ٹریڈنگ کیلکولیٹر
مارجن کے تقاضوں کو تلاش کرنا نہایت ضروری ہے۔ اگر آپ کی ایکویٹی لیول مطلوبہ مارجن کے %15 سے نیچے آتی ہے تو، مزید نقصانات سے بچنے کے لیے آپ کی بعض یا تمام موجودہ پوزیشنز کو زبردستی بند کر دیا جائے گا—جس کو اسٹاپ آؤٹ کہا جاتا ہے۔ جب آپ کی ایکویٹی لیول مجموعی مارجن کے %25 تک گر جائے گی تو ہم آپ کو ایک اطلاع بھیجیں گے جسے مارجن کال کہا جاتا ہے۔ یہ آپ کو اضافی ڈیپازٹ کرنے یا بعض آرڈرز کو مینوئل طور پر بند کرنے کا وقت دے گا۔
Octa فاریکس مارجن کیلکولیٹر اس مارجن سائز کو شمار کرتا ہے جس کا آپ کو اوپن پوزیشن کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ آپ اسے کسی خاص آرڈر کی پپ ویلیو کو شمار کرنے یا اپنی لیورج کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کیلکولیٹر ہر ٹریڈر کے لیے ایک ضروری ٹول ہے—یہ آپ کو اسٹاپ آؤٹس سے بچاؤ اور اپنے خطرات کا صحیح طریقے سے انتظام کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کیلکولیٹر استعمال کرتے ہوئے مارجن کو کیسے شمار کیا جائے
منصوبہ بند آرڈر کے لیے مطلوبہ مارجن سائز معلوم کرنے کے لیے، ترجیحی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ٹیب کو منتخب کریں: MetaTrader 4, MetaTrader 5، یا OctaTrader۔ کرنسی پیئر، اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی، لیورج لیول، اور ٹریڈ وولیم کا انتخاب کریں۔ آخر میں، کیلکولیٹ کریں کا بٹن دبائیں۔ مارجن کا حساب کتاب منتخب ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی تصریحات استعمال کرتے ہوئے خود بخود کیا جائے گا۔ یہ نمبر ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ لیورج کے ساتھ آپ کو اپنا آرڈر کھولنے کے لیے کتنے فنڈز کی ضرورت ہے۔
لیورج کو بہتر بنانے کے لیے کیلکولیٹر کا استعمال کیسے کریں
آپ اپنی لیورج میں ردوبدل کرنے کے لیے Octa Forex مارجن کیلکولیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کرنسی پیئر، اپنے اکاؤنٹ کی کرنسی، لیورج لیول، اور ٹریڈ وولیم کا انتخاب کریں۔ آخر میں، کیلکولیٹ کریں بٹن دبائیں۔ مارجن کا حساب خود بخود منتخب کردہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کی تصریحات کا استعمال کرتے ہوئے کیا جائے گا۔ یہ نمبر ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ لیورج کے ساتھ آپ کو اپنا آرڈر کھولنے کے لیے کتنے فنڈز کی ضرورت ہے۔ اگر کسی آرڈر کے لیے حسابی مارجن کا سائز آپ کے دستیاب فنڈز سے بڑا ہو جاتا ہے تو، زیادہ لیورج تناسب کو منتخب کرنے کی کوشش کریں۔
مثال: لیورج کو کیسے بہتر بنایا جائے
ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ 1:100 کا لیورج استعمال کرتے ہوئے EURUSD کی اسٹینڈرڈ لاٹ خریدنا چاہتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ میں 600 USD ہیں۔ کیلکولیٹر کے مطابق آپ کو آرڈر دینے کے لیے 1,064.54 USD کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اپنا لیورج 1:200 پر تبدیل کرتے ہیں تو، مارجن 532.27 USD ہوگا۔ اب، آپ اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں لیورج کو بڑھانے کے بعد وہ آرڈر دے سکتے ہیں۔
کیلکولیٹر کے ساتھ لاٹ سائز کا تعین کیسے کیا جائے
آپ بہترلاٹ سائز کا انتخاب کرنے کے لیے کیلکولیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آرڈر دینے سے قبل، اپنی دستیاب ایکویٹی کا مطلوبہ مارجن کے ساتھ موازنہ کریں اور اسی کی مناسبت سے اپنے آرڈر کا سائز منتخب کریں۔
مثال: بہترین لاٹ سائز کو کیسے تلاش کیا جائے
مثال کے طور پر، آپ 1:500 کی لیورج کے ساتھ EURUSD کی 10 لاٹس خریدنا چاہتے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ میں 1,500 USD ہیں ۔ کیلکولیٹر کے مطابق آپ کو ایسا کرنے کے لیے 2,141.88 USD کی ضرورت ہے۔ اپنے آرڈر کا وولیم تبدیل کرنے کی کوشش کریں—آپ اپنے دستیاب شدہ فنڈز سے 1,499.05 USD کے عوض 7 لاٹس خرید سکتے ہیں۔ تاہم، 641.88 USD مزید ڈیپازٹ کرانے اور 10 لاٹس خریدنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔
فاریکس میں ایک پپ کی قدر کتنی ہے؟
پپ فاریکس میں قیمت کی تبدیلی کی مختصر ترین اکائی ہے۔ اس کے معنی مختلف ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کے لیے مختلف ہوتے ہیں:
- برائے 5-ہندسی کرنسی پیئرز—چوتھا اعشاریہ (0.0001)
- برائے 3-ہندسی کرنسی پیئرز اور XAGUSD—دوسرا اعشاریہ (0.01)
- برائے XAUUSD، XPDUSD، XBRUSD، XTIUSD—پہلا اعشاریہ (0.1)
- برائے انڈائسز (ماسوائے JPN225)—پہلا اعشاریہ (0.1)
- برائے JPN225—چوتھا اعشاریہ (0.0001).
مثال: پپ ویلیو کو کیسے استعمال کیا جائے
ہم فرض کرتے ہیں کہ آپ EURUSD کی اسٹینڈرڈ لاٹ بائے کرنا چاہتے ہیں، اور قیمت فی الحال 1.0762 کی سطح پر ہے۔ اس ٹریڈ کی شماریاتی پپ ویلیو 10 USD ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر قیمت 1.0761 تک یا ایک پپ نیچے آتی ہے تو، آپ 10 USD کھو دیں گے۔ اور اگر یہ واپس بڑھ کر 1.0762 ہو جاتی ہے، یا ایک پپ اوپر چلی جاتی ہے تو، آپ 10 USD پائیں گے۔