اوپری درستی
پرائس کا ریباؤنڈ جو نشیبی رجحان کے برخلاف جاتا ہے۔ یہ ان خبروں اور تجزیاتی رپورٹوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کوئی انسٹرمنٹ زیادہ فروخت ہوا ہے یا مارکیٹ میں تخفیف قدر ہے۔ -
اوپن آرڈر
اوپن آرڈر ایسا آرڈر ہوتا ہے جو کسی خاص ضرورت کے پورا ہونے تک مکمل نہ ہو یا اس پر عملدرآمد باقی رہتا ہو۔ صارف اسے منسوخ کر سکتا ہے، یا اگر زیادہ دیر تک کھلا چھوڑ دیا جائے تو اس کی میعاد ختم ہو سکتی ہو۔
اوپن آرڈرز کی یا تو مارکیٹ یا لمٹ آرڈرز کے طور پر درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔ مارکیٹ آرڈر کو فوری طور پر بہترین دستیاب پرائس پر سیکیورٹی بائے یا سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لمٹ آرڈر کسی مخصوص پرائس یا اس سے بہتر پر سیکیورٹی بائے یا سیل کرنے کے لیے ہے۔
اوپن آرڈرز کی کئی اقسام ہوتی ہیں، جس میں ہر کسی کی اپنی تحدیدات ہوتی ہیں۔ زیادہ عام اقسام میں فِل یا کِل (FOK)، فوری یا منسوخ (IOC)، ڈے آرڈرز، اور گڈ ٹِل کینسلڈ (GTC) شامل ہیں۔ -
اوپن پوزیشن
ایسا آرڈر جو درج کیا گیا ہو لیکن مخالف آرڈر کے ساتھ بند ہونا باقی ہو۔ یہ ایک لانگ یا شارٹ پوزیشن کے بعد ہو سکتا ہے. پوزیشن اس وقت تک اوپن رہتی ہے جب تک کہ مخالف سمت ٹریڈ وقوع پذیر ہوتی ہے۔ مثلاً، اگر کوئی سرمایہ کار 300 شیئر بائے کرتا ہے تو، ان کے پاس شیئرز سیل ہونے تک اوپن پوزیشن ہوتی ہے۔ -
اپ سائیڈ
مالی انسٹرومنٹ کی قدر میں ممکنہ اضافہ تکنیکی اور بنیادی تجزیہ کے طریقوں کے ذریعے شمار کیا جاتا ہے۔ یہ مانیٹری یا فیصدی حوالے سے ماپا جاتا ہے۔ -
اچانک اضافہ
قلیل عرصے کے دوران تقابلی طور پر بڑے پیمانے پر اوپر کی جانب یا نیچے کی جانب قیمت کی حرکت۔ یہ غیر بازاری اضافہ یا کمی ایسی ٹرانزیکشن کے باعث واقع ہوسکتے ہیں جسے سسٹم میں غلطی سے یا تیکنیکی مسئلے کے باعث درج کردیا گیا ہو۔ اگر کلائنٹ نے آف مارکیٹ اضافے یا کمی کے باعث نقصان کا سامنا کیا ہو، تو Octa یا تو کھوئے ہوئے فنڈز واپس دے دیتا ہے یا آرڈر حذف کردیتا ہے۔ -
اچیموکو کنکو ہیو
تکنیکی تجزیہ کا ایک ٹول جو جاپان میں 1930 کی دہائی میں گویچی ہوسودا نے تیار کیا تھا۔ 'اچیموکو' کا مطلب ہے 'ایک نظر'، کیونکہ یہ طریقہ، ایک نظر میں، صارفین کو موجودہ مارکیٹ کی حالت، رفتار اور مزاج کے ساتھ مستقبل میں سپورٹ اور ریزسٹنس فراہم کر سکتا ہے۔ اچیموکو کنکو ہیو کئی انڈیکیٹرز پر مشتمل ہے اور اکثر نئے صارفین کو پریشان کرتا ہے، جبکہ یہ استعمال کے لیے ایک سیدھا اور جامع ٹول ہے۔ یہ بنیادی طور پر چارٹ پر موجود مختلف 'کلاؤڈز' سے پہچانا جاتا ہے۔ -
اکاؤنٹ
ایک حقیقی، ڈیمو یا IB اکاؤنٹ ہوتا ہے جو ٹریڈر نے بروکر کے پاس کھولا ہوتا ہے۔ اسے ویب سائٹ پر کلائنٹ کے Personal Area کے معنی میں نہ لیا جائے۔ -
اکاؤنٹ کی نگرانی
ایک ٹول ہے جسے ایک یا کئی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی ٹریڈںگ کی کارکردگی کے اشتراک، نظارے، تجزیے اور تقابل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکاؤنٹ کی نگرانی کے ذریعے آپ دوسرے ٹریڈرز سے سیکھ سکتے ہیں، اثاثے کا منتظم تلاش کرسکتے ہیں یا اپنی ٹریڈنگ کی حکمتِ عملی کو مشتہر کرسکتے ہیں۔ -
ایشیائی سیشن
یہ ان تین بڑے ٹریڈنگ سیشنز میں سے ایک ہے جو 00.00 EET (01.00 EEST) پر کھلتے ہیں اور 10.00 EET (11.00 EEST) پر بند ہوتے ہیں جب مارکیٹ جاپان، چین، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور روس کے مالیاتی مراکز کے ذریعے چل رہی ہو۔ ایشیائی سیشن کے دوران سب سے زیادہ ٹریڈ کردہ کرنسی جاپانی ین ہے۔ -
ایلیئٹ ویو کا اصول
تکنیکی تجزیہ کی ایک صورت جو مالیاتی مارکیٹ کے ادوار اور پیشینگوئی کے رجحانات کی نشاندہی پر مبنی ہے۔ یہ مارکیٹ کی پرائسز، سرمایہ کار کی نفسیات، اور فبوناچی ریٹریسمنٹ کو بھی پیش نظر رکھتا ہے۔ -
ایوریج ٹرو رینج (ATR)
ٹیکنیکل تجزیے میں استعمال ہونے والا مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا انڈیکیٹر۔ یہ قیمت کی سمت کی عکاسی نہیں کرتا اور عام طور پر حقیقی رینج انڈیکیٹرز کی ایک سیریز کی 14 دن کی سمپل موونگ ایوریج پر مبنی ہوتا ہے۔ -
ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس (ADX)
ٹیکنیکل تجزیے کا ایک انڈیکیٹر جو ٹرینڈ کی شدّت کا تعیّن کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ اوپر یا نیچے ہو سکتا ہے اور اسے دو متعلقہ انڈیکیٹرز، +DI (مثبت ڈائریکشنل انڈیکیٹر) اور -DI (منفی ڈائریکشنل انڈیکیٹر) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ان تین لائنوں کو دیکھنے کے بعد ٹریڈر اس بات کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ آیا ٹریڈ کرنی چاہیئے یا نہیں۔ -
ایکسپوننشل موونگ ایوریج (EMA)
ایک تکنیکی تجزیہ کا ٹول جو سمپل موونگ ایوریج کے مقابلے میں پرائس میں تبدیلیوں پر تیزی سے رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ EMA نمایاں طور پر وزن یافتہ ہے، حالیہ ڈیٹا کا وزن پرانے ڈیٹا سے زیادہ ہے، پس پرائسز کے حالیہ اتار چڑھاؤ پر رد عمل ظاہر کرنے والا ایک خم بنتا ہے۔ اسے ایکسپوننشلی ویٹڈ موونگ ایوریج (EWMA) بھی کہا جاتا ہے اور، اگر یہ پرائس میں تبدیلیوں پر تیزی سے ردعمل دے تو، اسے ڈبل ایکسپوننشل موونگ ایوریج (DEMA) کہا جاتا ہے۔ -
ایکسچینج (مارکیٹ)
ایک اصل مقام جہاں ٹریڈنگ کی سرگرمی ہوتی ہے۔ ان میں سب سے بڑے نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE)، نیشنل ایسوسی ایشن آف سیکیورٹیز ڈیلرز آٹومیٹڈ کوٹیشنز (NASDAQ)، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج (SSE)، اور یورپین نیو ایکسچینج ٹیکنالوجی (EURONEXT) ہیں۔ -
ایکسچینج ریٹ
ایک ملک کی کرنسی کی دوسرے ملک کی کرنسی کے مقابلے میں قدر۔ یہ فلوٹنگ یا فکسڈ ہوسکتی ہے۔ فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ کا مطلب ہے کہ کرنسی مارکیٹ میں آزادانہ تیر رہی ہے، اور پرائس میں رقم کی فراہمی اور طلب کے ساتھ وابستہ ہے۔ اس کے برعکس،, فکسڈ ایکسچینج ریٹ (یا پیگڈ ایکسچینج ریٹ) واقع ہوتا ہے جب حکومت یا سنٹرل بینک کا کرنسی کے آپریشز پر کنٹرول ہوتا ہے اور وہ قومی کرنسی کو کسی خاص کرنسی یا gold سے وابستہ (یا منسلک) کر دیتے ہیں۔ -
ایکوئیٹی
ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کی رقم جس میں بیلنس اور فلوٹنگ منافع/نقصان شامل ہوتا ہے۔ جب اکاؤنٹ پر کوئی اوپن پوزیشنز نہیں ہوتیں، تو ایکویٹی بیلنس کے برابر ہوتی ہے۔ اگر ڈپازٹ بونس لاگو کیا جاتا ہے، تو اس کی رقم بھی اس وقت تک اکاؤنٹ ایکویٹی کا حصّہ بن جاتی ہے جب تک کہ رقم نکالنے کے لیے والیم کی ضروریات پوری نہ ہو جائیں۔ -
ایکٹو کلائنٹ
IB سے متعلقہ ایک اصطلاح ہے: کلائنٹ کا اکاؤنٹ جس میں اس کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں 100 یا زائد USD کے مجموعی ذاتی فنڈز ہوں اور موجودہ تاریخ سے لے کر گزشتہ 30 دن میں کم از کم 5 valid orders بند ہوئے ہوں۔ ایکٹو کلائنٹ کی تعداد IB کا درجہ اور واحد لاٹ میں ادا کردہ کمیشن کا تعین کرتی ہے۔ -
ایگزوٹک کرنسی
بہت کم ٹریڈ کی جانے والی کرنسی۔ اس میں عام طور پر مارکیٹ کی گہرائی کا فقدان ہوتا ہے، یہ لیکوئڈ ہے، اور اس کا ٹریڈنگ والیم کم ہے۔ عام طور پر وولیٹیلٹی کے خطرات کی تلافی کے لیے غیر ملکی کرنسیوں کے اسپریڈز زیادہ ہوتے ہیں۔ -
ایگزیکیوشن
یہ بروکر کی جانب سے کلائنٹ کا آرڈر پُر کرنے کا طریقہ ہے۔ آرڈر کو جوں ہی بروکر قبول کرکے پُر کرلیتا ہے تو اسے تکمیل شدہ (ایگزیکیوٹڈ) آرڈر سمجھا جاتا ہے۔ بروکریج، مارکیٹ ایگزیکیوشن یا فوری ایگزیکیوشن کا اطلاق کرسکتا ہے۔ فوری ایگزیکیوشن کی صُورت میں بروکر، کلائنٹ کی جانب سے درخواست کردہ قیمت پر آرڈر پُر کرنے کا اقرار کرتا ہے اور، اگر بڈ پرائس دستیاب نہ ہو، تو بروکر اس درخواست کو ایک ری کوٹ کے ساتھ واپس کردے گا۔ مارکیٹ ایگزیکیوشن کے تحت کام کرنے والے بروکرز، کلائنٹس کے تمام آرڈرز کو لیکوئیڈیٹی فراہم کنندگان کی طرف سے ایگزیکیوٹ کرنے کے لیے ان کے حوالے کردیتے ہیں۔ آرڈرز کو ہمیشہ مارکیٹ میں دستیاب بہترین قیمت پر ایگزیکیوٹ کیا جاتا ہے۔ -
بائے اسٹاپ
اس قیمت کا بائے آرڈر جو مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے زیادہ ہو۔ نیز، Stop Buy۔ -
بائے لمٹ
وہ بائے آرڈر جس پر قیمت کے ایک مخصوص سطح پر پہنچنے پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ -
بار چارٹ
یہ OHCL چارٹ کی ایک قسم ہے جس پر بار کی بالائی ترین سطح معینہ مدت کے دوران بلند ترین قیمت جبکہ نچلی سطح کم قیمت کو ظاہر کرتی ہے۔ قیمتِ آغاز بار کے بائیں جانب دکھائی جاتی ہے اور اختتامی قیمت بائیں جانب۔
-
بالواسطہ نرخ
غیر ملکی شرحِ مبادلہ ہے جس کا نرخ مقامی کرنسی کے 1 یونٹ کے لحاظ سے غیر ملکی کرنسی کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے۔ -
باہمی تعلق
دو الگ الگ مالیاتی انسٹرومنٹس کا باہمی تعلق۔ یہ تعلق مثبت بھی ہوتا ہے جب دونوں قیمتیں ایک ہی سمت میں حرکت کرتی ہیں اور منفی بھی جب دونوں مخالف سمتوں میں حرکت کرتی ہیں۔ -
براہِ راست نرخ بندی (نرخنامہ)
زرِ مبادلہ کی شرح جس کے نرخ مقامی کرنسی کی متغیر رقوم کے تحت غیر ملکی کرنسی کے مقررہ یونٹس میں دیے جاتے ہیں۔ -
بروکر
بروکرز فردِ واحد یا فرمز ہوتے ہیں جو خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیانی واسطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ زرِ مبادلہ میں، بروکریج فردِ واحد ٹریڈرز کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی فراہم کرتی ہے جو انہیں کرنسی کے اشتراکی جوڑوں کی خرید و فروخت کا اہل بناتی ہے۔ بروکرز کو بذریعہ کمیشن یا اسپریڈ معاوضہ دیا جاسکتا ہے۔ استعمال کردہ تکمیلی ماڈل کے لحاظ سے، بروکرز کو ECNs، مارکیٹ میکرز، ڈیلنگ ڈیسک اور نان ڈیلنگ ڈیسک میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ -
برکس
ایک عمومی اصطلاح جو مشترکہ طور پر برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اسے گولڈمین سیکس نے 2003 میں وضع کیا تھا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ یہ معیشتیں 2050 تک سب سے زیادہ غالب ہوں گی۔ -
بریک آؤٹ
وہ صورتحال ہے جب قیمت معاونت یا مزاحمت کی کسی شناخت کردہ سطح کے ذریعے حرکت کرتی ہے۔ یہ عام طور پر زیادہ اتار چڑھاؤ اور بھاری حجم کے بعد رونما ہوتی ہے۔ -
بند پوزیشن
وہ ٹرانزیکشن ہے جو ٹریڈنگ اثاثے کے لحاظ سے ٹریڈ کو مارکیٹ میں صفر خالص ذمہ داری کے ساتھ چھوڑتی ہے۔ -
بنیادی تجزیہ
موجودہ معاشی حالات، کاروباری میعادی ڈھانچے کے اندر سرکاری پالیسی اور معاشرتی عوامل کے جائزے پر مبنی تجزیے کا ایک طریقہ ہے تاکہ مستقبل کی مارکیٹ کے حالات کی پیشگوئی کی جاسکے۔ -
بولنجر بینڈز
ٹیکنیکل تجزیئے کا ایک ٹول جو جان بولنجر نے 1980 کی دہائی میں اوور باٹ اور اوور سولڈ سگنلز جنریٹ کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔ بینڈز میں درمیان میں ایک سمپل موونگ ایوریج (یا SMA) ایک اپر اور ایک لوئر بینڈ شامل ہوتے ہیں۔ اگر قیمت مسلسل اپر بینڈ کو چھو رہی ہو تو یہ اوور باٹ سگنل کی نشاندہی ہے، اور اگر یہ لوئر بینڈ کو چھو رہی ہو تو یہ اوور سولڈ سگنل کی نشاندہی ہے۔ -
بونس
یہ بروکر کی جانب سے کلائنٹ کو، عموماً مخصوص شرائط کے تحت، بطور پروموشن دی جانے والی فنڈز کی اضافی رقم ہوتی ہے۔ -
بُل
وہ ٹریڈر جو سمجھے کہ مستقبل میں اثاثے کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور لونگ پوزیشنیں اوپن کر کے اس اپر موومنٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔ بُل کو بیئر کا متضاد سمجھا جاتا ہے۔ نیز، Bullish investor۔ -
