ہم (مالک اور ڈیٹا کنٹرولر) کون ہیں؟
Octa Markets Incorporated-پہلی منزل، میریڈیئن پلیس، چوک اسٹیٹ، کاسٹریس، سینٹ لوسیا
ای میل برائے رابطہ:[email protected]
ہم آپ کی رازداری کے تحفظ اور آپ سے وصول کردہ آپ کی ہر قسم کی ذاتی معلومات کی سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے ہر دم مستعد ہیں۔
اس پالیسی کا مقصد کیا ہے؟
اس پالیسی کا مقصد آپ کو اس بات کی وضاحت کرنا ہے کہ ہم کونسی ذاتی معلومات وصول کرتے ہیں اور ہم اور ہماری منسلکہ کمپنیاں ان کا استعمال کیسے کرتی ہیں۔ کمپنیاں ہم سے منسلک ہوتی ہیں اگر وہ ہماری ذیلی کمپنیاں ہوں یا پھر ہم دونوں ہی کسی ایک کارپوریٹ ادارے کی ذیلی کمپنیاں ہوں۔
ہم آپ کی جانب سے فراہم کردہ ہر قسم کی ذاتی معلومات کے کنٹرولر ہیں، جس کے معنی یہ ہیں کہ ہم ان ذاتی نوعیت کی معلومات کے مقاصد اور انہیں زیرِ عمل لانے کے ذرائع کا فیصلہ کرتے ہیں۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کیسے حاصل اور محفوظ رکھتے ہیں؟
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو درخواستوں، ای میلز، مراسلوں، ٹیلیفون کالز، متنی پیغامات، کوکیز اور گفتگو کے ذریعے اُس وقت حاصل کرتے ہیں جب آپ ہماری سروسز میں رجسٹر ہوتے ہیں اور ان پر کام کرتے ہیں (بشمول آپ کی جانب سے ہمارے تدریسی ٹولز، ڈیمو اکاؤنٹس اور ٹریڈنگ سیمیولیٹرز استعمال کیے جانے کے وقت حاصل کردہ ذاتی معلومات)۔
ہم آپ کو کی جانے والی کالز کی نگرانی اور ان کی ریکارڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ارسال کردہ اور آپ سے موصول شدہ تمام ای میلز اور برقی ابلاغ کی نگرانی (اور ریکارڈ برقرار) رکھ سکتے ہیں۔
ہم آپ کی طرف سے ہمیں دی جانے والی ذاتی معلومات کے تحفظ اور اظہار میں سخت حفاظتی دستور پر عمل کرتے ہیں تاکہ کوئی بھی غیر متعلقہ فرد ان تک رسائی نہ پاسکے۔
ہم کس نوعیت کی ذاتی معلومات وصول کرتے اور زیرِ عمل لاتے ہیں؟
ہم ذیل میں درج ذاتی معلومات کو زیرِ عمل لاسکتے ہیں:
-
نام
-
رابطے کی تفصیلات بشمول ای میل پتے اور فون نمبرز
-
عمر یا تاریخِ پیدائش
-
جنس
-
پیشہ
-
آمدنی
-
ٹریڈنگ کا علم اور تجربہ
-
یوزر نام اور پاسورڈز
-
آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے متعلق معلومات بشمول آپ کے اکاؤنٹ کا سابقہ ریکارڈ، فعال پذیری، اور آرڈرز۔
-
آئی پی پتہ
-
قومی بیمہ نمبر
-
ٹرانزیکشن رپورٹںگ کا حوالہ
-
مختار/ایجنٹ نامے کی تفصیلات
-
فون ڈیوائس کی قسم
-
آپریٹنگ سسٹم
-
ڈیوائس آئی ڈی
-
کوکی آئی ڈی
-
گوگل 360 آئی ڈی
-
GUID
-
آپ کی جانب سے ہماری سروسز، پراڈکٹس اور سہولیات کے استعمال کے بارے میں معلومات (بشمول آپ کی جانب سے ہمارے تدریسی ٹولز، ڈیمو اکاؤنٹس اور ٹریڈنگ سیمیولیٹرز استعمال کیے جانے کے وقت حاصل کردہ ذاتی معلومات)
-
بینک اکاؤنٹ نمبر
-
ترتیبی کوڈ
-
پاسپورٹ نمبر
-
ازدواجی حیثیت
-
استعمال کردہ ڈیٹا
-
آپ کی کسی بھی درخواست پر نظرِثانی کے لیے
-
خطرات کے تجزیے انجام دینے کے لیے
-
ہماری قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے
-
ہمارے اور آپ کے درمیان کسی بھی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے
-
