Confirming you are not from the U.S. or the Philippines

یہ بیان دے کر، میں واضح طور پر یہ بتاتا اور تصدیق کرتا ہوں کہ:
  • میں امریکی شہری یا رہائشی نہیں ہوں
  • میں فلپائن کا رہائشی نہیں ہوں
  • میں بالواسطہ یا بلاواسطہ امریکی باشندوں کے 10 فیصد سے زیادہ شیئرز/ ووٹنگ کا حق/ امریکی باشندوں کے انٹرسٹ کا مالک نہیں ہوں اور/یا دوسرے ذرائع سے امریکی شہریوں یا رہائشیوں کو کنٹرول نہیں کرتا ہوں۔
  • میں بالواسطہ یا بلاواسطہ امریکی باشندوں کے 10 فیصد سے زیادہ شیئرز/ ووٹنگ کا حق/ انٹرسٹ کا مالک نہیں ہوں اور/ یا کسی دوسرے ذریعے سے امریکی شہری یا رہائشی کے کنٹرول میں نہیں ہوں۔
  • میں FATCA کے سیکشن (a)1504 کے معاملے میں امریکی شہریوں یا رہائشیوں کے ساتھ وابستہ نہیں ہوں
  • میں غلط اعلان کرنے پر اپنی ذمہ داری سے واقف ہوں۔
اس بیان کے مقاصد کے لئے، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تمام منحصر ممالک اور علاقوں کو امریکہ کے مرکزی علاقے کے برابر کردیا گیا ہے۔ میں اپنے اس بیان کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے یا اس سے متعلق ہونے والے کسی بھی دعوے کے خلاف، بے ضرر آکٹا مارکیٹس انکارپوریٹڈ، اس کے ڈائریکٹرز اور افسران کا دفاع کرنے کا عہد کرتا ہوں۔
ہم آپ کی رازداری اور آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے وقف ہیں۔ ہم محض اپنی پراڈکٹس اور سروسز کے متعلق خصوصی پیشکشوں اور اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے ای میلز اکٹھا کرتے ہیں۔ اپنا ای میل ایڈریس دے کر، آپ ہم سے ایسے ای میلز وصول کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ انسبسکرائب کرنا چاہتے ہیں یا کوئی سوالات یا خدشات ہوں تو، ہماری کسٹمر سپورٹ کو لکھیں۔
Octa trading broker
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولیں
واپس ٹیوٹوریل کی طرف
5 منٹ پڑھے

Octa کے ذریعہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے کھولیں

Octa کے ساتھ رجسٹر کرنے کا طریقہ

  1. ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے Open Account  بٹن پریس کریں
  2. فارم پُر کریں یا فیس بک، گُوگل یا ایپل آئی ڈی کے ذریعے سائن اَپ کریں۔
    • اپنا اصل ای میل ایڈریس درج کریں: ہم آپ سے اس کی تصدیق کریں گے
    • پاس ورڈ سیٹ کریں: یہ تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے استعمال ہو گا
    • آگے بڑھنے کے لیےSign Up  بٹن پریس کریں
  3. اپنی ای میل چیک کریں اور ہماری طرف سے بھیجی گئی ای میل سے Confirm بٹن پریس کریں
  4. اپنے ذاتی کوائف فراہم کریں۔ جاری رکھنے کے لیے Continue پریس کریں۔ ایمانداری کا مظاہرہ کریں—کیونکہ بعد میں رقم نکلوانے کے لیے آپ کو اپنی شناخت کی تصدیق کروانی ہو گی۔
  5. اپنا نیا فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ سیٹ کریں
    • اسٹینڈرڈ: مقبول ترین ٹریڈنگ سیٹ اَپ کے ساتھ فوراً ٹریڈنگ شروع کریں۔ 1:1000 لیوریج کے ساتھ حقیقی MetaTrader 5  اکاؤنٹ حاصل کریں۔
    • کسٹم: اپنے اکاؤنٹ کی قسم (حقیقی یا ڈیمو)، ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور لیوریج کا تناسب خود سیٹ کریں۔
  6. رجسٹریشن کا عمل ختم کرنے کے لیے Create Account پریس کریں۔