بُل مارکیٹ
وہ دورانیہ جس میں مارکیٹ میں اضافہ ہو رہا ہو، یعنی اثاثے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہو اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہو۔ ایسا عام طور پر ایک مضبوط معیشت اور روزگار کی بلند شرح کی وجہ سے ہوتا ہے۔ -
بُلش کینڈل اسٹک
وہ کینڈل اسٹک جو ظاہر کرے کہ کرنسی پیئر جس پرائس پر اوپن ہوا تھا اس سے زیادہ پر کلوز ہوا ہے۔ -
بِڈ پرائس
وہ قیمت جس پر کوئی اثاثہ فروخت کیا جا سکتا ہو۔ بِڈ پرائس کے ذریعے سیل آرڈرز اوپن کیے جاتے ہیں اور بائے آرڈرز اس سے کلوز کیے جاتے ہیں۔ بِڈ پرائس بتاتی ہے کہ بنیادی کرنسی کا ایک یونٹ حاصل کرنے کے لیے کتنی کوٹ کرنسی درکار ہے۔ مثال کے طور پر، جب EURUSD کرنسی پیئر کے لیے بڈ/آسک پرائس 1.08897/1.08892 لسٹ ہو تو 1 یورو سیل کرنے سے ٹریڈر کو USD 1.08897 ملیں گے۔
-
بِگ میک انڈیکس
تمام ممالک میں مساوی قوت خرید کی ایک مثال، جب ان تمام ممالک میں جہاں میکڈونلڈ موجود ہے ایک بگ میک کی قیمت بینچ مارک کا کام کرتی ہے۔ -
بٹکوئن
ایک ڈیجیٹل کرنسی جو غیر مرکزیت کی حامل بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹرانزیکشنز کو ’مائنرز‘ کا تعاون حاصل ہوتا ہے جن کے کمپیوٹرز ٹرانزیکشنز پر عملدرآمد کرتے ہیں اور جنہیں بٹکوئنز میں اس کا معاوضہ ملتا ہے۔ -
بیئر
وہ ٹریڈر جو سمجھے کہ مستقبل میں اثاثے کی قیمت میں کمی آئے گی اور شارٹ پوزیشنیں اوپن کر کے منافع حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ یہ بُل کا متضاد ہے۔ نیز، Bearish investor۔ -
بیئر مارکیٹ
وہ دورانیہ جس میں اثاثے کی قیمت مسلسل گرتی ہے۔ یہ عموماّ اس وقت ہوتا ہے جب معیشت گراوٹ کا شکار ہو یا جب افراط زر زیادہ ہو جائے۔ -
بیئرش کینڈل اسٹک
وہ کینڈل اسٹک جو ظاہر کرے کہ کرنسی پیئر جس پرائس پر اوپن ہوا تھا اس سے کم پر کلوز ہوا ہے۔ -
بیسز پوائنٹ
1% کا 1/100 واں حصّہ۔ بیسز پوائنٹس (یا bps) کا ذکر اکثر شرح سود میں تبدیلی کے سلسلے میں کیا جاتا ہے جہاں 100 بیسز پوائنٹس = %1 ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی %0.25 کے برابر ہے۔ -
بیش از حد گرم معیشت
وہ معیشت جو غیر پائیدار ترقی کا سامنا کر رہی ہو اور شدید سکڑاؤ کا سامنا کرنے کا خطرہ موجود ہو۔ فراوانی دولت والی معیشت عام طور پر زائد افراط زر، تیزی سے بڑھتی ہوئی اثاثہ جات کی پرائسز، صارفین کے ضرورت سے زیادہ اعتماد، اور غیر معمولی طور پر کم بیروزگاری کی شرح سے نمایاں ہوتی ہے۔ حکومتیں اور سنٹرل بینک اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ معیشت میں فراوانی دولت نہ ہو — شرح سُود میں ردوبدل کر کے، رقم کی فراہمی کو منظم کر کے، اور مالیاتی پالیسیوں کو نافذ کر کے ایسا کیا جاتا ہے۔ -
بینک آف انگلینڈ
U.K کی مانیٹری پالیسی کا انچارج بینک۔ ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ بینک آف انگلینڈ صرف 1997 سے U.K کی مانیٹری پالیسی کا انچارج ہے۔ نیز، BOE۔ -
بینک آف جاپان
جاپان کی مانیٹری پالیسی کا انچارج بینک۔ نیز، BOJ۔ -
بینک آف کینیڈا
ملک کی مالیاتی پالیسی کا انچارج کینیڈا کا مرکزی بینک۔ نیز، BOC۔ -
بینک کی شرح
یہ وہ شرح ہے جس پر مرکزی بینک اپنے مقامی ملکی بینکنگ سسٹم کو قرضہ دیتا ہے۔ -
تخفیف زر
کسی ملک کی کرنسی کی قدر کو اس کی حکومت کی طرف سے دوسری کرنسی کے مقابل دانستہ طور پر نیچے کی طرف ایڈجسٹ کرنا۔ -
تخفیف قدر
ایک اصطلاح جو مارکیٹ میں کسی مالیاتی انسٹرومنٹ کو ایسی پرائس پر فروخت کرنے کی وضاحت کرتی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس کی اصل قدر سے کم ہے۔ داخلی قدر فری کیش فلوز کی موجودہ ویلیو ہے جس کی پیداوار کی کمپنی سے توقع کی جاتی ہے۔ تخفیف قدر والے اسٹاک کا اندازہ کرنے کے لیے، کوئی کمپنی کی اساسی مالی اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لے سکتا ہے اور اس کی حالت کا تجزیہ کر کے انسٹرومنٹ کی اندرونی قدر کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ دوسری طرف، ایک اسٹاک جو بیش قدر سمجھا جاتا ہے اس کی قدر مارکیٹ میں اس کی سمجھی گئی پرائس سے زیادہ ہوتی ہے۔ -
تشخیص قدر
کسی اثاثہ یا کمپنی کی موجودہ یا متوقع مالیت کے تعین کیے جانے کا تجزیاتی عمل۔ کمپنی کا جائزہ لینے والا تجزیہ کار کاروباری انتظام، سرمائے کی ساخت، اس کے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو، اور مستقبل کی آمدنیوں کے امکانات کو دیکھتا ہے۔ -
تنزل پذیر ویج
قیمتوں میں اضافے کا چارٹ کا نمونہ جو دو تنزل پذیر رجحانی سطور سے مل کر بنتی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ آیا عروج پذیر رجحان الٹنے والا ہے یا پھر جاری رہے گا۔ -
تنزلی حرکت
معاونت کی شناخت کردہ سطح کے ذریعے قیمت کی حرکت ہوتی ہے۔ تنزلی حرکت عموماً تیز رفتار تنزلی اور بھاری حجم کے بعد واقع ہوتی ہے۔ -
تنوع
ایک رسک مینجمنٹ حکمت عملی جو سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں مختلف اثاثہ کلاسز اور سیکیورٹیز کو شامل کرکے کسی بھی پیش کردہ سرمایہ کاری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ -
تکمیل
ایک عملدرآمد آرڈر—اور سیکورٹریز کے ساتھ ٹرانزیکشنز کا ایک بنیادی جزو۔ مثال کے طور پر، فروخت ہوتی ہے، اور آرڈر اس وقت بھرا جاتا ہے جب کوئی ٹریڈر ایک مخصوص پرائس پر بائے آرڈر دیتا ہے، اور فروخت کنندہ مذکورہ پرائس سے اتفاق کرتا ہے۔ -
تکنیکی انڈیکیٹرز
سگنلز قیمتوں، والیم، اور سیکیورٹیز کی کھلی دلچسپی کا تجزیہ کرکے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ ہیورسٹک (یا پیٹرن پر مبنی) ہوتے ہیں اور انہیں تکنیکی تجزیہ فالو کرنے والے ٹریڈرز استعمال کرتے ہیں۔ تکنیکی انڈیکیٹر کا بنیادی مقصد تاریخی اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے مستقبل کی قیمتوں کی نقل و حرکت کی پیش گوئی کرنا ہے۔ تکنیکی تجزیہ کار دو بنیادی قسم کے انڈیکیٹر استعمال کرتے ہیں—اوورلیز اور اوسیلیٹرز۔
اوورلیز چارٹ پر قیمتوں کی طرح ایک ہی اسکیل کا استعمال کرتے ہیں اور پرائس چارٹ کے اوپر براہِ راست پلاٹ کیے جاتے ہیں۔ اوورلیز کی مثالوں میں بولنجر بینڈز، پیرابولک SAR ، اور اچیموکو کلاؤڈز شامل ہیں۔
اوسیلیٹرز، اپنی باری میں، مارکیٹ کے مومینٹم کو ناپنے کے لیے الگ اسکیل کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ انڈیکیٹرز عام طور پر پرائس چارٹ کے نیچے دکھائے جاتے ہیں۔ اوسیلیٹرز کی مثالوں میں اسٹاکسٹک اوسیلیٹر، ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI)، اور موونگ ایوریج کنورجنس ڈائیورجنس ( MACD) شامل ہیں۔ -
تھن مارکیٹ
مارکیٹ کی وہ حالت جو وولیم کی کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایک تھن مارکیٹ اچانک ووٹیلیٹی کا شکار ہوتی ہے۔ -
تیز رفتار مارکیٹ
ایک مالیاتی مارکیٹ ہے جو بلند درجے کے اتار چڑھاؤ اور بے تحاشہ ٹریڈںگ کا مظہر ہے۔ -
تیکنیکی تجزیہ
مستقبل کے رجحانات اور قیمت کی حرکات کی پیشگوئی کے لیے سابقہ قیمتوں، حجم، چارٹس اور دیگر ٹولز کی بنیاد پر مارکیٹ کے تجزیے کا ایک طریقہ۔ -
جاپانی کینڈلز
یہ OHLC چارٹ کی ایک قسم ہے جسے مستطیل شکل کے ’’باڈی‘‘ کی صورت میں بنایا جاتا ہے جس کے اوپر اور نیچے دونوں جانب ایک عمودی سطر ہوتی ہے (’’وکس‘‘)۔ ہر کینڈل مخصوص دورانیے کو ظاہر کرتی ہے اور دکھاتی ہے کہ آیا اختتامی قیمت آغاز کی قیمت سے زیادہ تھی یا کم۔ -
جداگانہ اکاؤنٹس
بینک اکاؤنٹس کی ایک قسم ہے جسے بروکرز کلائنٹس کے فنڈز کو کمپنی کی شیٹس سے علیحدہ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس پیمائش کا مقصد کلائنٹس کے فنڈز کو محفوظ اور امان میں رکھنا ہوتا ہے۔ -
جزوی لاٹ
کوئی لاٹ جو 100,000 یونٹس (اسٹینڈرڈ لاٹ) سے کم ہو۔ یہ، فریکشنل لاٹ یا اوڈ لاٹ بھی کہلاتی ہے۔ -
حجم
معینہ مدت کے دوران کرنسی کے اشتراکی جوڑے میں ٹریڈ کردہ لاٹس کی تعداد -
حجم پر مبنی اوسط قیمت (VWAP)
VWAP اوسط اور بہترین دستیاب قیمت ہے۔ VWAP مارکیٹ کی گہرائی متوقع VWAP قیمتوں اور ایڈجسٹ ہونے والے والیم کی فہرست دکھاتی ہے۔ Octa آپ کو مارکیٹ کا تجزیہ کرنے اور آٹو چارٹسٹ ٹریڈنگ سگنلز کے لیے بہترین ٹول فراہم کرتا ہے۔ جانیں کہ آپ کس طرح زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ -
حجم کی طلب
لاٹس کی مجموعی تعداد جسے Octa ڈپازٹ بونس کو غیر مقفل کرنے کے لیے ٹریڈ کیا جانا چاہیے۔ حجم کی طلب بونس کی رقم کو دو لاٹس سے تقسیم کرنے کے مساوی ہوتی ہے۔ -
حقیقی اکاؤنٹ
ایک اکاؤنٹ ہے جو حقیقی مارکیٹ میں آرڈرز جمع کروانے کا اہل بناتا ہے اور ڈیمو اکاؤنٹ کے برعکس ایسا کرنے کے لیے اس میں ڈپازٹ مطلوب ہوتا ہے۔ -
خبروں پر ٹریڈنگ
اس حکمتِ عملی کو نافذ کرنے والا ٹریڈر خبروں کے اعلامیوں اور معاشی رپورٹس پر انحصار کرتا ہے۔ خبروں پر ٹریڈںگ کرنے والا یہ پیشگوئی کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ کوئی مخصوص واقعہ کیسے مارکیٹ پر اثرانداز ہوسکتا ہے، آیا مخصوص ٹریڈنگ ٹولز خبر کے اجراء کے بعد قیمت میں اضافہ کریں گے یا کمی۔ یہ سمجھنا اہم ہے کہ مارکیٹ کے رجحانات انتہائی اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں اور بڑی خبر جاری ہوتے ہی قیمت کی حرکت انتہائی قلیل دورانیے میں رونما ہوجاتی ہے۔ مزید یہاں جانیں -
خسارہ
ایک معاشی اصطلاح ہے جو ایسے حالات کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جب کوئی حکومت، کمپنی، یا فرد اپنی آمدن سے زائد خرچ کرتا ہے۔ بنیادی تجزیہ کے دوران بجٹ خسارہ، کے ساتھ ساتھ قومی قرض، بھی اہم ہوتا ہے۔ -
راؤنڈ ٹرپ ٹریڈنگ
اسٹاک مارکیٹ میں ایک غیر اخلاقی عمل جس میں ایک ہی سیکیورٹی کے شیئرز کو بار بار بائے اور سیل کرنا شامل ہوتا ہے تاکہ دوسروں کو یہ یقین دلایا جائے کہ سیکیورٹی کی واقعی اس سے زیادہ ڈیمانڈ ہے جتنی کہ حقیقت میں ہے۔ یہ فعل جعلی ٹریڈنگ وولیم پیدا کرتا ہے، جو وولیم ڈیٹا کی بنیاد پر تکنیکی تجزیہ میں مداخلت کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ رویہ ڈے ٹریڈرز یا عام سرمایہ کاروں کے قانونی کھلے اور کلوز ٹرانزیکشنز سے مختلف ہے۔ ہر سرمایہ کار بالآخر ایک راؤنڈ ٹرپ مکمل کرتا ہے جب وہ سیکیورٹی پہلے خریدے اور بعد میں سیل کرتا ہے۔ اسے راؤنڈ ٹرپنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ -
رائل بینک آف آسٹریلیا (RBA)
آسٹریلیا کا سنٹرل بینک۔ شرح سُود کی اسٹیٹمنٹس دینے کے لیے مہینے کے پہلے منگل کو میٹنگ کرتا ہے۔ -
رجحان
قیمت میں حرکت کی ایک سمت جو کسی مخصوص مارکیٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ -
رسک ریٹرن ٹریڈ آف
ایک اصول جو بیان کرتا ہے کہ ممکنہ ریٹرنز خطرے میں اضافے کے ساتھ بڑھ جاتے ہیں۔ وہ سرمایہ کاریاں جو زیادہ حد تک غیر یقینی یا خطرے کی حامل ہوتی ہیں وہ زیادہ ریٹرنز سے وابستہ ہوتی ہیں، جبکہ کم رسک والی سرمایہ کاریاں کم منافع سے وابستہ ہوتی ہے۔ آسان الفاظ میں، رسک ریٹرن ٹریڈ آف تجویز کرتا ہے کہ ایک سرمایہ کار صرف اس صورت میں زیادہ منافع کما سکتا ہے جب نقصانات کے امکان کو قبول کرنے کے لیے تیار ہو۔ لہذا، سرمایہ کاروں کو یہ اندازہ لگانا چاہیے کہ وہ سرمایہ کاری پر اپنا مطلوبہ ریٹرن حاصل کرنے کے لیے کتنا خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں۔ -
رسک منیجمنٹ