آپ کے ساتھ ہمارے تعلق کو منظم رکھنے بشمول سوالات یا مسائل کو حل کرنے کے لیے
-
آپ کا اکاؤنٹ تشکیل دینے اور منظم کرنے کے لیے
-
آپ کی موجودہ ضروریات کے جائزے کے لیے
-
ہم سے طلب کردہ معلومات، پراڈکٹس اور سروسز آپ کو فراہم کرنے کے لیے
-
آپ کی جانب سے ہمیں دی جانے والی ہدایات کے جائزے کے لیے
-
آپ کی جانب سے موصول شدہ کسی شکایت کی تفتیش کے لیے
-
آپ اور ہمارے درمیان کسی اختلاف یا متوقع اختلاف میں ثبوت فراہم کرنے کے لیے
-
واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے
-
اپنے عملے کی تربیت کے لیے
-
اپنی کسٹمر سروسز اور پراڈکٹس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے
-
پراڈکٹ کی پیشرفت اور تجزیہ عمل میں لانے کے لیے
-
دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کا سراغ لگانے اور ان کی روک تھام کے لیے
-
دیگر چیزوں کے علاوہ، Google Inc. اور Facebook Inc. کی درج ذیل سروسز کی مدد سے تجزیات کے لیے:
-
Facebook Ads conversion tracking (عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی)
-
Display Advertising extension for Google Analytics (عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی)
-
آپ سے رابطے کے لیے – ہم وقتاً فوقتاً آپ کو مارکیٹنگ کا مواد ڈاک، ای میل، ٹیلیفون، ایس ایم ایس، موبائل کے متنی پیغامات، میسنجرز (وائبر، ٹیلی گرام، فیس بک میسنجر، اور دیگر) یا دیگر برقی پیغاماتی سروسز کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں؛
-
دیگر چیزوں کے علاوہ، درج ذیل سروس فراہم کنندگان کی مدد سے ادائیگیوں کو منظم کرنے کے لیے:
-
Neteller (Paysafe Group PLC) - عمل درآمد کا مقام: آیل آف مین – رازداری کی پالیسی
-
ہیلپ ڈیسک پلیٹ فارمز کے ساتھ انٹریکشن، دوسری باتوں کے ساتھ، درج ذیل سروس فراہم کنندگان کی مدد سے:
-
Zendesk (Zendesk Inc.)—ڈیٹا اسٹوریج کی لوکیشنز: امریکا، ایشیا پیسیفک، یا یورپی یونین – پرائیویسی نوٹس
-
Simplesat (Duoventures Limited)—پراسسنگ کا مقام: ہانگ کانگ – پرائیویسی پالیسی
-
href="https://www.simplesat.io/privacy/"> Intercom (Intercom R&D Unlimited Company)—پراسسنگ کا مقام: آئرلینڈ اور Intercom پرائیویسی پالیسی میں مندرج دیگر مخصوص ممالک – پرائیویسی پالیسی اور سب-پروسیسرز لسٹ (سب-سیکشن 'EU ڈیٹا ہوسٹنگ' سیکشن 'ریجنل ڈیٹا ہوسٹنگ سب-پروسیسرز لسٹ')
-
دیگر چیزوں کے علاوہ، درج ذیل سروس فراہم کنندگان کی مدد سے، رابطہ نمبرز کو منظم کرنے اور پیغامات ارسال کرنے کے لیے:
-
Mandrill (The Rocket Science Group, LLC.) - عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی
-
Mailchimp (The Rocket Science Group, LLC.) - عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی
-
دیگر چیزوں کے علاوہ، درج ذیل سروس فراہم کنندگان کی مدد سے، مکرر مارکیٹنگ اور رویہ جاتی ہدف بندی کے لیے:
-
Remarketing with Google Analytics (Google Inc.) - عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی
-
Facebook Remarketing (Facebook, Inc.) - عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی
-
Facebook Custom Audience (Facebook, Inc.) - عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی
-
Twitter Tailored Audiences (Twitter, Inc.) - عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی
-
Google Ads Remarketing (Google Inc.) - عمل درآمد کا مقام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – رازداری کی پالیسی
- آپ کو Aspire (دی بینک آف میسوری) کے ذریعے تقویت یافتہ تحفظاتی سروس فراہم کی جا رہی ہے—پروسیسنگ کا مقام: امریکا۔ –پرائیویسی پالیسی۔
-
متعلقہ انضباطی یا ٹیکس اتھارٹی
-
ایسے فریقینِ ثالث جنہیں معلومات فراہم کرنا جرائم کی روک تھام کے لیے ہم معقول حد تک ضروری سمجھتے ہوں جیسے کہ پولیس
-
ہماری منسلکہ کمپنیاں
-
فریقینِ ثالث سروس فراہم کنندگان اور مشتہرین جو ہماری جانب سے آپ کو سروسز فراہم کیے جانے کے حوالے سے ہمیں انتظامی، مالیاتی، تحقیقی یا دیگر سروسز فراہم کرتے ہیں
-
ہمارے متعارف کردہ بروکرز اور دیگر ٹریڈنگ پارٹنرز
-
ہمارے پیشہ ورانہ مشتہرین
-
مالیاتی اور انتظامی آڈٹس کی تکمیل کے لیے ہمارے آڈیٹرز
-
ہمارے ایجنٹس بشمول کریڈٹ ریفرنس ایجنسیاں، جو ہماری طرف سے کام کرتے ہوئے کریڈٹ اور شناخت کے جائزے عمل میں لائیں بشمول منی لانڈرنگ کے جائزے، تعمیلی انضباطی رپورٹنگ، اور دھوکہ دہی سے بچاؤ کے جائزے۔
-
عدالتیں، ٹریبونلز، انضباطی یا محصولاتی ادارے، اور سرکاری ایجنسیاں، تاکہ ہم آپ کے ساتھ اپنے معاہدے کا نفاذ کرسکیں یا عدالت، منضبط کار، محصولاتی ادارے، یا سرکاری ایجنسی کے لوازمات کو پورا کرسکیں۔
-
ہمارا ٹریڈ ریپازٹری
-
دیگر فریقین جنہیں معلومات میں شریک کرنا اس لیے ضروری ہو تاکہ اپنے کسٹمر کی حیثیت سے ہم آپ کو بہترین سروس فراہم کرسکیں۔
جو معلومات ہم ممکنہ طور پر جمع کرسکتے ہیں وہ شناخت کے بغیر ہوتی ہیں اور ہماری موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کے حوالے سے آپ کو بہتر سروس فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں گی!
ہماری ایپ کے استعمال، بگز اور کریشز دیکھنے، کسٹمر سپورٹ فراہم کرنے، اور ایپ کے اندر آپشنز تک آپ کی رسائی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہم ممکنہ طور پر معلومات جمع کر سکتے ہیں اور کسی تھرڈ پارٹی (فریقِ ثالث) کی سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ معلومات آپ کے بہترین مفاد میں ہے۔
ہم Smartlook.com کی تھرڈ پارٹی (فریقِ ثالث) سروس استعمال کرتے ہیں۔
مذکورہ بالا سہولیات فراہم کرنے کے لیے کبھی کبھار ہمیں شناخت کے بغیر ڈیٹا جمع کرنا اور منتقل کرنا پڑ سکتا ہے، جیسا کہ ایپ میں استعمال کیے جانے والے فیچرز، کون سے صارفین ٹیپ یا سویپ کر رہے ہیں، کون سے اسکرین شاٹ کیپچر کیے جا رہے ہیں اور ورچوئل ڈیوائس کی شناخت کرنا۔
اس بات کا مکمل اطمینان رکھیں کہ ہماری طرف سے شناخت کے بغیر ممکنہ طور پر جمع کیے جانے والے ڈیٹا میں کسی قسم کی ذاتی یا فائننشل معلومات، دیگر حساس ڈیٹا، یا صارف کا جنریٹ کردہ پرائیویٹ مواد ہرگز شامل نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ ساتھ جو ڈیٹا بھی ہم ممکنہ طور پر بھیجیں گے اس میں آپ کی ڈیوائس کا کیمرا، مائیکروفون، یا دیگر یوزر اِن پُٹس شامل نہیں ہوں گی۔ بھیجا جانے والا تمام ڈیٹا SSL انکرپشن کے تحت محفوظ شدہ ہوتا ہے۔