پراسیس مکمل ہو چکا ہے—اور آپ کا Octa اکاؤنٹ تیار ہے۔ اپنے حقیقی اکاؤنٹ میں رقم ڈپازٹ کرنے اور ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے Deposit پریس کریں۔

ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ

  1. سائن اَپ کرنے کے بعد اپنے لاگ اِن اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کے لیے اپنا ای میل چیک کریں۔ 
  2. اپنا پروفائل کھولیں اور New deposit پریس کریں۔
  3. ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں اور اپنے فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کروائیں۔
  4. Trade بٹن پریس کریں۔ لاگ اِن کرنے اور MetaTrader 5 پر فاریکس ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے اپنا ٹریڈنگ پاس ورڈ استعمال کریں۔

ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم: حقیقی یا ڈیمو؟

ہم تمام دستیاب ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر حقیقی اور ڈیمو اکاؤنٹس آفر کرتے ہیں: MetaTrader 4 (یا MT4)، MetaTrader 5 (یا MT5) اور OctaTrader۔

حقیقی اکاؤنٹس

اس میں آپ حقیقی فنڈز کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے ہیں اور آپ کا منافع اور نقصان بھی حقیقی ہوتا ہے۔ حقیقی اکاؤنٹ سے ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے پہلے ڈپازٹ کروانا ضروری ہے۔ Octa رقم ڈپازٹ کرنے یا نکلوانے پر کوئی فیس عائد نہیں کرتا ہے۔ آپ ادائیگی کے متعدد طریقوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جن میں کرپٹو ٹرانسفرز بھی شامل ہیں۔ حقیقی اکاؤنٹ سے ٹریڈنگ کرنے پر آپ ہمارے اسٹیٹس پروگرام میں بھی حصّہ لے سکتے ہیں: بیلنس کی مخصوص سطح تک پہنچنے کے بعد آپ ایکسٹرا ٹائٹ اسپریڈز اور بہت سے دیگر فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیمو اکاؤنٹس

اس میں آپ ورچوئل فنڈز کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے ہیں: اس میں کوئی خطرہ نہیں ہوتا اور آپ کو رقم ڈپازٹ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ البتہ، فاریکس ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے آپ کوئی منافع حاصل نہیں کر سکتے۔ اگر آپ مارکیٹ کے حقیقی حالات میں حقیقی رقم خطرے میں ڈالے بغیر نئی ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں ٹیسٹ یا پریکٹس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ آزمانا چاہیے۔

آپ جتنے چاہیں ڈیمو اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں غیر فعال اکاؤنٹس تھوڑی دیر بعد بند ہوجاتے ہیں۔ ہم حقیقی اکاؤنٹ کی طرح ان میں سے ہر ایک کا ٹریڈنگ پاس ورڈ آپ کو ای میل کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ ڈیمو اکاؤنٹس میں ڈیفالٹ طور پر $5,000 ہوتے ہیں لیکن آپ $1,000,000 تک کی ورچوئل رقم کلیم کرسکتے ہیں اور بعد میں اس میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

ٹریڈنگ پلیٹ فارم:  MetaTrader 4، MetaTrader 5 یا OctaTrader؟

Octa تین مختلف قسم کے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پیش کرتا ہے۔ ہر ایک کے اپنے فوائد اور نقصانات، مارکیٹ کے تجزیے کے ٹُولز اور ٹریڈنگ انسٹرومنٹس ہیں۔ نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بناتے وقت آپ آزادانہ طور پر اپنا پلیٹ فارم منتخب کر سکتے ہیں۔

 