یہ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں شناخت کرنے، تجزیہ، قبولیت، یا غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کا عمل ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک سرمایہ کار یا فنڈ مینیجر کسی سرمایہ کاری کے ممکنہ نقصانات کا حساب لگانے کی کوشش کرتا ہے اور پھر فنڈ کے سرمایہ کاری کے مقاصد اور رِسک ٹالرینس کے پیش نظر مناسب اقدام کرتا ہے۔ -
رسک کیپیٹل
فنڈز قیاس آرائی پر مبنی سرگرمی کے لیے مختص کیے گئے اور بہت پُر خطر لیکن انتہائی فائدہ مند سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیے گئے۔ اس میں کوئی بھی رقم یا اثاثہ جات شامل ہیں جن کی ویلیو میں ممکنہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن یہ اصطلاح اکثر ان فنڈز کے لیے مخصوص ہوتی ہے جو انتہائی قیاس آرائی پر مبنی سرمایہ کاریوں کے لیے مختص کیے جاتے ہیں۔
رسک کیپیٹل کی کامیاب سرمایہ کاری کے لیے تنوع اہم ہے کیونکہ ہر سرمایہ کاری کے امکانات فطرت کے اعتبار سے غیر یقینی ہوتے ہیں۔ تاہم، جب کوئی سرمایہ کاری کامیاب ہوتی ہے تو ریٹرنز اوسط سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔ ایک سرمایہ کار کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کُل سرمائے کے صرف ایک حصے کو رسک کیپیٹل تصور کیا جائے۔ -
رقم نکالنا
کسی فرد کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ بیلنس سے اس کے بینک یا ای-کرنسی اکاؤنٹ میں فنڈز کی منتقلی۔ رقم نکالنے کی درخواست کے لیے یہاں کلک کریں۔ اور Octa میں رقم جمع کروانے اور نکالنے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ -
ری کوٹ
ایسی صورتحال ہوتی ہے جب ایک مارکیٹ میکر کلائنٹ کی جانب سے درخواست کردہ قیمت پر کوئی آرڈر پُر کرنے سے قاصر ہو یا پُر نہ کرنا چاہے، تو وہ تکمیل میں تاخیر متعین کرتا ہے اور مختلف نرخ نامے کے ساتھ درخواست واپس کردیتا ہے، یہ عمل کلائنٹ کے لیے عموماً کم موافق ہوتا ہے۔ مارکیٹ کے تکمیلی عمل کے تحت سرگرم بروکرز مکرر نرخ نامے نہیں رکھتے اور ہمیشہ بہترین دستیاب مارکیٹ کی شرح پر ہی آرڈر پُر کرتے ہیں۔ -
ریبیٹ
اس کمیشن کے مخصوص حصے کی واپسی ہوتا ہے جسے IB نے مسلسل ادائیگی کی بنیاد پر کلائنٹ کی ٹریڈنگ سے حاصل کیا ہو۔ -
ریبیٹ کیلکولیٹر
ایک ٹول ہے جو IB کو وہ رقم شمار کرنے کا اہل بناتا ہے جو اسے اپنے ریفرل کو بطور ریبیٹ ادا کرنا ہوتا ہے۔ -
ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)
سنٹرل بینک آف انڈیا۔ -
ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ)
سنٹرل بینک آف نیوزی لینڈ۔ -
ریزرو کرنسی
ایک غیر ملکی کرنسی جو مرکزی بینکوں کے پاس بین الاقوامی قرضوں کو ادا کرنے یا ان کی ملکی شرح تبادلہ پر اثر انداز ہونے کے لیے رکھی جاتی ہے۔ دو سب سے زیادہ غالب ریزرو کرنسیاں امریکی ڈالر اور یورو ہیں۔ (اینکر کرنسی بھی) -
ریزسٹنس (لیول)
قیمت کی ایک سطح ہے جہاں ٹریڈںگ اثاثہ بڑھتے ہوئے مزاحمت پانے کا رجحان رکھتا ہے اور اس کے رک جانے یا معکوس سمت میں حرکت کرنے کا امکان ہوتا ہے۔ -
ریلی
مارکیٹ میں پرائسز میں اضافے کا دور۔ -
ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI)
یہ ایک تکنیکی تجزیاتی انڈیکیٹر ہے جو اوور باٹ یا اوور سولڈ کنڈیشن کا تعیّن کرنے کے لیے بنیادی اثاثے کے نقصانات سے حالیہ فوائد کا موازنہ کر کے مومینٹم کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ عام طور پر 14 دنوں سے زائد مدّت کے لیے شمار کیا جاتا ہے۔ RSI کو 0 اور 100 کے درمیان ایک قدر کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے، جس میں 70 سے اوپر کی قدریں اوور باٹ کنڈیشنز اور 30 سے نیچے اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کرتی ہے۔ ٹرینڈ کی ممکنہ تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے، قیمت کی نقل و حرکت کی تصدیق کرنے، اور بائے یا سیل سگنلز پیدا کرنے کے لیے ٹریڈرز RSI کا استعمال کرتے ہیں۔ -
رینج
وقت کی ایک مقررہ مدت میں، بالعموم ایک دن کے اندر مارکیٹ کے اونچے مقام اور نچلے مقام کے مابین فاصلہ۔ -
ریورسل
قیمت کے رجحان کی سمت میں تبدیلی ہوتی ہے۔ -
ریٹ آف چینج (ROC)
موجودہ پرائس اور کچھ مدت پہلے کی پرائس کے مابین پرائس کی تبدیلی (فیصدی پوائنٹس میں) کی پیمائش کے لیے ایک تکنیکی انڈیکیٹر۔ اس کا شمار موجودہ پرائس کو منتخب مدت میں پرائس سے تقسیم کرکے اور پھر نتیجہ سے ایک کو گھٹا کر کیا جاتا ہے۔ ROC کا فارمولا ہے۔:
ROC = [(موجودہ پرائس / پرائس N وقت قبل) – 1] x 100%
ROC عام طور پر سیکورٹی کی پرائس کی نقل و حرکت میں رجحانات اور ممکنہ تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹریڈرز اور سرمایہ کار اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا سیکیورٹی زیادہ خریدی گئی ہے یا زیادہ فروخت ہوئی ہے اور سیکیورٹی کی پرائس کی نقل و حرکت کی متوقع سمت کی بنیاد پر ٹریڈنگ کے فیصلے کرنے کے لیے ROC کا استعمال کرتے ہیں۔ -
ریٹیل سیلز ڈیٹا
ایک اقتصادی انڈیکیٹر جو ماہانہ اِن-سٹور اور کیٹلاگ کی فروخت کا اندازہ لگاتا ہے۔ یہ GDP کی پیمائش کا حصہ ہے مگر معیشت میں اخراجات کے مزاج کا اندازہ لگانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ -
ریگولیشن
جیسا کہ فاریکس مارکیٹ کی ڈی سینٹرلایئیزڈنیگیٹو بیلنس پروٹیکشن ہے، دنیا بھر میں کئی سرکاری اور آزاد نگران ادارے ہیں جو مارکیٹ کو منظم کرتے ہیں۔ وہ غیر ملکی کرنسی بروکرز، IBs اور سگنل بیچنے والوں کے لیے منصفانہ اور اخلاقی کاروباری رویے کو یقینی بنانے کے لیے اصول اور معیارات مرتب کرتے ہیں۔ Octa بین الاقوامی قانون سازی اور ضابطے کے معیارات کی مکمل تعمیل میں کام کرتا ہے اور فنڈز سیکیورٹی اور نیگیٹو بیلنس پروٹیکشن ان کے کلائنٹس کو۔ -
ریگولیٹڈ مارکیٹ
ایک ایسی مارکیٹ جہاں حکومتی ادارہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے انڈسڑی کی نگرانی اور ان کو منظم کرتا ہے۔ -
زگ زیگ انڈیکیٹر
ممکنہ رجحان کی کایا پلٹ کی شناخت کے لیے استعمال ہونے والا تکنیکی تجزیہ کا انڈیکیٹر۔ یہ پرائسز کی معمولی نقل و حرکت کو چھان کر اور رجحان کی تبدیلیوں کو نمایاں کرکے کام کرتا ہے۔ یہ انڈیکیٹر کسی اثاثہ کی پرائس کی نقل و حرکت کے نمایاں لہراؤ کی بلندیوں اور کمیوں کو جوڑنے والی لائنز کھینچتا ہے۔ یہ لائنز ٹریڈرز کو سپورٹ اور ریزسٹنس سطحوں کی نشاندہی کرنے اور مستقبل کی پرائسز کی نقل و حرکت کی پیشین گوئی کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ -
زیادہ خرید شدہ
مارکیٹ کی حالت جب ایک اساسی اثاثہ کی پرائس عام مارکیٹ کے حالات کے مقابلے میں بہت تیزی سے بڑھ جاتی ہے۔ زیادہ خرید شدہ والی حالت عام طور پر مارکیٹ میں کریکشن کو متحرک کرتی ہے جب پرائسز نسبتاً معمول کی حد میں واپس آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ -
ساؤتھ افریقن ریزرو بینک (SARB)
سنٹرل بینک آف ساؤتھ افریقہ۔ -
سلیپیج
کھلی یا بند قیمت کی معمولی حرکت ہوتی ہے جو درخواست کردہ قیمت یا مارکیٹ کے خلاء پر نقد پذیری میں کمی کے باعث واقع ہوتی ہے۔ مارکیٹ کے حالات پر منحصر رہتے ہوئے، آرڈر کو زیادہ موافق شرح (مثبت سلیپیج) یا کم موافق شرح (منفی سلیپیج) پر پُر کیا جاسکتا ہے۔ اگر بروکر نقد پذیری کا گہرا پول رکھتا ہو، تو صرف چند آرڈرز سلیپیج کا سامنا کریں گے۔ زیادہ اتار چڑھاؤ کے دورانیوں، بڑی خبروں کے اجراء یا مارکیٹ کی عدم نقد پذیری کے عرصے میں یہ زیادہ عام ہوتا ہے۔ -
سوئس نیشنل بینک
سنٹرل بینک آف سوئٹزرلینڈ۔ نیز SNB کہلاتا ہے۔ -
سوئسئ
سوئس فرانک اور USDCHF پیئر کے لیے فاریکس کی عمومی اصطلاح۔ USDCHF لائیو چارٹس اور کوٹس یہاں چیک کریں۔ -
سواپ
گزشتہ رات کی پوزیشن تحویل میں رکھنے کے لیے ایک ادائیگی ہے۔ سواپ منفی ہوسکتا ہے یا مثبت۔ -
سواپ فری اکاؤنٹ
اکاؤنٹ کی وہ قسم ہے جسے اسلامی عقیدہ رکھنے والے ٹریڈرز کے لیے مرتب کیا گیا ہے جس میں سواپ کی جگہ مقررہ فیس ہے۔ فیس سود نہیں ہے اور اس کا دارومدار آرڈر کی سمت پر ہوتا ہے۔ -
سپر چارجڈ
حقیق مقابلہ ہوتی ہے جو Octa کلائنٹ کو اپنے حقیقی اکاؤنٹ پر مہارت سے ٹریڈنگ کرکے کسی انعام کا موقع فراہم کرتی ہے۔ -
سگنل
ٹریڈر کے لیے سگنل آرڈر کھولنے، خریدنے یا فروخت کرنے کی ایک علامت ہے۔ یہ عموماً اسپریڈ تیکنیکی شناخت کنندہ عوامل پر مبنی ہوتا ہے اور اکثروبیشتر بنیادی تجزیے کے ساتھ ہم آہنگ ہوتا ہے۔ Octa آپ کو مارکیٹ کے تجزیے اور زیادہ منافع کے لیے بہترین ٹول فراہم کرتا ہے - آٹو چارٹسٹ ٹریڈنگ سگنلز۔ Learn how you can profit more. -
سیل اسٹاپ
حالیہ مارکیٹ پرائس سے نیچے کا ایک سیل آرڈر۔ -
سیل لمٹ
وہ سیل آرڈر جس پر پرائس کی ایک مخصوص سطح پر پہنچنے پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ -
سینٹیمنٹ
یہ مختلف نوعیت کے بنیادی اور تیکنیکی عوامل بشمول قیمت کا سابقہ ریکارڈ، معاشی رپورٹس، وقتی/موسمی عوامل اور قومی اور عالمی ایونٹس پر مبنی مخصوص سیکیورٹی یا زیادہ بڑی مالیاتی مارکیٹ کی جانب رائج رویہ ہے۔ -
سیٹلمنٹ
معاہدے کی بلوغت پر کرنسیوں کی فزیکل ترسیل۔ -
سیکٹر
ایک انڈسٹری یا مارکیٹ جو مشترکہ خصوصیات کو شیئر کرتی ہے، جیسے مائننگ یا بینکنگ سیکٹر۔ -
شارٹ سیل
کسی انسٹرومنٹ کو کم پرائس پر واپس خریدنے کے ارادے سے سیل کرنا۔ -
شارٹ پوزیشن
یہ وہ پوزیشن ہوتی جو سیل آرڈر کے ذریعے اوپن کی جاتی ہے اور بائے آرڈر کے ذریعے کلوز کی جاتی ہے۔ -
شدت میں کمی
قیمت میں معتدل تنزلی ہوتی ہے۔ -
شرح بے روزگاری
افرادی قوت کا فیصد جو بے روزگار ہیں لیکن فعال طور پر ملازمت کی تلاش میں ہیں اور کام کرنے کے لیے آمادہ ہیں جس کا حساب بے روزگار افراد کی تعداد کو افرادی قوت میں کُل تعداد سے تقسیم کرکے لگایا جاتا ہے، جس میں ملازمت یافتہ اور بے روزگار افراد دونوں شامل ہیں۔ شرح بے روزگاری ایک اہم معاشی انڈیکیٹر ہے جو جاب مارکیٹ کی صحت اور معیشت کی مجموعی حالت کا تعین کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اسی سیاق و سباق میں استعمال کردہ اصطلاحات میں ملازمت سے محرومی کی شرح, کلیمنٹ کاؤنٹ چینج , ملازمت میں تبدیلی، اور ابتدائی ملازمت سے محرومی کے دعوی جات شامل ہیں۔ -
شرح تبادلہ
وہ تناسب جو ظاہر کرتا ہے کہ کسی دوسری کرنسی میں کوئی چیز خریدنے کے لیے کتنی کرنسی درکار ہو گی۔ مثال کے طور پر فرض کریں کہ AUDUSD کی شرح تبادلہ 1.10 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 1 آسٹریلوی ڈالر کی قیمت 1.10 امریکی ڈالر ہے۔ نیز، Exchange Rate اور Spot Price۔ -
شرح سُود کا فیصلہ
سنٹرل بینک کا فیصلہ جس کا مقصد پرائسز کو مستحکم رکھنا ہوتا ہے۔ چونکہ قلیل مدتی شرح سُود کرنسی کی قدر کو بڑھانے کا سب سے اہم عنصر ہے، اس لیے پیش کردہ کرنسی کے لیے زیادہ شرح مثبت ہوتی ہے۔ یہ ملک کی مجموعی معیشت کے متعلق مثبت توقعات کی عکاسی کرتا ہے۔ -
شمالی امریکی سیشن
ایک ٹریڈنگ سیشن ہے جو 14.00 EET (15.00 EEST) پر کھلتا ہے اور 23.00 EET (00.00 EEST) پر بند ہوتا ہے۔ اس پر متحدہ امریکہ کی ٹرانزیکشنز سب سے زیادہ غالب ہوتی ہیں جبکہ ٹریڈز میں دیگر حصہ کینیڈا، میکسیکو اور جنوبی امریکہ کا ہوتا ہے۔ -
شیئرہولڈرز کی ایکویٹی
کمپنی کے اثاثہ جات کا وہ حصہ جو اس کے مالکان سے تعلق رکھتا ہے جس میں شیئر ہولڈرز کی طرف سے کی گئی ابتدائی سرمایہ کاری اور وقت کے ساتھ ان کی طرف سے کی گئی کوئی بھی اضافی سرمایہ کاریاں شامل ہے۔ اس میں کمپنی کی برقرار رکھی گئی آمدنیاں بھی شامل ہوتی ہے، جو کہ کاروبار کے ذریعے کمائے جانے والے منافع جات ہوتے ہیں جو ڈیویڈنڈز کی شکل میں شیئر ہولڈرز میں تقسیم نہیں ہوتے ہیں۔
یہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک ضروری میٹرک ہے کیونکہ یہ کمپنی کی مالی صحت اور اس کے شیئر ہولڈرز کے لیے ریٹرنز پیدا کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ قرض دہندگان کے لیے، یہ میٹرک نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی قرض کی مالی اعانت پر کتنا انحصار کرتی ہے۔ -
صارف اسٹیٹس
Octa کے اسٹیٹس پروگرام میں صارف کی سطح ہے جو ان فوائد کا مجموعہ ہے جس سے صارف استفادہ کرسکتا ہے۔ صارفین کا مجموعی بیلنس جتنا زیادہ ہوگا، ان کا صارف اسٹیٹس بھی اتنا ہی بلند ہوگا۔ بلند تر اسٹیٹس کے حامل افراد کو زیادہ فوائد تک رسائی ہوتی ہے۔ -
صنعتی پیداوار
مینوفیکچررز، مائنز، اور یوٹیلیٹیز کی طرف سے تیار کردہ آؤٹ پٹ کی کُل ویلیو۔ یہ اقتصادی ترقی، روزگار، اور ذاتی آمدنی کے ایک اہم انڈیکیٹر کے طور پر کام کر سکتا ہے، کیونکہ اس کا ماہانہ تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ -
عروج پذیر ویج
ایک مندی کا حامل چارٹ کا نمونہ ہے جو دو عروج پذیر رجحانی سطور سے مل کر بنتی ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ آیا زوال پذیر رجحان الٹنے والا ہے یا پھر جاری رہے گا۔ -
غیر مائع مارکیٹ
ایک ایسی مارکیٹ جہاں طلب، والیوم اور ٹریڈنگ کی سرگرمی کی کمی کی وجہ سے انسٹرومنٹص آسانی سے تبدیل یا سیل نہیں ہوتے ہیں۔ اس سے آسک اور بڈ پرائسز کے مابین اسپریڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔ -
فاریکس مارکیٹ
یہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ لیکوئڈ مارکیٹ ہے، جس کے شرکاء کرنسیوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں یا ان پر قیاس آرائی کرتے ہیں۔ ان شرکاء میں بینکس، کمرشل کمپنیاں، سینٹرل بینکس، ہیج فنڈز اور ریٹیل فاریکس بروکرز شامل ہیں۔ فاریکس مارکیٹ دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے میں 5 دن کھلی رہتی ہے۔ اس کی کوئی سینٹرل مارکیٹ پلیس نہیں ہے اور یہ لندن، نیویارک، ٹوکیو، زیورخ، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ، سنگاپور، پیرس اور سڈنی میں موجود بڑے مالیاتی سینٹرز کے ساتھ کمپیوٹرز اور بروکرز کا عالمی نیٹ ورک رکھتی ہے۔ اسے FX مارکیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ -
فاریکس ٹریڈنگ حکمتِ عملی
نیوز ایونٹس یا چارٹس کے تیکنیکی تجزیے پر مبنی تجزیاتی ٹولز کا ایک مجموعہ ہوتا ہے۔ حکمتِ عملیاں دستی ہوسکتی ہیں، جس میں ٹریڈر ٹریکنگ اور سگنلز کی تشریح شامل ہوتی ہے، اور خودکار بھی ہوسکتی ہیں، جس میں سگنلز کی ٹریکنگ اور تشریح کے لیے مرتب کردہ سافٹ ویئر کا استعمال شامل ہوتا ہے۔ دستی اور خودکار دونوں طرح کی ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں خریداری کے لیے دستیاب ہیں یا انہیں ٹریڈرز خود بھی تیار کرسکتے ہیں۔ -
فاریکس کیلکیولیٹر
ایک ٹول ہے جو کسی مخصوص پوزیشن کے لیے مطلوبہ مارجن اور پِپ قیمت کا حساب لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ -
فری مارجن
فری مارجن کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کو ظاہر کرتا ہے جنہیں پوزیشن کھولنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور جو نکالنے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ فری مارجن کا حساب کتاب ایسے لگایا جاتا ہے: فری مارجن = ایکوئٹی - مطلوبہ مارجن۔ حجم کے لوازمات کی تکمیل تک ڈپازٹ بونس فری مارجن کا ایک حصہ ہوتا ہے۔ -
فریکٹل
فریکٹل انڈیکیٹر تکنیکی تجزیہ کا ٹول ہے جو کسی اثاثہ کی پرائس میں ممکنہ بدلاؤ کے پوائٹس کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ٹریڈرز کو مارکیٹ میں ممکنہ داخلی اور خارجی راستوں کی شناخت کرنے میں مدد کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ انڈیکیٹر فریکٹل کے تصور پر مبنی ہے—دہرایا جانے والا جیومیٹرک پیٹرن—یہ پرائس چارٹ پر ان نمونوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ان پر تیروں کے نشانات لگاتا ہے۔ نیچے کی طرف تیر کا نشان تیزی کے فریکٹل کی طرف اشارہ کرتا ہے، جب کہ اوپر کا تیر مندی والے فریکٹل کی طرف اشارہ کرتا ہے، جو نشاندہی کرتا ہے کہ پرائس گر سکتی ہے۔ -
فل یا کل (FOK) آرڈر
اسٹاک مارکیٹ میں آرڈر کی ایک قسم جس میں پورے آرڈر پر فوری عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آرڈر کو مکمل طور پر پورا نہ کیا جا سکے تو، اسے منسوخ (ختم) کر دیا جاتا ہے۔ اس قسم کا آرڈر عام طور پر ان سرمایہ کاروں کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے جو اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ انہیں اسٹاک کی ایک خاص مقدار ایک مخصوص پرائس پر یا اس سے بہتر پر ملے اور وہ آرڈر منسوخ کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اگر اسے مکمل طور پر پورا نہ کیا جائے۔ -
فلوٹنگ اسپریڈ
یہ مطلوبہ اور بولی کی قیمتوں کے درمیان فرق ہے جو مارکیٹ کی صورتحال کی بنیاد پر تغیر پذیر ہوسکتا ہے۔ یہ ٹریڈنگ اثاثوں کی قیمتوں اور ان میں تبدیلی کی رفتار کی بالکل درست عکاسی کرتا ہے۔ غیر معینہ اسپریڈ اُس حد کا حامل ہوسکتا ہے جو مارکیٹ کی عمومیت اور نقد پذیری کی زیادتی کے وقت معمول سے کم ہو۔ -
فلوٹنگ لاس
تمام اوپن آرڈرز پر کُل لاس۔ یہ ان اثاثوں کی پرائسز کے ساتھ بدلتا ہے جن کا ٹریڈر مالک ہوتا ہے۔ -
فلوٹنگ پرافٹ
تمام اوپن آرڈرز پر کُل پرافٹ۔ یہ ان اثاثوں کی پرائسز کے ساتھ بدلتا ہے جن کا ٹریڈر مالک ہوتا ہے۔ -
فنڈز کی سیکیورٹی
کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو کہتے ہیں جو کلائںٹس کے فنڈز، بشمول جداگانہ اکاؤنٹس، SSL تحفظ کے حامل نجی احاطے، اکاؤنٹ کی تصدیق کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔ -
فوری یا منسوخ (IOC) آرڈر
مالی منڈی میں آرڈر کی ایک قسم جس کے ایکسچینج کو موصول ہوتے ہی اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آرڈر پر فوری عمل درآمد نہ ہو سکے تو، اسے منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ یہ آرڈر عام طور پر ان ٹریڈرز کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے جو ایک مخصوص پرائس پر سیکیورٹی سیل یا بائے کرنا چاہتے ہیں لیکن آرڈر کی تکمیل کا انتظار نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ -
فیوچرز
فیوچرز وہ مالی معاہدے ہوتے ہیں جو مستقبل میں ایک مخصوص وقت پر پہلے سے طے شدہ قیمت پر خریدار کو اثاثہ خریدنے یا بیچنے والے کو فروخت کرنے کا پابند بناتے ہیں۔ یہ ڈیریویٹوز ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کی قدر ایک بنیادی اثاثہ سے اخذ کی گئی ہے۔ بنیادی اثاثہ ایک کموڈیٹی، کرنسی، یا مالیاتی انسٹرومنٹ ہو سکتا ہے۔ -
فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC)
یہ کمیٹی امریکی فیڈرل ریزرو کے اراکین پر مشتمل ہے۔ مالیاتی پالیسی اور امریکی معیشت پر اس کے اثرات پر تبادلۂ خیال کرنے—اور شرح سُود کے فیصلے کرنے کے لیے FOMC سال میں آٹھ بار میٹنگ کرتی ہے۔ -
فیڈرل ریزرو (Fed)
امریکہ کا سینٹرل بینک -
فیکٹری آرڈرز
فیکٹریوں سے سامان کی ڈالر ویلیو دکھانے والے اقتصادی انڈیکیٹرز۔ فیکٹری آرڈرز کی مستحکم اور غیر مستحکمکے طور پر زمرہ بندی کی جاتی ہے۔ -
قلت زر
معیشت کے اندر اشیاء اور خدمات کی پرائسز میں کمی کا دور۔ -
قیمت میں بہتری
اسے مثبت سلیپیج بھی کہتے ہیں؛ زیادہ موافق شرح پر تکمیل کی عکاسی کرتا ہے جو اس وقت واقع ہوتا ہے جب آرڈر کو پُر کرنے کے لیے مطلوبہ قیمت کے پیچھے زیادہ کافی نقد پذیری نہ ہو۔ -
قیمت کا خلاء
وہ صورتحال ہے جب موجودہ بولی کی قیمت سابقہ نرخ نامے کی مطلوبہ قیمت سے زیادہ ہو یا جب موجودہ مطلوبہ قیمت سابقہ نرخ نامے کی بولی کی قیمت سے کم ہو۔ خلاء عموماً معاشی ڈیٹا یا خبروں کے اجراء کے بعد یا نئے ٹریڈنگ ہفتے کے آغاز پر واقع ہوتے ہیں۔ قیمت میں خلاء کینڈل سے منسلک ہوسکتا ہے اور ضروری نہیں کہ چارٹ پر ظاہر ہو۔ -
لائن چارٹ
چارٹ کی ایک قسم ہے جو ہر وقفے کے لیے بند ہونے والی قیمت کو ایک سطر کے ساتھ ملاتے ہوئے بنایا جاتا ہے۔
-
لائٹکوئن
-
لائیبلیٹی
بالعموم، یہ کسی اور کی واجب الادا شے ہے۔ اگرچہ معاشیات میں اس کے کئی معنی ہو سکتے ہیں—جیسا کہ قانونی یا انضباطی خطرہ یا جوابدہی، اس کا مطلب مالی جوابدہی ہے۔ اکاؤنٹنگ میں، ذمہ داریاں کمپنی کے اثاثہ جات کے برخلاف مندرج کی جاتی ہیں۔ -
لائیو چیٹ
لائیو چیٹ ایسی سروس ہے جو کمپنی کو ویب سائٹ پر کلائنٹس کے ساتھ براہِ راست بات کرنے یا گپ شپ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ آپ ہم سے ابھی لائیو چیٹ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ -
لانگ پوزیشن
کسی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریداری اس سوچ کے ساتھ کرنا کہ اس کی قیمت بڑھے گی — بائے آرڈر کے ذریعے کھولی جاتی ہے اور سیل آرڈر کے ذریعے بند کی جاتی ہے۔ -
لاٹ
آرڈر کے والیم کا ایک پیمانہ۔ ایک اسٹینڈرڈ لاٹ (یا 1.00 کی راؤنڈ لاٹ) بیس کرنسی کے 100,000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے، بیس کرنسی کے 10,000 یونٹس (0.1 لاٹ) کو منی لاٹ کہا جاتا ہے، اور بیس کرنسی کے 1,000 یونٹس (0.01 لاٹ) مائیکرو لاٹ کہلاتے ہیں۔ -
لندن انٹربینک کا پیش کردہ ریٹ (لائبور)
شرح سُود لندن انٹربینک مارکیٹ میں 40 برسوں سے زائد عرصے سے استعمال ہوتی ہے، جو پورے بورڈ میں شرح سُود کو ترتیب دینے کے لیے ایک کلیدی معیار ہے۔ تاہم، جنوری 2022 کے بعد سے، امریکہ میں لائبور کو سیکورڈ اوورنائٹ فنانسنگ ریٹ (SOFR) سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جسے زیادہ محفوظ اور درست پرائسز کا بینچ مارک سمجھا جاتا ہے۔ -
لُونی
یہ کینیڈین ڈالر اور USDCAD پیئر کے لیے ایک فاریکس عمومی اصطلاح ہے۔ USDCAD لائیو چارٹس اور کوٹس حاصل کریں۔ -
لیمٹ آرڈر
مخصوص قیمت یا اس سے بہتر قیمت پر پوزیشن کھولنے کا ایک آرڈر ہے۔ جب تک قیمت نہ پا لی جائے، آرڈر کو پینڈنگ سمجھا جاتا ہے اور اکاؤنٹ ایکوئٹی یا مفت مارجن پر اثرانداز نہیں ہوتا۔ خریداری کی حد کے آرڈر کے لیے آغاز کی قیمت موجودہ مطلوبہ قیمت سے کم ہونی چاہیے۔ فروخت کی حد کے آرڈر کی قیمت موجودہ بولی سے زیادہ ہونی چاہیے۔ -
لیوریج
لیوریج بروکر کی جانب سے کلائنٹ کو فراہم کردہ ایک ورچوئل کریڈٹ ہوتا ہے۔ لیوریج آپ مارجن کی ضروریات پر اثرانداز ہوتا ہے، یعنی تناسب جتنا زیادہ ہوگا، مطلوبہ مارجن اتنا ہی کم ہوگا، یعنی کہ 1:500 کے لیوریج کے ساتھ آپ کا ابتدائی مارجن معاہدے کے سائز سے 500 گنا کم ہوگا۔ مثلاً EUR/USD کی موجودہ بولی 1.13501 ہے اور آپ 0.5 لاٹس کا فروخت کا آرڈر کھولنا چاہیں گے۔ اگر آپ کا لیوریج 1:500 ہے تو اس آرڈر کے لیے مطلوبہ مارجن ایسے شمار کیا جاسکتا ہے: 50000 EUR (معاہدے کا سائز) * 1.13501 (موجودہ بولی)/500(آپ کا لیوریج)، مطلوبہ مارجن 283.75 USD ہے۔ ہمارے تعلیمی سیکشن میں یہاں جانیں کہ ٹریڈنگ کا آغاز اور لیوریج کا شمار کیسے کریں۔ -
لیٹنسی
لیٹنسی کلائنٹ ٹرمینل میں دیے گئے آرڈر کے وقت اور ٹریڈنگ سرور کی جانب سے عملدرآمد کے وقت کے درمیان ایک میعادی وقفہ ہوتا ہے۔ -
لیڈنگ انڈیکیٹرز
میٹرکس جو ماہرین اقتصادیات اور سرمایہ کاروں کو مستقبل کے واقعات کا عکس دکھاتے ہیں اور رجحانات کا اندازہ لگانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ تین انڈیکیٹرز ہیں جو ماہرین دیکھتے ہیں:- نئے گھر: اگر نئی پیش رفتوں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے تو، ڈویلپرز اور ماہرین تعمیرات نئے گھروں کی مستقبل کی ڈیمانڈ کے حوالے سے پر امید محسوس کرتے ہیں۔