ہم کس قانونی بنیاد پر آپ کی ذاتی معلومات زیرِ عمل لاتے ہیں؟
ہماری جانب سے ذاتی معلومات زیرِ عمل لانے کی قانونی بنیاد کا انحصار اس پر ہوگا کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کیوں زیرِ عمل لاتے ہیں۔
اگر آپ ہماری سروسز حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے یا معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں، تو ہم آپ کی ذاتی معلومات زیرِ عمل لائیں گے تاکہ آپ اور ہمارے درمیان معاہدہ طے پا جائے اور اس پر عمل درآمد ہوسکے۔ اگر آپ مطلوبہ ذاتی معلومات فراہم نہیں کریں گے، تو ہم آپ کو بعض یا تمام سروسز فراہم کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔
ہمیں اپنی قانونی اور انضباطی ذمہ داریوں کی تعمیل کے لیے بھی آپ کی ذاتی معلومات زیرِ عمل لانے کی ضرورت ہوسکتی ہے، ان ذمہ داریوں میں انسدادِ منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی روک تھام، اور پابندیوں کے تجزیاتی معائنے، شکایات، اور تحقیقات یا قانونی چارہ جوئی بھی شامل ہیں۔
ہمیں درج ذیل امور کے لیے آپ کی ذاتی معلومات زیرِ عمل لانے کا جائز مفاد بھی حاصل ہے:
-
وہ سروسز انجام دینا یا پراڈکٹس یا معلومات فراہم کرنا جو آپ ہم سے وصول کرنے پر متفق ہوں
-
آپ کے ساتھ ہمارے تعلق کی مسلسل انتظام کاری اور آپ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا
-
ہمارے اندرونی کاروباری مقاصد جن میں کاروبار اور ناگہانی بحران سے بحالی، دستاویزات کی تحویل/محفوظ کاری، آئی ٹی سروس کا تسلسل (مثلاً بیک اپس اور ہیلپ ڈیسک کی معاونت) تاکہ ہماری جانب سے آپ کو فراہم کردہ سروسز کا معیار یقینی بنایا جاسکے
-
کارپوریٹ ٹرانزیکشنز
-
مارکیٹنگ کے تجزیاتی اعداد و شمار بشمول مارکیٹنگ مہم سے بھرپور استفادہ اور ویب کے تجزیات تاکہ ہم اپنی پراڈکٹس اور سروسز کو تخلیق دیں اور ان کی مارکیٹنگ کا لائحۂ عمل طے کریں
-
اپنے ریکارڈز کو تازہ ترین حالت میں رکھنا اور تجزیہ کرنا کہ کسٹمرز ہماری پراڈکٹس/سروسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں
-
اپنی پراڈکٹس اور سروسز کو تخلیق دینا، اپنے کاروبار کو فروغ دینا اور اپنی مارکیٹنگ کی حکمتِ عملی کو معنی خیز بنانا
-
اپنی پراڈکٹس اور سروسز کے لیے کسٹمرز کی اقسام کی توضیح کرنا اور اپنی ویب سائٹ/ویب سائٹس اور پلیٹ فارم/پلیٹ فارمز کو تازہ ترین حالت میں اور برمحل رکھنا
-
پورٹ فولیو کا تجزیہ اور استعمال کے تجربے کا مطالعہ کرنا تاکہ ہم کسٹمرز کے لیے پیش کردہ پراڈکٹس اور سروسز کو بہتر بنانے کے قابل ہوسکیں
زیرِ عمل لانے کا مقام کیا ہے؟
کوائف کو ہمارے آپریٹنگ دفاتر اور تمام ایسے دیگر مقامات پر زیرِ عمل لایا جاتا ہے جہاں عمل درآمد میں شامل فریقین مقام پذیر ہوں۔
آپ کے مقام کی بنیاد پر، کوائف کی منتقلیوں میں آپ کی ذاتی معلومات کی آپ کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں منتقلی شامل ہوسکتی ہے۔ ایسی منتقل شدہ ذاتی معلومات کو زیرِ عمل لانے کے مقام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، آپ’آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال‘ کا سیکشن ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