MetaTrader 4

MetaTrader 5

OctaTrader

جانا جاتا ہے برائے

سادہ اور معروف

تکنیکی طور پر جدید

آسان اور کارآمد

کون پسند کر سکتا ہے

ہر کوئی

تکنیکی ٹریڈرز

موبائل ٹریڈرز

کرنسی پیئرز

✔️

✔️

✔️

دھاتیں

✔️

✔️

✔️

انرجیز

✔️

✔️

✔️

انڈائسز

✔️

✔️

✔️

کرپٹو کرنسیاں

✔️

✔️

✔️

اسٹاکس

✔️

زیادہ سے زیادہ لیوریج

1:1000

1:1000

1:1000

ٹائم فریم

9

21

9

پریسیژن

ہندسے

ہندسے

ہندسے

سویپ

کم سے کم اسپریڈز

0.6 ِپس

0.6 ِپس

0.6 ِپس

لیوریج: ایڈجسٹ کرنے کا طریقہ

فاریکس میں لیوریج سے مراد بروکرز کی طرف سے فراہم کردہ ورچوئل کریڈٹ ہے۔ Octa 1:1000 تک کی لیوریج فراہم کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ممکنہ زیادہ منافع کے لیے$1,000  ڈپازٹ کر کے $1,000,000 مالیت کے ایسٹس کی ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ اصل کریڈٹ کی حد کا انحصار آپ کے مارجن یا خطرات کا ازالہ کرنے کے لیے کولیٹرل اور ایسٹ کی قسم پر ہوتا ہے۔

اگر ٹریڈز اچھی ہوں تو آپ لیوریج کے ساتھ بہت تیزی سے خاطر خواہ منافع کما سکتے ہیں—لیکن اگر مارکیٹ کی نقل و حرکت آپ کی توقعات کے خلاف ہو تو آپ اتنی ہی تیزی سے نقصان بھی اُٹھا سکتے ہیں۔ اس لیے کچھ ٹریڈرز خطرے کو کم کرنے کے لیے اپنی لیوریج محدود رکھ سکتے ہیں۔

آپ رجسٹریشن کے دوران اپنی مرضی سے لیوریج سیٹ کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کو اپنی پسند کے مطابق سیٹ کریں اور لیوریج کو 1:1 سے 1:1000 کے درمیان سیٹ کریں۔ لیکن یہ حتمی نہیں ہے: اگر آپ لیوریج تبدیل کرنا چاہیں تو بعد میں اپنے پروفائل سے ہر اکاؤنٹ کا تناسب الگ الگ تبدیل کر سکتے ہیں۔

کسی ٹریڈ کے مطلوبہ مارجن اور پِپ ویلیو کا حساب لگانے کے لیے ہمارا فاریکس کیلکولیٹر استعمال کریں۔

Octa پر اسلامی اکاؤنٹس: یہ کیسے کام کرتے ہیں

Octa کے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس سویپ فری اور حلال ٹریڈنگ کے لیے موزوں ہیں۔

اسلامی اکاؤنٹس کو مسلمان ٹریڈرز کے مذہبی تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسلام سویپ سمیت کسی بھی طریقے سے سُود کمانے سے منع کرتا ہے۔ سویپ کے ساتھ آپ ٹریڈز کو اگلے دن تک اوپن رکھنے پر سُود کماتے ہیں، اس لیے اسلامی اکاؤنٹس کا سویپ سے مکمل طور پر پاک ہونا ضروری ہے۔

ہمارے اکاؤنٹس سویپ کو سپورٹ نہیں کرتے اور نہ ہی ہم کوئی فکسڈ فیس لیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ Octa میں آپ کو خصوصی اسلامی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس ایک فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنائیں اور اسلامی اکاؤنٹ کے تمام فوائد سے لطف اندوز ہوں۔

کچھ اسلامی علماء لیوریج سے ٹریڈنگ کو بھی ناجائز سمجھتے ہیں۔ اگر آپ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں تو آپ لیوریج کے بغیر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے دوران یا بعد میں کسی بھی وقت اپنی لیوریج 1:1 سیٹ کریں۔ اس طرح آپ صرف اپنے فنڈز سے ٹریڈنگ کر سکتے ہیں اور قرض لینے سے بچ سکتے ہیں۔ 

منافع نکلوانے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کریں

اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکلوانے کے لیے پہلے اپنی شناخت کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔

  1. اپنے پروفائل میں Settings مینیو پر جائیں—اوپر دائیں کونے میں اپنے نام کے آگے کوگ cog آئیکن تلاش کریں اورProfile Verification پریس کریں۔
  2. اپنی شناختی دستاویز کی تصاویر اَپ لوڈ کریں اور Submit request پریس کریں۔ ہم آپ کی درخواست کا جائزہ لیں گے اور پراسیس مکمل ہونے پر آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کریں گے۔ اس میں عموماً 1 سے 2 دفتری گھنٹے یا اس سے کم وقت لگتا ہے۔