- مجموعی رقم کی سپلائی: اگر معیشت میں کافی پیسہ ہے—صارفین کے والٹس، بینک اکاؤنٹس، اور کاروباری اکاؤنٹس میں بھی ہو تو، یہ اس بات کی علامت ہے کہ معیشت کے مضبوط ہونے کی امید ہے۔
- بونڈ پیداواریں: بانڈ ٹریڈرز رجحانات کا اندازہ لگانے میں ماہر ہوتے ہیں، اس لیے ان کی پیروی کرنا آگے دیکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔
ان کو اکثر لیگنگ اور اتفاقی انڈیکیٹرز کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ماضی، حال، اور مستقبل کی معیشت کی مکمل تصویر دیکھی جا سکے۔ -
لیکوئیڈیٹی
مارکیٹ میں ایسی کنڈیشن جہاں کسی اثاثے کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے فروخت کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ قیمت میں نمایاں حرکت یا قیمت میں کمی کا سبب نہیں بنتی۔ لیکوئیڈیٹی کسی بھی وقت فعال ٹریڈرز کی تعداد اور مجموعی ٹریڈنگ والیم پر مبنی ہوتی ہے۔ یہ دن بھر مختلف ہوتی ہے، اور یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہر قیمت کے پیچھے لیکوئیڈیٹی محدود ہے اور ہو سکتا ہے کہ کسی خاص آرڈر کو پُورا کرنے کے لیے کافی نہ ہو۔ -
لیگنگ انڈیکیٹرز
میٹرکس جو کسی واقعہ کے ہونے کے بعد ہی تلاش کیے جا سکتے ہیں، جو وقت کے ساتھ پیش آنے والے پیٹرن کی تصدیق کرتے ہیں۔ بے روزگاری کی شرح اور کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) سب سے زیادہ قریب سے دیکھے جانے والے لیگنگ انڈیکیٹرز ہیں۔ روزگار اور افراط زر میں تبدیلیاں معیشت کی مجموعی حالت کے سب سے اہم انڈیکیٹرز ہیں۔ ان کو اکثر لیڈنگ اور اتفاقی انڈیکیٹرز کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ماضی، حال، اور مستقبل کی معیشت کی حالت کی مکمل تصویر دیکھی جا سکے۔ -
مائیکرو اکاؤنٹ
ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ جو مائیکرو لاٹس کی ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے—بیس کرنسی کے 1,000 یونٹس (0.01 لاٹ)۔ -
مارجن
مارجن سے مراد فنڈز کی وہ رقم ہے جو اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کے لیے درکار ہوتی ہے تاکہ پوزیشن کھولی جائے اور کھلی پوزیشنز کو برقرار رکھا جائے، جیسا کہ ہر اثاثے کے لیے معاہدے کی تخصیصات میں متعین کیا گیا ہے۔ -
مارجن لیول
اکاؤنٹ کی موجودہ ایکوئٹی اور مطلوبہ مارجن کے درمیان تعلق ہوتا ہے جسے ایکوئٹی/مطلوبہ مارجن*100 فیصد سے شمار کیا جاتا ہے۔ -
مارجن کال
وہ نقطہ ہے کہ اگر مارکیٹ ٹریڈر کے برخلاف جائے تو اس پر کھلی پوزیشنز برقرار رکھنے کے لیے اضافی فنڈز درکار ہوسکتے ہیں۔ -
مارٹنگیل
ایک بیٹنگ/ٹریڈنگ حربہ جہاں کوئی فرد ہر نقصان کا سامنا کرنے کے بعد اپنی ابتدائی شرط/انٹری پرائس کو دوگنا کر دیتا ہے۔ اس طرح، ایک کامیاب شرط/آرڈر نقصان ریکور کردے گا۔ اس عمل میں، جو نظریہ میں درست ہے، ایک خاطر خواہ خامی ہے۔ کافی طویل وقت تک ہونے والا خسارہ تمام دستیاب رقم کو کھونے کا باعث بن سکتا ہے۔ اس طرح، شرط کی کفایتی صفات کی وجہ سے، %100 کامیابی کی شرح تک پہنچنے کے لیے لامحدود رقم درکار ہو سکتی ہے۔ -
مارکیٹ آرڈر
یہ بہترین دستیاب موجودہ قیمت پر کرنسی کے اشتراکی جوڑے کی خریداری یا فروخت کا آرڈر ہے۔ یہ خرید/فروخت کی قیمت یا کسی مخصوص دورانیے پر کوئی پابندیاں نہیں رکھتا۔ -
مارکیٹ ریٹ
موجودہ پرائس جس پر کوئی اثاثہ سیل یا بائے کیا جا سکتا ہے، جس کا تعین سپلائی اور ڈیمانڈ سے ہوتا ہے۔ نیز، مارکیٹ کوٹ اورمارکیٹ پرائس۔ -
مارکیٹ میکر
بروکریج کی ایک قسم ہے جو کلائنٹس کے آرڈرز کے ہم منصب کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ کلائنٹس کے ٹریڈز کا دوسرا پہلو تحویل میں رکھتا ہے اور کلائنٹس کے خساروں سے منافع وصول کرتا ہے۔ اسے ڈیلنگ ڈیسک بروکر بھی کہا جاتا ہے۔ -
مارکیٹ کریکشن
انڈیکس یا انفرادی اثاثہ کی پرائس میں اس کی حالیہ انتہائی بلندی سے 10 سے 20% کی کمی۔ عام طور پر، ایک کریکشن تین سے چار مہینوں تک رہتی ہے۔ -
مارکیٹ کلوز
مالی مارکیٹ میں یومیہ ٹریڈنگ کے سیشن کا خاتمہ۔ بہت سی مارکیٹس بند ہونے کے آفیشل بند وقت سے آگے کے اوقات میں ٹریڈنگ کی پیشکش بھی کرتی ہیں۔ تاہم، ٹریڈنگ کا حجم نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔ -
مارکیٹ کی حرکت پذیری
اس بات کا تجزیہ ہے کہ کسی اثاثے کی قیمت کتنی تبدیل ہوچکی ہے جو اس بات کی نشاندہی کا اہل بناتا ہے کہ ضمنی اثاثہ قیمت میں کتنے اتار چڑھاؤ کا حامل ہے۔ -
مارکیٹ کی گہرائی
اسے سطح II کے نرخنامے بھی کہتے ہیں۔ یہ نقد پذیری ہوتی ہے جو کرنسی کے اشتراکی جوڑے کی قیمتوں کی مختلف سطحوں پر دستیاب ہوتی ہے۔ -
مارکیٹ کی گہرائی
زیر التواء بائے اور سیل کے آرڈرز کا حجم (جسے آرڈر بک بھی کہا جاتا ہے) جو کسی خاص انسٹرومنٹ کی گہرائی اور لیکویڈیٹی کو ظاہر کرتا ہے۔ -
مارکیٹ کیپٹلائزیشن
کمپنی کے بقایا شیئرز کی کُل مارکیٹ ویلیو۔ یہ میٹرک کسی ادارے کے سائز کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن حصول دستیابی سے پہلے کمپنی کا جائزہ لینے میں مدد کرتی ہے۔ -
مارکیٹ گیپ
مارکیٹ کی صورتحال ہے جب: موجودہ بولی کی قیمت گزشتہ نرخ نامے کی مطلوبہ قیمت سے زیادہ ہو؛ موجودہ مطلوبہ قیمت گزشتہ نرخ نامے کی بولی کی قیمت سے کم ہو۔ یہ بڑی خبر کے سامنے آنے کے دوران، نئے ٹریڈنگ ہفتے کے آغاز پر اور زیادہ اتار چڑھاؤ کے دورانیوں میں واقع ہوسکتا ہے۔ اسے قیمت کا خلاء بھی کہتے ہیں۔
-
ماسٹر
وہ ٹریڈر ہے جو Octa Copy ٹریڈنگ کے ذریعے فیس کے عوض دوسروں کو اپنی ٹریڈز کاپی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ -
ماسٹر IB
ماسٹر آئی بی ایک ایسی آئی بی ہے جس سے نہ صرف ٹریڈرز بلکہ دیگر آئی بیز بھی مراد ہوتے ہیں اور ان آئی بیز کی سرگرمی کی بنیاد پر کمیشن حاصل ہوتا ہے۔ -
مالیاتی رسکس
اس پر اتفاق ہے کہ مالیاتی رسکس چار بڑے زمروں میں آتے ہیں۔
-
کریڈٹ رسک کمپنی کا رسک ہے کہ اس کے پاس ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے کافی فنڈز نہ ہوں۔ نیز، یہ اکثر اس صورت حال کا احاطہ کرتا ہے جب کمپنیاں اپنے کلائنٹس کو کریڈٹ کی لائنیں کھولنا شروع کر دیں۔
مارکیٹ رسک مارکیٹ کی جگہ پر نمایاں تبدیلی کے بعد واقع ہوتا ہے جہاں پر کمپنی کی نمائندگی کی جاتی ہے۔
آپریشنل رسکس کمپنی کی باقاعدہ کاروباری سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ ان میں سے بعض مقدمات، دھوکہ دہی، اور عملہ جاتی مسائل پر مشتمل ہوتے ہیں۔
لیکویڈیٹی رسک کمپنی کے اثاثوں کی لیکویڈیٹی کی بنیاد پر ہوتے ہیں—ایک کمپنی کس قدر جلد اپنے اثاثوں کو کیش میں بدل سکتی ہے۔
-
مالیاتی پالیسی
ٹیکسوں اور اخراجات کے ذریعے کسی ملک کی معیشت کو قابو میں لانے کے لیے ملکی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کا ایک مجموعہ۔ اگر معیشت کو محرک کی ضرورت ہے تو، حکومت اپنے اخراجات میں اضافہ کر سکتی ہے اور ٹیکس ریٹس میں کمی کر سکتی ہے۔ اگر، دوسری طرف، معیشت میں فراوانی دولت ہو رہی ہو اور افراط زر بڑھ رہا ہو تو، اخراجات میں کمی کی جاتی ہے جبکہ ٹیکس کے ریٹس میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ -
مانیٹری پالیسی
کسی ملک کی مجموعی رقم کی سپلائی کو کنٹرول کرنے اور اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے اقدامات کا ایک مجموعہ۔ مانیٹری پالیسی میں شرح سُود اور بینک ریزرو کی ضروریات میں تبدیلیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ پالیسی کی نگرانی مانیٹری پالیسی کمیٹی کرتی ہے، جو کہ بنیادی طور پر افراط زر کو ملک کی بینچ مارک ویلیو کے جتنا ممکن ہو سکے قریب رکھنے کی ذمہ دار ہے۔ -
ماہر مشیر (EA)
یہ MetaTrader ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے لیے لکھا گیا ایک الگورتھم کا حامل ٹریڈنگ سسٹم ہے جو مارکیٹ کے ان حالات کے تحت آرڈرز کی تکمیل کرتا ہے جن کے مشاہدے کے لیے اسے بنایا گیا تھا۔ ماہر مشیروں کے تخلیق کنندگان MQL پروگرامنگ زبان اور MetaEditor کوڈنگ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہیں۔ -
محفوظ مقام
عالمی سطح پر ٹریڈ کردہ کرنسی ہے جس میں بلند اتار چڑھاؤ کے دورانیوں میں مالیت کی برقراری یا اس میں اضافہ متوقع ہوتا ہے۔ یہ اپنی قوتِ خرید کے طویل المیعاد استحکام کی حامل ہوتی ہے اور خدمات کو قابلِ بھروسہ اور مالیت کی محفوظ ذخیرہ کاری کے طور پر پیش کرتی ہے۔ درج ذیل کرنسیوں کو عموماً محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے: USD، EUR، CHF، GBP۔ -
مخالف فریق
کوئی دوسرا ادارہ یا فریق ہے جس کے ساتھ مبادلے کا سودا عمل میں لایا جا رہا ہو۔ دیگر الفاظ میں، ٹرانزیکشن انجام دینے کے لیے ہر خریدار کو لازماً فروخت کنندہ سے اشتراک کرنا ہوگا۔ -
مداخلت
ایک مانیٹری پالیسی ٹول جو سنٹرل بینک کی طرف سے اپنی ریزرو کرنسیوں کو سیل کر کے یا مارکیٹ میں ان میں سے زیادہ بائے کر کے اپنی کرنسی ریٹس میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے۔ نیز، فارن ایکسچینج مداخلت۔ -
مرکزی بینک
یہ وہ بینک ہے جو ملک کے زری و مالیاتی نظام کو مںظم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ مرکزی بینک کرنسی کے استحکام، پست افراطِ زر کو برقرار رکھنے اور مکمل ملازمت رکھنے کے عمل میں شامل ہوتا ہے۔ یہ کرنسی بھی جاری کرتا ہے، حکومتی بینک کا کردار ادا کرتا ہے، کریڈٹ سسٹم کو چلاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ تجارتی بینکوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ -
مستند آرڈر
ایک آرڈر ہے جسے ایک IB کمیشن کے لی وصول کرے گا۔ ایک مستند آرڈر کو 180 سیکنڈز یا زائد وقت کے لیے ٹھہرنا چاہیے، اس میں کھلی اور بند شدہ قیمت کے درمیان کم از کم 30 پوائنٹس (3 پپس) کا فرق ہونا چاہیے اور اسے جزوی بندش یا کثیر بندش کے ذریعے بند نہیں ہونا چاہیے۔ -
مشیگن کنزیومر مزاج
ایک شماریاتی قدر جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکی گھرانے اپنے مالی مستقبل اور مجموعی طور پر معیشت کے مستقبل کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ اس کا حساب یونیورسٹی آف مشیگن ہر ماہ لگاتی ہے۔ -
معاشی انڈیکیٹر
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار جو موجودہ معاشی ترقی اور استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔ عمومی شناخت کنندہ عوامل میں شامل ہیں ملازمت کے نرخ، خام قومی پیداوار (GDP)، افراطِ زر، ریٹیل سیلز، وغیرہ۔ -
معاشی کیلنڈر
مارکیٹ کے حرکت پذیر ایونٹس جیسے کہ سودی شرح کے فیصلے، غیر معاشی پے رول اعداد و شمار، اور خام قومی پیداوار (GDP)، صارفی قیمت کا اشاریہ (CPI) اور خریداری کے منتظمین کا اشاریہ (PMI) کی معلومات رکھنے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایک کیلنڈر۔ منظم ڈیٹا کے اجراء کی درجہ بندی مارکیٹس پر پڑنے والے اثر سے کی جاتی ہے۔ -
معاونت کی سطح
قیمت کی ایک سطح ہے جس سے نیچے ٹریڈنگ اثاثہ نہیں جاتا یا شاذونادر ہی جاتا ہے۔ -
معاہدے کا سائز
کسی اثاثہ یا کموڈیٹی کی مخصوص مقدار جو فیوچرز یا آپشنز کنٹریکٹ کے ذریعے فراہم کی جا سکتی ہے۔ یہ کموڈیٹی یا اثاثہ کی ٹریڈنگ میں ایک پوائنٹ موو کی ڈالر ویلیو کو سمجھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، خام تیل کے فیوچرز کا معاہدہ 1,000 بیرل ہے۔ لہذا، خام تیل کے لیے ایک فیوچر معاہدہ 1,000 بیرل کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسی طرح، gold فیوچرز کا کنٹریکٹ سائز 100 اونس ہے۔ مثلاً، اگر خام تیل کے فیوچرز کے معاہدے کا سائز 1,000 بیرل کے برابر ہے اور تیل کی پرائس 50 سے 51 USD فی بیرل تک بڑھ جاتی ہے تو، فیوچرز معاہدے کی کل ڈالر ویلیو میں 1,000 USD کا اضافہ ہو گا۔ -