ایسی کوئی بھی منتقلی واقع ہونے پر، آپ ہم سے [email protected] کے ذریعے معلومات لے سکتے ہیں۔
براہِ کرم نوٹ فرما لیں کہ ہم تمام ترسیل کردہ کوائف کے لیے ٹرانسپورٹ لیئر سیکیورٹی (TLS) انکرپشن (جسے HTTPS بھی کہا جاتا ہے) استعمال کرتے ہیں۔ تمام تر کوائف انکرپٹڈ TLS 1.2 کنکشن کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔
ہم اسے کتنے عرصے تک اپنے پاس محفوظ رکھیں گے؟
آپ کے ہمارے کسٹمرز رہنے کی پوری مدت کے دوران اور آپ کے کسٹمر نہ رہنے کے تین سال بعد تک ہم آپ کے بارے میں ذاتی معلومات کو برقی اور/یا دستاویزی فائلوں میں محفوظ رکھتے ہیں۔ براہِ کرم نوٹ فرما لیں کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مالی معاونت کے مجوزہ قانون کی رو سے آپ کی بعض معلومات کو لازماً سات سال کے عرصے تک تحویل میں رکھا جائے گا۔ ایسی ذاتی معلومات میں شامل ہیں:
-
نام، خاندانی نام، آبائی نام (اگر کوئی ہو)
-
رہائشی پتہ
-
عمر/تاریخِ پیدائش
-
پاسپورٹ کی تفصیلات
-
آپ کی شناختی دستاویزات کی تصاویر
-
آپ کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے اور نکالنے کے حوالے سے معلومات، جمع کروائی اور نکالی گئی رقم کی کرنسی اور مقدار
-
آپ کی ٹریڈنگ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات
-
ٹیلیفون نمبر
-
ای میل پتہ
-
سپورٹ کے ساتھ آپ کے ابلاغ کا سابقہ ریکارڈ (چیٹس/ای میلز/کالز)
براہِ کرم اس بات سے آگاہ رہیں کہ مذکورہ بالا ذاتی معلومات انکرپٹڈ اور ہمارے آئی ٹی سسٹم میں بحفاظت محفوظ ہوں گی، انہیں مذکورہ بالا مقاصد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور سات سال کا عرصہ مکمل ہونے پر انہیں ہمارے سسٹم سے حذف کر دیا جائے گا۔ براہِ کرم یہ یقین رکھیں کہ مذکورہ بالا ذاتی معلومات تک رسائی انہیں محفوظ رکھے جانے کے پورے عرصے کے دوران ممنوع ہوگی۔
کوکی (Cookie) کیا ہوتا ہے اور ہم اسے کیوں استعمال کرتے ہیں؟
کوکیز ایسی مختصر معلومات ہوتے ہیں جو آپ کی وزٹ کردہ ویب سائٹ کی جانب سے آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ کیے جاتے ہیں تاکہ آپ ویب سائٹ پر مخصوص افعال انجام دے سکیں اور اپنی ترجیحات کے مطابق اس کے مندرجات کو منظم کرسکیں۔ یہ اُن صفحات پر کوائف محفوظ کرسکتے ہیں جن کے بارے میں آپ نے بنیادی معلومات فراہم کی ہوں (مثلاً جب آپ پاسورڈ فراہم کرتے ہیں)، لیکن صرف اسی صورت میں کہ جب آپ سے پوچھا جائے اور آپ ان معلومات کو محفوظ کرنے پر رضامند ہوں۔ کوکیز کو سائٹ کے چند صفحات پر استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ ہم آپ کو ویب براؤزنگ کا زیادہ مخصوص اور ترجیحی تجربہ مہیا کرسکیں۔ یہ محض سائٹ کو وزٹ کرنے والے کسی بھی فرد کی ذاتی شناخت کے تعین کے لیے استعمال نہیں کیے جاتے۔
ہمارے استعمال کردہ کوکیز کی اقسام:
سیشن کوکیز۔