تصدیقی میل موصول ہونے کے بعد آپ اپنے فنڈز نکلوا سکتے ہیں۔ 

Octa ٹریڈنگ ایپ: اپنے ٹریڈنگ کے تجربے کو بہتر بنائیں

Octa ہماری آفیشل موبائل فاریکس ٹریڈنگ ایپ ہے۔ اس ایپ کے ذریعے آپ چلتے پھرتے اپنے اکاؤنٹس کنٹرول کر سکتے اور ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ ایپ کے ذریعے آپ پورا دن کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے بغیر فنڈز ڈپازٹ اور نکلوا سکتے ہیں، مارکیٹ کے تجزیے براؤز کر سکتے ہیں اور اپنی تمام اوپن پوزیشنز کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ مفت اور یوزر فرینڈلی ہے اور اس میں ہر وہ چیز موجود ہے جو ٹریڈنگ کے تجربے کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ یہ Octa کے ہر قسم کے اکاؤنٹس اور تمام ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو سپورٹ کرتی ہے۔ 

لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی کیا فیس ہے؟

Octa کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے/ برقرار رکھنے یا رقم ڈپازٹ کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ لیکن ڈپازٹ کی کم از کم حد موجود ہے جو ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے $25 سے شروع ہوتی ہے۔

رقم نکلوانے کی کیا فیس ہے؟

رقم نکلوانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ لیکن رقم نکلوانے کی کم از کم حد موجود ہے جو ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے $5 سے شروع ہوتی ہے۔

کیا Octa کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے کے لیے اپنی شناخت کی تصدیق کرنا ضروری ہے؟

جی نہیں، آپ فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے اور ڈپازٹ کرنے کے فوراً بعد ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔ لیکن اپنے حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لیے پہلے اپنی شناخت کی تصدیق کروانا ضروری ہے۔

Octa کی ٹریڈنگ فیس کتنی ہے؟

ہم کوئی فیس یا کمیشن نہیں لیتے۔ ہم ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے کم سے کم اسپریڈز آفر کرتے ہیں جس میں بڑے کرنسی پیئرز بھی شامل ہیں۔ بڑے فاریکس پیئرز کے لیے ہمارے اسپریڈز 0.6 پِپس سے شروع ہوتے ہیں۔

کیا Octa میں سینٹ اکاؤنٹس دستیاب ہیں؟

ہم سینٹ اکاؤنٹس آفر نہیں کرتے۔ اگر آپ ٹریڈنگ اسکلز کی پریکٹس کرنا چاہتے ہیں تو ایک فاریکس ڈیمو اکاؤنٹ بنائیں اور لامحدود ورچوئل فنڈز کے ساتھ مارکیٹ کے حقیقی حالات میں ٹریڈنگ کریں۔

کیا مجھے حقیقی Octa اکاؤنٹ کھولنا چاہیے یا ڈیمو؟

آپ دونوں قسم کے اکاؤنٹ مفت کھول سکتے ہیں۔ منافع کمانے کے لیے اپنا حقیقی اکاؤنٹ استعمال کریں اور ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے نئی ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں ٹیسٹ کریں یا اپنا بیلنس خطرے میں ڈالے بغیر مخصوص تجزیاتی ٹُولز استعمال کرنا سیکھیں۔

کیا Octa فیچر میں کوئی ڈپازٹ بونس شامل ہے؟

Octa %50 تک کے لامحدود ڈپازٹ بونسز آفر کرتا ہے۔ آپ یہ بونس کیش بھی کروا سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے پہلے ایک خاص تعداد میں لاٹس کی ٹریڈنگ کرنا ضروری ہے۔

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے کتنی رقم کی ضرورت ہوتی ہے؟

ہماری کم از کم ڈپازٹ کی حد $25 ہے لیکن ہمارا مشورہ ہے کہ آپ کم از کم $100 سے ٹریڈنگ شروع کریں۔ اس طرح %50 بونس کے ساتھ آپ $150 سے ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