معمولی اضافہ
یہ گزشتہ ٹرانزیکشن کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر تکمیل یافتہ ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔ -
منافع
ٹریڈر کی جانب سے حاصل کردہ آمدنی ہوتی ہے جسے پپس یا اکاؤنٹ کرنسی میں ناپا جاتا ہے۔ -
منافع کا عنصر
یہ ٹریڈنگ سکلز کا انڈیکس ہے۔ اس کا حساب آپ کی منافع بخش ٹریڈز کے کل منافع اور غیر منافع بخش ٹریڈز کے کل نقصانات کے تناسب سے لگایا جاتا ہے۔ اگر یہ تناسب 1.6 سے زیادہ ہے تو آپ کی ٹریڈنگ کارگر ہے۔ اور اگر یہ 1.6 سے کم ہے تو آپ اپنی حکمتِ عملی میں بہت زیادہ خطرہ مول لے رہے ہیں۔ -
مندی کا رجحان
کسی اثاثہ کی پرائس یا قدر میں بتدریج کمی کے ساتھ کسی بھی مالیاتی مارکیٹ میں مماثل سرگرمی۔ تیزی کے رجحان کے مخالف (جو کہ پرائس میں بتدریج اضافہ ظاہر کرتا ہے)۔ -
منسوخی تک مستند (GTC) آرڈر
اسٹاک مارکیٹ میں آرڈر کی وہ قسم جو غیر معینہ مدّت تک فعال رہتی ہے جب تک کہ ٹریڈر اسے منسوخ نہیں کر دیتا یا آرڈر پر عمل نہیں ہو جاتا۔ GTC آرڈرز عام طور پر ان ٹریڈرز کی طرف سے استعمال کیے جاتے ہیں جو ایک مخصوص قیمت پر اسٹاک بیچنا یا خریدنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ مارکیٹ اس قیمت تک کب پہنچے گی۔ اس کی بدولت وہ اپنی مطلوبہ قیمت پر آرڈر پلیس کرنے اور مارکیٹ کے ان کے حق میں جانے کا انتظار کر سکتے ہیں۔ تاہم، یہ آرڈر غیر معینہ مدّت کے لیے اوپن رہے گا جب تک کہ مارکیٹ مطلوبہ قیمت تک نہ پہنچ جائے۔ -
منفی بیلنس سے تحفظ
اگر اکاؤنٹ بیلنس اسٹاپ آؤٹ کے بعد منفی ہوجائے تو منفی بیلنس سے تحفظ اکاؤنٹ بیلنس کو صفر پر ازخود ایڈجسٹ کردیتا ہے۔ فاریکس اکاؤنٹس کو انتہائی لیوریج کا حامل سمجھا جاتا ہے جو سرمایہ کاری سے زیادہ خسارے کے خطرے کو ممکنہ طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم، منفی بیلنس سے تحفظ فراہم کرنے والے بروکر کے ساتھ ٹریڈرز ڈپازٹ کردہ رقم سے زیادہ نقصان نہیں اٹھا سکتے۔ Octa تمام اکاؤنٹس پر منفی بیلنس سے تحفظ پیش کرتا ہے۔ مزید یہاں پڑھیں. -
منی مینیجر
ایک فرد یا ادارہ جو کلائنٹ کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کا انچارج ہے۔ منی مینیجرز کی خدمات کا حق معاوضہ پورٹ فولیو کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے تاکہ مفادات کے تصادم سے بچا جا سکے۔ -
موبائل ٹریڈنگ
موبائل ٹریڈنگ ٹریڈرز کو اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے ٹریڈنگ پلیٹ فارم تک رسائی کی اجازت دیتی ہے۔ iOS اور اینڈرائیڈ کے لیے MT4 اور MT5 ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی ٹریڈنگ کی جا سکتی ہے۔ -
مومینٹم
یہ مارکیٹ کی قیمتوں میں تبدیلی کی رفتار ہے۔ اس کا استعمال ٹرینڈز کی مضبوطی کا تعیّن کرنے کے لیے کیا جاتا ہے — جب کوئی سیکیورٹی قیمت ایک سمت میں مومینٹم پیدا کرتی ہے، تو اس کے اسی سمت میں جاری رہنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
-
موونگ ایوریج
ایک تکنیکی انڈیکیٹر ہے جو قیمت کی عمومی سمت کی نشاندہی کرنے، مومینٹم کی پیمائش کرنے، اور سپورٹ اور ریزسٹینس لیولز کا تعیّن کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، سادہ موونگ ایوریج یا SMA کا تعیّن بھی کرتا ہے۔ -
موونگ ایوریج کنورجنس/ڈائیورجینس
رجحان کی پیروی کرنے والا مومینٹم انڈیکیٹر جو کسی انسٹرومنٹ کی پرائس کی دو ایکسپونیشنل حرکت پذیر اوسطوں کے مابین تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ آیا یہ زیادہ بائے کیا گیا ہے یا زیادہ سیل ہوا ہے۔ -
میجرز
سب سے زیادہ عمومی ٹریڈ کردہ کرنسیاں: EUR, USD, GBP, JPY, CAD, AUD, CHF, NZD۔ کرنسی کے بڑے اشتراکی جوڑے امریکی ڈالر پر مشتمل ہیں جوکہ فہرست میں شامل ایک اور بڑی کرنسی ہے -
مینوئل ٹریڈر
ایک ٹریڈر جو خودکار ٹریڈنگ سافٹ ویئر کی مدد کے بغیر مینوئل طور پر آرڈرز کا انتظام کرتا ہے۔ -
میٹاایڈیٹر
ایک کوڈنگ ایپلی کیشن ہے جسے MetaQuotes کی جانب سے ماہر مشیران کو MQL پروگرامنگ زبان میں تخلیق، ترمیم اور مجتمع کرنے کے لیے خاص طور پر مرتب کیا گیا ہے۔ -
میٹنگ کے منٹس
بورڈ میٹنگز کا تفصیلی ریکارڈ۔ زیادہ تر ٹریڈرز فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے میٹنگ منٹس کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ FOMC شرح سُود اور امریکی رقم کی فراہمی کے متعلق فیصلہ کرتا ہے۔ -
نان فارم پے رولز (NFP)
سرکاری، نجی گھریلو، غیر منافع بخش تنظیموں، اور فارم ملازمین کو چھوڑ کر تنخواہ پانے والے امریکی ورکرز کی کُل تعداد۔ امریکی بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس اس رپورٹ کو تحقیق کرتا ہے، اس کا ریکارڈ رکھتا ہے اور اسے رپورٹ کرتا ہے۔ اس رپورٹ کو گلوبل فائننشل کرائسز کے بعد مالیاتی مارکیٹس پر سب سے زیادہ اثرات کے ساتھ بنیادی خبروں کی معلومات کے طور پر درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیٹا ہر مہینے کے پہلے جمعہ کو جاری کیا جاتا ہے۔ -
نان ڈیلنگ ڈیسک (NDD)
غیر ملکی زرِ مبادلہ کی ٹریڈںگ ہے جو انٹربینک مارکیٹ تک رسائی دیتی ہے۔ مارکیٹ میکر کے برعکس، نو ڈیلنگ ڈیسک سسٹم استعمال کرنے والا بروکر انٹر بینک کے ساتھ پوزیشنز کا ازخود تصفیہ کرتا ہے۔ NDD بروکر نقد پذیری کے زائد فراہم کنندگان رکھتا ہے تاکہ سب سے زیادہ مسابقتی بولی اور مطلوبہ قیمتیں حاصل کرسکے۔ -
نان کنورٹ ایبل کرنسی
ایک کرنسی جو صرف ملکی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور حکومتی ضوابط کی وجہ سے فاریکس مارکیٹ میں اس کی کھلے عام ٹریڈنگ نہیں ہوتی ہے۔ نیز یہ، مسدود کرنسی بھی کہلاتی ہے۔ -
نجی احاطہ
ویب سائٹ پر نجی احاطہ SSL کے تحفظ کا حامل کلائنٹ کا احاطہ ہوتا ہے جہاں وہ اکاؤنٹس کو منظم کرسکتا ہے، رقم جمع اور نکال سکتا ہے، اور اندرونی منتقلیاں کرسکتا ہے۔ اپنے نجی احاطے میں یہاں سے لاگ ان ہوں۔ -
نرخ کرنسی
نرخ کرنسی کرنسی کے اشتراکی جوڑے میں ثانوی کرنسی ہوتی ہے۔ مثلاً EUR/USD کرنسی کے اشتراکی جوڑے میں US ڈالر نرخ کرنسی ہے اور EUR اساسی کرنسی ہے۔ درج ذیل بڑی کرنسیاں عموماً نرخ کرنسی کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں: USD، GBP، EUR، JPY، CAD اور CHF۔ -
نقدیت کا فراہم کنندہ
ایک کمپنی، بینک یا مالیاتی ادارہ ہے جو خریداری اور فروخت دونوں قیمتوں کے نرخنامے مالیاتی اثاثے یا تجارتی شے میں دیتا ہے۔ -
ننجا
USDJPY پیئر کے لیے فاریکس کی اصطلاح۔ USDJPY لائیو چارٹس اور کوٹس دیکھیں. -
نوائز
مارکیٹ کی پرائس میں اتار چڑھاؤ جو کسی کی مارکیٹ کے حالات کی تعبیر میں رکاوٹ اور الجھن کا باعث بن سکتا ہے۔ تجزیہ کے لیے جتنا چھوٹا ٹائم فریم چنا جائے گا، اتنا ہی نوائز ہوگا۔ -
نیٹ پوزیشن
ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کُل لانگ اور شارٹ پوزیشنوں کے مابین فرق۔ -
وائر ٹرانسفر
الیکٹرانک فنڈز کی ایک بینک سے دوسرے میں منتقلی۔ -
والٹ
یہ Octa کلائنٹس کے لیے ایک مرکزی فائینینشل ریپوزیٹری ہے۔ آپ اس میں فنڈز جمع کر سکتے ہیں، فنڈز اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں یا ماسٹرز کو بھیج سکتے ہیں یا اس میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس اور کاپی ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والا منافع جمع کر سکتے ہیں۔ نیز، ماسٹرز کا کمیشن بھی ان کے والٹ میں ہی بھیجا جاتا ہے۔ -
ورچوئل پرائیویٹ سرور (VPS)
ایک خصوصی مقرر کردہ سرور ہے جسے ایکسپرٹ ایڈوائزرز چلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے حتیٰ کہ اس وقت بھی جب ٹریڈر پروگرام سے باہر نکل جائے۔ یہ ٹیکنالوجی یا/اور کنکشن منقطع ہوجانے کے باعث سسٹم کے تعطل کا امکان بھی کم کرتا ہے۔ -
وصول شدہ پرافٹ
پوزیشن کلوز کرنے کے بعد پرافٹ۔ -
وولیٹیلٹی
یہ وقت کے ساتھ قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو ٹریک کرنے کے لیے شماریاتی پیمانہ ہے جس کو سیکیورٹی کی بنیادی قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں سے منسوب غیر یقینی یا خطرے کی مقدار سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ وولیٹیلٹی جتنی زیادہ ہوگی، خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ -
وہپ سا
مارکیٹ میں انتہائی ووٹیلیٹی کا دورانیہ — ایسی حالت جہاں یہ ایک سمت میں تیزی سے بڑھتا ہے لیکن اس کے بعد دوسری سمت میں ایک اور تیز موڑ آتا ہے۔ چونکہ یہ حرکتیں غیر متوقع ہوتی ہیں، لہٰذا وہپ سا کی نقل و حرکت کے انتظام کے لیے کوئی مقررہ اصول نہیں ہیں۔ -
ویب ٹریڈنگ
ایک ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے فاریکس ٹریڈنگ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اسے انسٹال نہیں کرنا پڑتا اور اسے انٹرنیٹ کے حامل تقریباً ہر قسم کے پی سی پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ -
ٹرائی اینگل
ایک چارٹ کا نمونہ ہے جسے موجودہ رجحان کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے: تنزلی کی حامل تکون ظاہر کرتی ہے کہ قیمت گرنے والی ہے جبکہ عروج کی حامل تکون اس بات کا ثبوت سمجھا جاتا ہے کہ قیمت اوپر جا رہی ہے۔ -
ٹرانزیکشن
دو فریقین، ایک خریدار اور فروخت کنندہ کے مابین، ایک مخصوص پرائس پر سامان یا خدمات کا تبادلہ کرنے اور اسٹاک ایکسچینج میں سیکیورٹیز بائے یا سیل کرنے کا معاہدہ۔ ٹریڈنگ کے تناظر میں، ایک ٹرانزیکشن میں مالیاتی انسٹرومنٹی ملکیت کو ایک فریق سے دوسرے فریق کو منتقل کرنا شامل ہے۔ ٹرانزیکشنز مختلف پلیٹ فارمز پر ہوسکتا ہے، جیسے اسٹاک ایکسچینج، فیوچر مارکیٹس، اور اوور دی کاؤنٹر (OTC) مارکیٹس۔ -
ٹرانزیکشن کی لاگت
مالی انسٹرومنٹس کی خرید و فروخت میں شامل اخراجات۔ ان اخراجات میں مختلف چارجز، جیسے بروکریج فیس، کمیشن اور اسپریڈز شامل ہیں۔ -
ٹریلنگ اسٹاپ لاس
یہ اسٹاپ لاس آرڈر کی ایک قسم ہے جو لانگ پوزیشن کے لیے مارکیٹ کی قیمت سے نیچے یا شارٹ پوزیشن کے لیے مارکیٹ کی قیمت سے اوپرمطلوبہ فیصد کے لیول پر سیٹ کیا جاتا ہے۔ جیسے جیسے مارکیٹ ٹریڈر کے حق میں آگے بڑھتی ہے، ٹریلنگ اسٹاپ لاس آرڈر خود بخود ایڈجسٹ ہو جائے گا، اور مارکیٹ کی قیمت یا ڈالر کی رقم سے سیٹ کردہ فیصد لیول تک پیچھے رہے گا۔ تاہم، اگر مارکیٹ کی قیمت ٹریڈر کے خلاف جاتی ہے، تو ٹریلنگ اسٹاپ لاس آرڈر اپنی آخری پوزیشن پر برقرار رہے گا۔ -
ٹرینڈ لائنز
مالیاتی مارکیٹس میں پیٹرن اور رجحانات کی شناخت کے لیے تکنیکی تجزیہ میں استعمال ہونے والے چارٹ پر کھینچی گئی لائنز۔ ٹرینڈ لائنز چارٹ پر دو یا زیادہ پرائس پوائنٹس کو جوڑ کر اور لائن کو مستقبل میں توسیع دے کر بنائی جاتی ہیں۔ لائن کی ڈھلوان رجحان کی نمائندگی کرتی ہے، اور لائن کو مستقبل کی پرائسز کی نقل و حرکت کی پیشن گوئی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ -
ٹریڈ
یہ ٹریڈر کی جانب سے بروکر کو مخصوص مالیاتی اثاثے کی خریداری یا فروخت کے لیے دی جانے والی ہدایت ہوتی ہے۔ -
ٹریڈنگ انسٹرومنٹ
ایک اثاثہ جس کی مدد سے کوئی فرد ٹریڈ کرے یعنی کرنسی کا اشتراکی جوڑا، اشاریہ یا تجارتی شے؛ اسے ٹریڈنگ ٹول بھی کہا جاتا ہے -
ٹریڈنگ سگنل
ایک محرک یا انڈیکیٹر جو بتاتا ہے کہ یہ کسی خاص اثاثہ کو بائے یا سیل کرنے کا اچھا وقت کب ہوسکتا ہے۔ مختلف ذرائع ان سگنلز کو پیدا کر سکتے ہیں، بشمول تکنیکی تجزیہ، بنیادی تجزیہ، یا حتیٰ کہ خودکار ٹریڈنگ الگورتھمز۔ ٹریڈرز ان سگنلز کا استعمال اس بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لیے کرتے ہیں کہ کب مارکیٹ میں داخل ہونا ہے یا باہر نکلنا ہے۔ -
ٹریڈنگ سیشنز
وقت کا ایک دورانیہ جو مالیاتی مارکیٹ میں ایک کاروباری دن پر مشتمل ہوتا ہے۔ سرگرمِ عمل بڑے مالیاتی مراکز پر منحصر رہتے ہوئے، مارکیٹ کے اوقاتِ کار کو تین ٹریڈنگ سیشنز میں تقسیم کیا جاسکتا ہے: ایشیائی (ٹوکیو) سیشن، یورپی (لندن) سیشن اور شمالی امریکی (نیویارک) سیشن۔ -
ٹریڈنگ پلیٹ فارم
بروکر کی طرف سے فراہم کردہ سافٹ ویئر جو ٹریڈر کو پوزیشنوں کو اوپن کرنے، کلوز کرنے اور ان کو مینیج کرنے اور چارٹ کا مشاہدہ اور تجزیہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کو تین ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پیش کرتے ہیں: MetaTrader 4، MetaTrader 5، اور OctaTrader۔ -
ٹریڈنگ کا حجم
لاٹس میں پیمائش کردہ ایک آرڈر کا سائز ہوتا ہے۔ -
ٹریژری بانڈز
امریکی حکومت کی طویل مدتی جواب دہیاں جو 15 سال یا زائد کی بلوغت کے ساتھ ہوں۔ -
ٹریژری بلز
امریکی حکومت کی قلیل مدتی جواب دہیاں 13-، 26-، اور 52 ہفتے کی بلوغت کے ساتھ۔ -
ٹریژری نوٹس
امریکی حکومت کی وسط مدتی جواب دہیاں جو 2 تا 10 سال کی بلوغت کے ساتھ ہوں۔ -
ٹول
ایک ایپ یا ریسورس جو ٹریڈرز کو اپنے آرڈرز کو انجام دینے، منصوبہ بندی کرنے یا تجزیہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور اقتصادی کیلنڈر ٹریڈرز کے ہتھیاروں میں ضروری ٹولز ہیں۔ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کو بعض اوقات ٹولز بھی کہا جا سکتا ہے۔ -
ٹِک
یہ ٹریڈںگ اثاثے کی قیمت میں معمولی نوعیت کے اضافے یا کمی کی حرکت ہوتی ہے؛ ٹِک کی مالیت مقررہ نہیں ہوتی اور یہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ -
ٹِک چارٹ
چارٹ کی ایک قسم ہے جوکہ کینڈل اسٹک، بار یا لائن چارٹس پر مبنی وقت کے برخلاف ہر بار میں ٹرانزیکشن کی مخصوص تعداد پر مبنی ہوتا ہے۔ -
ٹیک پرافٹ آرڈر
آرڈر کی ایک قسم جو کسی پوزیشن کو اس وقت بند کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جب قیمت موافق سمت میں ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس بائے آرڈر ہے اور آپ پیش گوئی کرتے ہیں کہ قیمت ایک خاص لیول تک پہنچے گی اور اس سے آگے نہیں بڑھے گی، تو جیسے ہی قیمت آپ کے پہلے سے طے شدہ لیول تک پہنچے گی، آپ آرڈر کو خود بخود سیٹ قیمت پر کلوز کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ دونوں زیر التوا آرڈرز ہیں اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ان کے نہ پورا کیے جانے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ -
پائیدار سامان کے آرڈرز
ایک اقتصادی انڈیکیٹر جو امریکی مردم شماری کے بیورو کی طرف سے منعقدہ ماہانہ سروے کی بنیاد پر تین سال یا اس سے زیادہ کے دورانیے والی مصنوعات کی فروخت کی سطحوں میں تبدیلیوں کو ٹریک کرتا ہے۔ -
پرائس
ایک اساسی اثاثہ کی مانیٹری ویلیو۔ -
پرائس چینل
تکنیکی تجزیہ کا ایک ٹول جو سیکیورٹی کی پرائس کی ٹریڈنگ کی حد کی شناخت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ دو متوازی لکیروں پر مشتمل ہوتا ہے جو کسی اثاثہ کی پرائس ایکشن کی بلندیوں اور کمیوں کو جوڑنے کے لیے کھینچی جاتی ہیں۔ اوپری لائن ریزسٹنس سطح کی نمائندگی کرتی ہے، جبکہ سپورٹ لیول — نچلی لائن سے ظاہر ہوتا ہے۔ پرائس چینلز کے ساتھ، ٹریڈرز ممکنہ بریک آؤٹ لیولز کی شناخت کر سکتے ہیں (جہاں پرائس مقررہ حد سے آگے بڑھ سکتی ہے) اور اپنے آرڈرز کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کا تعین کر سکتے ہیں۔ -
پرائم ریٹ
وہ شرح سُود جو کمرشل بینکس اپنے سب سے زیادہ قابل اعتبار صارفین سے وصول کرتے ہیں۔ یہ مختلف دیگر سُود کی شرحوں، جیسے رہن، کریڈٹ کارڈ، اور ذاتی قرض کے ریٹس کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرتی ہے۔ پرائم ریٹ کا تعین بالعموم فیڈرل فنڈز ریٹ سے ہوتا ہے جس پر بینک راتوں رات یا اوورنائٹ ایک دوسرے کو قرض دیتے ہیں۔
جیسے جیسے فیڈرل فنڈز ریٹ تبدیل ہوتے ہیں، پرائم ریٹ بھی بدل جاتا ہے۔ پرائم ریٹ معیشت کی صحت کا ایک لازمی انڈیکیٹر ہے۔ جب پرائم ریٹ کم ہوتا ہے تو، معیشت کمزور ہوتی ہے، اور فیڈرل ریزرو شرح سُود کو کم رکھ کر ترقی کو تیز کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسری طرف، جب پرائم ریٹ زیادہ ہوتا ہے تو، یہ اشارہ کرتا ہے کہ معیشت مضبوط ہے، اور فیڈرل ریزرو شرح سُود میں اضافہ کرکے افراط زر کو روکنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ -
پرسنٹیج پرائس اوسیلیٹر (PPO)
مومینٹم انڈیکیٹر جو قلیل مدتی اور طویل مدتی پرائس کی اوسط کے مابین تعلق کو ماپتا ہے۔ -
پرچیزنگ پاور پیریٹی (PPP)
ایک میکرو اکنامک تجزیہ کا میٹرک جو کسی ملک کی کرنسی کی مضبوطی کو دوسرے ملک کے مقابلے میں ماپتا ہے، خاص طور پر ایک ملک میں ایک عام پراڈکٹ بائے کرنے اور دوسرے ملک میں اسی (یا ملتی جلتی) پراڈکٹ کی خریداری کی لاگت۔ -
پریسیشن
کرنسی کے اشتراکی جوڑے کی قیمت میں تبدیلیوں کی درستگی ہے۔ اب تک فاریکس بروکرز نے صرف 4 ہندساتی قیمت بندی پیش کی ہے۔ آجکل 5 ہندسوں پر مبنی قیمت بندی زیادہ رائج ہے۔ -
پُل بیک
قیمت کی حرکت کی وہ قسم ہے جو قیمت کے عروج سے تنزلی کی جانب حرکت کی عکاسی کرتی ہے۔ -
پِپ
یہ فاریکس میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے 'پرسنٹیج ان پوائنٹ' (یا 'پرائس انٹرسٹ پوائنٹ')۔ یہ سب سے چھوٹے یونٹ کی قیمت کی عکاسی کرتی ہے جو ایکسچینج ریٹ کر سکتا ہے۔ ایک پِپ 0.0001 (چار اعشاریہ جگہوں) کے برابر ہوتی ہے، اور چونکہ زیادہ تر کرنسی کے پیئرز کی قیمت چار اعشاریوں پر ہوتی ہے، اس لیے پِپ قیمت کا سب سے چھوٹا یونٹ ہوتی ہے۔ مزید درست 5 ہندسوں کی قیمتوں میں، 1 پِپ اب بھی چوتھے ہندسے (0.0001) سے شمار ہوتی ہے، اور 5 ہندسوں کے سب سے چھوٹے یونٹ (0.00001) کو ایک پپٹ کہا جاتا ہے (جو 0.01 پِپس کے برابر ہوتا ہے)۔ -
پیداوار
سرمایہ کاری پر ریٹرن، جو شرح فیصدی میں ماپا جاتا ہے۔ -
پیرابولک SAR انڈیکیٹر
پیرابولک اسٹاپ اور ریورس انڈیکیٹر کو آرڈرز کے حوالے سے ممکنہ داخلی اور خارجی راستوں کی شناخت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب ڈاٹس کسی اثاثہ کی پرائس سے کم ہوں تو ٹریڈرز اثاثہ کو خریدنے پر غور کر سکتے ہیں۔ جب ڈاٹس کسی اثاثہ کی پرائس سے اوپر ہوں تو، ٹریڈرز اثاثہ فروخت کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ انڈیکیٹر رجحان کی سمت دکھانے کے لیے اثاثہ کی قیمت کے اوپر یا نیچے ڈاٹس کی ایک سیریز کا استعمال کرتا ہے۔ جب ڈاٹس پرائس کی لکیر سے نیچے ہوتے ہیں تو رجحان کو اوپر کی طرف سمجھا جاتا ہے۔ جب ڈاٹس اوپر ہوتے ہیں تو—رجحان نیچے کی طرف ہوتا ہے۔ -
پیریٹی پرائس
پرائس کی سطح کو بیان کرنے کے لیے ایک اصطلاح جس پر دو اثاثہ جات یا سیکیورٹیز ویلیو میں برابر ہوں۔ یہ تصور مختلف مارکیٹوں میں استعمال ہوتا ہے، بشمول فاریکس، فکسڈ انکم، ایکوئٹیز، کموڈیٹیز، اور کنورٹیبل بانڈز۔ جب دو اثاثہ جات برابری پر ٹریڈ کر رہے ہوتے ہیں تو، وہ ایک ہی پرائس یا ویلیو پر ہوتے ہیں۔ -
پیشکش
خریدار کی طرف سے فروخت کنندہ کو دی جانے والی رسمی پیشکش، جس میں خریدار کی طرف سے پراڈکٹ یا سروس خریدنے کی رضامندی کا اظہار ہوتا ہے۔ پیشکش تحریری طور پر، الیکٹرانک ذرائع سے، یا زبانی طور پر کی جا سکتی ہے۔ اگر فروخت کنندہ پیشکش قبول کرتا ہے (اس کی مخالفت کرنے یا اسے مسترد کرنے کے برخلاف)، توایک واجب التعمیل معاہدہ تشکیل دیا جاتا ہے، اور دونوں فریق قانونی طور پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ -
پینڈنگ آرڈر
ایک زیرِ التواء آرڈر کی تکمیل مخصوص پیشگی متعین شدہ شرائط بشمول قیمت پر کی جاتی ہے۔ پینڈنگ آرڈر کی تکمیل صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب بازاری قیمت ٹریڈر کی جانب سے متعین کردہ مخصوص سطح تک پہنچ جائے۔ -
پیوٹ پوائنٹس
ایک تکنیکی تجزیے کا انڈیکیٹر جو مختلف ٹائم فریمز کے دوران مارکیٹ کے مجموعی ٹرینڈ کو ظاہر کرتا ہے، اس کا حساب پچھلے دن کی بلند، کم اور کلوزنگ پرائسز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ٹریڈرز ممکنہ سپورٹ اور ریزسٹینس لیولز کی شناخت کے لیے پیوٹ پوائنٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ سپورٹ لیول وہ ہوتا ہے جہاں قیمت گرنا بند اور بڑھنا شروع ہو سکتی ہے، جبکہ ریزسٹینس لیول وہ ہے جہاں قیمت بڑھنا بند اور گرنا شروع ہو سکتی ہے۔ -
پیپلز بینک آف چائنا
چین کا سنٹرل بینک۔ یہ PBoC یا PBCبھی کہلاتا ہے۔ -
پیپٹ
پپ کا ایک جزو (0.1): 5-ہندسی قیمت میں قیمت کی تبدیلی کی پیمائش کے لیے ٹریڈرز کی طرف سے استعمال ہونے والی سب سے چھوٹی اکائی (0.00001) ہے۔ -
چارٹ
تکنیکی تجزیہ کے لیے استعمال ہونے والے ایک مقررہ عرصے میں قیمتوں کی تصویری نمائندگی ہے۔ MT4 اور MT5 میں چار قسم کے چارٹ دستیاب ہیں: لائن چارٹ، بار چارٹ، ٹِک چارٹ اور کینڈل اسٹک چارٹ۔ -
چارٹ کا نمونہ
چارٹ پر ایک ممتاز تشکیل ہوتی ہے جو ٹریڈنگ سگنل تخلیق کرتی ہے یا قیمت میں مزید حرکت کو ظاہر کرتی ہے۔ -
چنل
EURGBP پیئر کے لیے فاریکس کی اصطلاح۔ EURGBP لائیو چارٹس اور کوٹس دیکھیں -
ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج (US30)
US30، ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج، یا صرف ڈاؤ۔ یہ امریکا میں رجسٹرڈ 30 سب سے بڑی کارپوریشنز کی قدر کی نمائندگی کرتا ہے جو بوئنگ کے ساتھ انڈیکس کا تقریباً %10 بناتا ہے۔ اپنی پوری تاریخ میں، ڈاؤ نے مسلسل ترقی کی ہے اور اس میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ تصویر پر غور کریں، تو ممکن ہے آپ اتار چڑھاو کو ٹریک کرنے اور ان کی پیش گوئی کرنے کے لیے دو طریقوں کو باہم ملانا پسند کریں: اوپر سے نیچے تک تخمینہ لگانا اور نیچے سے اوپر تک تخمینہ لگانا۔ پہلے طریقے کا مطلب ہے کہ آپ کو اس بات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ انڈیکس میں اہم شراکت دار کیا کر رہے ہیں، ان کے اثاثوں کی کارکردگی کیا ہے، انہیں کتنی آمدنی ہو رہی ہے، اور وہ کتنی آمدنی حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ اس سے مخالف طریقے کا مطلب ہے کہ آپ کو امریکی معیشت کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی معیشت، بڑے حکومتی فیصلے، خام تیل کی قیمتیں اور چین کے ساتھ تجارتی تعلقات اس پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ -
ڈرا ڈاؤن پرسنٹیج
نقصان کے خطرے کو کنٹرول کرنے کے لیے فیصد حجم کی وہ حد ہے جس سے نیچے کسی ماسٹر کے ساتھ بطور کاپیئر آپ کی سرمایہ کاری کی ایکوئٹی نہیں گر سکتی (Octa Copy ٹریڈنگ میں دستیاب ہے)۔ یہ %1 سے %100 کے درمیان کسی بھی پرسنٹیج کے مساوی ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر اسے %20 پر سیٹ کیا جائے تو آپ کی موجودہ ایکویٹی آپ کے موجودہ بیلنس کے %80 سے نیچے آنے کی صوررت میں نئی ٹریڈز کاپی نہیں کی جائیں گی۔ ڈرا ڈاون فی صد کا حساب مندرجہ ذیل طریقے سے لگایا جاتا ہے: ایکویٹی (کاپیئر) <(%100 - ڈپازٹ پرسنٹیج) × بیلنس (کاپیئر)۔ -
ڈوو
یہ وہ اقتصادی پالیسی مشیر ہوتا ہے جو یہ مانتے ہوئے کم شرح سُود کو برقرار رکھنے کو فروغ دیتا ہے کہ افراط زر کا معاشرے پر بہت کم یا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس طرح کے مشیران جو بیان دیتے ہیں انہیں 'ڈووِش' کہا جاتا ہے۔ اس تناظر میں ڈوو کو ہاک کا متضاد سمجھا جاتا ہے۔ -
ڈپازٹ
ایک ٹرانزیکشن جس میں کسی فرد کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کیے جائیں۔ جمع کردہ فنڈز بیلنس میں اضافہ کرتے ہیں اور انہیں آرڈرز کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ -
ڈپازٹ بونس
کلائنٹ کا ٹریڈنگ حجم اور مجموعی آمدنی بڑھانے کے لیے ایک ترغیب۔ بونس فنڈز اکاؤنٹ مارجن کے لیے معاون ہوتے ہیں اور انہیں بونس کی رقم/2 معیاری لاٹس کی تکمیل کے بعد نکالا جاسکتا ہے۔ -
ڈیری ویٹو
یہ دو یا اس سے زائد فریقین کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کی قیمت بنیادی اثاثہ پر منحصر ہے (مثال کے طور پر، شیئر یا کموڈیٹی)۔ ڈیریویٹوز ایکسچینج پر مبنی یا اوور دی کاؤنٹر ہو سکتے ہیں۔ ایکسچینج پر مبنی ڈیریویٹوز منظم ایکسچینج کے ذریعے ٹریڈ کیے جاتے ہیں، جب کہ اوور دی کاؤنٹر کی ٹریڈنگ دو فریقین کے درمیان کی جاتی ہے۔ ڈیریویٹوز عام طور پر ہائی لیوریج پراڈکٹس ہوتی ہیں۔ -
ڈیلر
ایک کمپنی یا فرد جو اپنے پورٹ فولیو سے بائے اور سیل کرتا ہے، اور ٹرانزیکشن کی کاؤنٹر پارٹی بن جاتا ہے۔ -
ڈیلنگ ڈیسک
یہ بروکر ہے جو اپنے کلائنٹس کے ان آرڈرز کے لیے فریقِ مخالف کا کردار ادا کرتا ہے جو مفادات کے تصادم کا باعث بن سکتے ہوں۔ ڈیلنگ ڈیسک بروکر کے پاس جمع کردہ آرڈرز کو نقد پذیری کے فراہم کنندگان کے حوالے کرنے کے بجائے داخلی طور پر عمل میں لایا جاتا ہے۔ مزید برآں، ڈیلنگ ڈیسک بولی اور مطلوبہ قیمت متعین کرتا ہے لہذا اس کے نرخنامے عموماً مارکیٹ کے حالات کی درست عکاسی نہیں کرتے۔ اسے مارکیٹ بنانے والا (مارکیٹ میکر) بھی کہتے ہیں۔ -
ڈیمو اکاؤنٹ
ڈیمو اکاؤنٹ ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے جو ٹریڈر کو بغیر ڈپازٹ کیے ٹریڈںگ پلیٹ فارم سے وافقیت پانے کا اہل بناتا ہے۔ ڈیمو اکاؤنٹ میں فنڈز حقیقی نہیں ہوتے، لہذا آپ ہماری تکمیل، دستیاب ٹریڈنگ ٹولز اور دیگر خصوصیات کا جائزہ لے سکتے ہیں یا بغیر کسی خطرے کے اپنی ٹریڈںگ کی حکمتِ عملی آزما سکتے ہیں۔ Octa ڈیمو اکاؤنٹ حقیقی اکاؤنٹ جیسی ہی شرائط فراہم کرتا ہے۔ مفت فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ یہاں کھولیں۔ -
ڈیویڈنڈ
وہ رقم جو ایک سرمایہ کار کمپنی کے شیئرز کے مالک ہونے کے باعث آمدنی کے طور پر حاصل کرتا ہے جس نے اپنی آمدنی کا ایک حصہ شیئر ہولڈرز یا عوامی طور پر تقسیم کرنا ہوتا ہے (جسے ڈیویڈنڈ ریٹ بھی کہا جاتا ہے)۔ اسٹاک ڈیویڈنڈز کی ڈیویڈنڈ کی پیداوار کا استعمال کرتے ہوئے بھی بولی دی جا سکتی ہے، جو کہ وہ فیصدی منافع ہے جو ایک سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری پر حاصل کرنے کی توقع کرے گا۔ -
ڈے آرڈر
سرمایہ کار کی طرف سے بروکر کو ایک مخصوص پرائس پر سیکیورٹی بائے یا سیل کرنے کی ہدایت۔ یہ آرڈر ٹریڈنگ کے دن کے اختتام تک موثر رہتا ہے جب مارکیٹ بند ہو جاتی ہے۔ اگر مارکیٹ بند ہونے تک آرڈر نہیں بھرا جاتا ہے تو، اس کی میعاد ختم ہو جائے گی اور اگلے دن اس کی تجدید کرنی پڑتی ہے۔ ڈے آرڈرز عام طور پر ایسے فعال ٹریڈرز استعمال کرتے ہیں جو شارٹ ٹرم مارکیٹ کی نقل و حرکت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ -
ڈے ٹریڈنگ
یہ ایک دن کے اندر اندر ٹریڈنگ اثاثے کی خریداری اور فروخت کا عمل ہے تاکہ قیمت میں نسبتاً کم حرکات سے منافع کمایا جائے۔ اسے انٹراڈے ٹریڈنگ بھی کہتے ہیں۔ -
کاپی ٹریڈنگ کمیشن
ماسٹر ٹریڈر کا معاوضہ ہے جو وہ کاپیئر سے Octa Copy ٹریڈنگ کے ذریعے اپنی ٹریڈز کاپی کرنے کے عوض وصول کرتا ہے۔ ماسٹر ٹریڈرز اپنے آرڈرز کاپی کرنے کا کمیشن کاپیئر کے منافع کا %0 سے %50 تک مقرر کر سکتے ہیں۔ -
کاپیئر
وہ کلائنٹ ہے جو دوسرے ٹریڈرز (ماسٹرز) کی ٹریڈز کو Octa Copy ٹریڈنگ کے ذریعے کاپی کرتا ہے۔ -
کراس ریٹس
دو کرنسیوں کے درمیان قیمتیں جو تیسری کرنسی کے مقابلے میں ان میں سے ہر ایک کی قیمت پر مبنی ہیں۔ -
کرنسی
کسی ملک کی حکومت کی طرف سے سکّوں اور نوٹوں کی شکل میں جاری کردہ پیسہ۔ -
کرنسی پیئرز
ایک کرنسی کی کوٹیشن دوسری سے مختلف ہوتی ہے، مثال کے طور پر، EURUSD، NZDCAD۔ پہلی کرنسی کو بنیادی کرنسی، اور دوسری کو کوٹ کرنسی کہا جاتا ہے۔ بائے آرڈر اوپن کرتے وقت، آپ بنیادی کرنسی خریدتے ہیں اور کوٹ کرنسی بیچتے ہیں۔ سیل آرڈر کے لیے، اس کے برعکس ہوتا ہے: آپ بنیادی کرنسی بیچتے ہیں اور کوٹ کرنسی خریدتے ہیں۔ -
کرپٹوکرنسی
بلاک چین پر مبنی ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی، جو کلائنٹس کے مابین محفوظ، غیر مرکزیت کی حامل اور گمنام ٹرانزیکشنز فراہم کرتی ہے۔ -
کسٹمر سروس
Octa ڈپارٹمنٹ ہے جو کلائنٹس کے استفسارات کا جواب دیتا ہے، کمپنی کی خدمات پر مشاورت کرتا ہے، اور مختلف مسائل کو سنبھالتا اور حل کرتا ہے۔ آپ Octa کسٹمر سپورٹ سے لائیو چیٹ، ای میل، یا سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ -
کموڈیٹی چینل انڈیکس (CCI)
کموڈیٹیز اور دیگر اثاثوں میں دائری رجحانات کی نشاندہی کرنے والا تکنیکی تجزیہ کا انڈیکیٹر۔ یہ ایک مقررہ مدت کے دوران موجودہ اور اوسط پرائسز کے مابین فرق کی پیمائش کرتا ہے۔ CCI اوسیلیٹر زیرو لائن کے اوپر اور نیچے اتار چڑھاؤ کرتا ہے، جو زائد از ضرورت خرید شدہ اور زائد از ضرورت فروخت شدہ صورتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹریڈرز سیل اور بائے کے سگنلز، ڈائیورجنس اور ٹرینڈز کی طاقت کی شناخت کے لیے CCI کا استعمال کرتے ہیں۔ -
کمیشن
ایک سروس فیس ہے جو بروکر کے ذریعہ کلائنٹ سے وصول کی جاتی ہے۔ اس کا اطلاق رقم جمع کرنے یا نکالنے، کسی پوزیشن کو کھولنے یا بند کرنے، یا رات بھر پوزیشن رکھنے پر کیا جا سکتا ہے۔ ہم ان میں سے کوئی فیس نہیں لیتے ہیں۔ ہمارا تجارتی کمیشن Octa MT4 اور Octa MT5 اکاؤنٹس پر مارک اپ کے طور پر اسپریڈ میں شامل ہے۔ -
کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI)
ایک انڈیکیٹر جو ماضی کی کسی مخصوص تاریخ سے افراطِ زر میں تبدیلی کی پیمائش کرتا ہے۔ بنیادی طور پر، CPI = افراط زر ہے۔ افراط زر/CPI نمبرز بہت اہم ہیں کیونکہ زیادہ تر مرکزی بینکوں کے افراطِ زر کے اہداف ہوتے ہیں جنھیں وہ طویل مدّت میں پورا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ افراطِ زر کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مرکزی بینک مانیٹری پالیسی کے انسٹرومنٹس استعمال کرتے ہیں، جیسے شرح سود میں تبدیلی وغیرہ۔ لہٰذا یہ سمجھنا درست ہے کہ افراط زر، شرح سُود میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ نیز، ہارمونائزڈ انڈیکس آف کنزیومر پرائسز (HICP) ۔ -
کوانٹیٹیٹو ایزنگ (QE)
ایک مانیٹری پالیسی جو سنٹرل بینک معیشت کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جب معیاری حل غیر موثر ہو جاتے ہیں۔ QE میں سنٹرل بینک کی طرف سے حکومتی بانڈز یا دیگر سیکیورٹیز کی خریداری شامل ہوتی ہے، جس سے رقم کی سپلائی میں اضافہ ہوتا ہے اور شرح سُود کم ہوتی ہے۔ اس، کے نتیجے میں، قرض لینے اور خرچ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور معاشی سرگرمیوں اور افراط زر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ -
کیبل
GBPUSD پیئر کے لیے فاریکس کی اصطلاح۔ GBPUSD لائیو چارٹس اور کوٹس دیکھیں -
کینڈل اسٹک چارٹ
چارٹ کی وہ قسم ہے جو ایک مخصوص میعاد کے لیے بلند، پست، آغاز کی اور اختتامی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ کینڈل اسٹک کا چوڑا حصہ ظاہر کرتا ہے کہ آیا اختتامی قیمت آغاز کی قیمت سے زیادہ تھی یا کم۔ اول الذکر کو تیزی کے رجحان کی حامل (بلش) کینڈل اسٹک کہا جاتا ہے جبکہ مؤخرالذکر کو مندی کی حامل (بیئرش) کینڈل اسٹک کہا جاتا ہے۔
-
کیوی
نیوزی لینڈ ڈالر یا NZD/USD کرنسی کے اشتراکی جوڑے کے لیے استعمال ہونے والا ایک غیر باضابطہ نام۔ -
کیگی چارٹ
چارٹ کی ایک قسم جو جاپان میں 1870 کی دہائی میں ایک انسٹرومنٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی کی پیمائش کے لیے تیار ہوئی۔ یہ موٹی اور پتلی عمودی لکیروں پر مشتمل ہے—جو سپلائی میں اضافے یا کمی کو ظاہر کرنے کے لیے ہے۔ -
گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ (GDP)
یہ ایک مقررہ مدّت میں کسی ملک میں تمام تسلیم شدہ حتمی سامان اور سروسز کی مارکیٹ قدر ہوتی ہے۔ جی ڈی پی ایک معاشی انڈیکیٹر ہے جو معیشت کی صحت کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جی ڈی پی = کھپت + سرکاری خرچ + سرمایہ کاری + (برآمدات - درآمدات)۔ -
گرِڈ ٹریڈنگ
ٹریڈنگ کی ایک تیکنیک ہے جو مخصوص باقاعدہ وقفوں میں پیشگی متعین کردہ اساسی قیمت سے کم کم یا زیادہ پر آرڈرز کی فروخت اور خریداری کے ذریعے کرنسی مارکیٹس میں قیمتوں کے معمول کے اتار چڑھاؤ کے دوران استعمال کی جاتی ہے۔ -
گپی
GBP/JPY فاریکس جوڑے کی عرفیت -
ہائی-فریکونسی ٹریڈنگ (HFT)
یہ الگورتھمک ٹریڈنگ کی ایک پیچیدہ قسم ہے جہاں سیکنڈوں میں بڑی تعداد میں آرڈرز پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ مارکیٹوں میں لیکویڈیٹی میں اضافہ کرتی ہے، مگر یہ عام ٹریڈرز کے لیے ناقابل رسائی ہے اور چھوٹے اسپریڈز کو ختم کرتی ہے۔ -
ہاک (ہاکش)
ایک پالیسی بنانے والا یا مشیر ہوتا ہے جو افراطِ زر کو قابو میں رکھنے کے لیے بلند سودی شروحات کو موافقت دیتا ہے؛ اس مشیر کی جانب سے بنائی جانے والی ایسی پالیسی یا گوشوارے کو ہاکش (hawkish) کہتے ہیں؛ عقاب (hawk) الٹ ہے فاختہ (dove) کا۔ -
ہیج فنڈ
نجی طور پر منظم مالی شراکتیں جو فعال ریٹرنز حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری شدہ فنڈز اور مختلف حکمت عملیاں استعمال کرتی ہیں، جو اکثر اپنی نوعیت میں کافی جارحانہ ہوتی ہیں۔ -
ہیجنگ
فاریکس مارکیٹ میں، ہیجنگ ایک اسٹریٹجی ہے جس کا اطلاق نقصانات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ فاریکس میں ہیجنگ کی طرف بنیادی نقطہ نظر ایک ہی کرنسی پیئر میں ابتدائی پوزیشن کے برعکس پوزیشن کھولنا ہے۔ اس صورت میں، ٹرانزیکشن کے توازن کو ہیج کہا جاتا ہے۔ لہٰذا، اگر ایک سرمایہ کار کے پاس طویل عرصے سے GBPUSD موجود ہے، تو انہیں GBPUSD کی اتنی ہی رقم کو انسداد توازن کے طور پر کم عرصے کے لیے اپنے پاس رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ ہیجنگ کو کمائی کی حکمتِ عملی نہیں سمجھا جانا چاہیے- یہ محدود تحفظ کی محض ایک قلیل مدّتی شکل ہے۔ -
ہیڈ اینڈ شولڈرز
ایک چارٹ پیٹرن جو یہ بتاتا ہے کہ موجودہ ٹرینڈ ریورس ہونے والا ہے۔ جب یہ بنتا ہے تو قیمت عروج پر پہنچ کر گرتی ہے، پھر اس سے بھی زیادہ بلند ہونے کے لیے بڑھ جاتی ہے، پھر گرتی ہے، اور ایک بار پھر بڑھ کر تقریباً اسی اونچائی تک پہنچ جاتی ہے جہاں ابتدائی عروج پر تھی۔ پہلی اور تیسری پیکس 'شولڈرز' بناتی ہیں جبکہ دوسری 'ہیڈ' ہے۔ پیکس کے درمیان ڈپس 'دی نیک لائن' بناتی ہیں۔ -
یورپی سیشن
وہ ٹریڈنگ سیشن ہے جو پیرس، فرینکفرٹ، زیورخ اور لندن میں موجود مالیاتی مراکز کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اس سیشن میں سب سے زیادہ فعال کرنسیاں GBP، EUR اور CHF ہیں۔ یورپی سیشن 9.00 EET (10.00 EEST) کو کھلتا ہے اور 18.00 EET (19.00 EEST) پر بند ہوتا ہے۔ -
یورپین سنٹرل بینک (ECB)
ایک ادارہ جو یورپی یونین کے معاہدے کے تحت بنایا گیا ہے۔ ECB ادارہ euro کا مرکزی بینک ہے، جو یورو زون کی مانیٹری پالیسی کا انتظام کرتا ہے۔