یہ کوکیز عارضی کوکیز ہوتے ہیں اور جیسے ہی آپ اپنا براؤزر بند کرتے ہیں تو یہ حذف ہوجاتے ہیں۔ جب آپ ہماری ویب سائٹ کے ہر سیکشن میں براؤز کرتے ہیں تو ان سیشن کوکیز کو آپ کی جانب سے ہمیں فراہم کردہ معلومات کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے براؤزر کی رازداری ترتیبات میں جا کر سیشن کوکیز کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن براہِ کرم نوٹ فرما لیں کہ اس سے آپ کے براؤزنگ کے عمل پر منفی اثر پڑے گا اور خصوصاً اس وقت جب کہ انہیں تمام ویب سائٹس پر مسترد کردیا گیا ہو۔
تجزیاتی کوکیز۔
تجزیاتی کوکیز میں عارضی اور زیادہ پائیدار دونوں طرح کے کوکیز شامل ہوسکتے ہیں جنہیں ہم اس بات کا سراغ لگانے میں استعمال کرتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ کو کیسے اور کتنی دیر تک استعمال کرتے ہیں۔ تجزیاتی کوکیز آپ کے ساتھ مخصوص کسی بھی نوعیت کی شناختی معلومات کو ظاہر نہیں کرتے بلکہ یہ ہمیں اپنا مواد آپ تک پہنچانے کے انداز کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ تجزیاتی کوکیز سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے اپنے براؤزر کی رازداری ترتیبات سے رجوع کریں۔
باضابطہ کوکیز۔
باضابطہ کوکیز آپ کے انتخابات و ترجیحات کو ریکارڈ اور محفوظ کرتے ہیں تاکہ ہماری ویب سائٹ پر اور بھی زیادہ بلا خلل تجربہ فراہم کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے باضابطہ کوکیز کا ایک کام تو آپ کی جانب سے ہر مرتبہ سائٹ وزٹ کرنے پر آپ کے زبان کے انتخاب کو یاد رکھنا ہے۔ باضابطہ کوکیز سے آپٹ آؤٹ کرنے کے لیے اپنے براؤزر کی فوری رازداری ترتیبات سے رجوع کریں۔
تھرڈ پارٹی کوکیز۔
ان کوکیز کو فریقینِ ثالث اور زیادہ تر سماجی میڈیا کی ویب سائٹس جیسے کہ گوگل+، فیس بک یا یو ٹیوب کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ تھرڈ پارٹی کوکیز کی مدد سے ہم اپنے مواد کا آپ کے پورے سماجی میڈیا پر اشتراک کرنے کے آسان طریقے پاتے ہیں اور اپنی جانب سے یو ٹیوب پر شائع کردہ ویڈیوز بھی آپ کو پیش کرتے ہیں۔ آپ اپنے براؤزر کی ترتیبات میں جا کر ان کوکیز کے استعمال کو غیر فعال کرسکتے ہیں لیکن براہِ کرم نوٹ فرما لیں کہ اس کے نتیجے میں مذکورہ بالا تمام افعال بھی غیر فعال ہوجائیں گے۔
جیسا کہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے، ہم کوکیز کا استعمال اپنی ویب سائٹ کی اعلیٰ ترین افعالیت کو یقینی بنانے اور آپ کی ذاتی ترجیحات کے مطابق اپنا مواد پیش کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں مزید سوالات ہوں، تو براہِ کرم [email protected] کے توسط سے ہم سے بلا جھجک رابطہ کریں۔
آپ مزید مدد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
اگر آپ کو ہماری رازداری کی پالیسی پر مدد درکار ہو یا اس حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو، تو براہِ کرم [email protected] کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کو ہماری جانب سے اپنی ذاتی معلومات کی وصولیابی، اشتراک یا استعمال کے کسی پہلو پر اعتراض ہو، تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ آپ درج بالا تفصیلات کے ذریعے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ کی رازداری کے حقوق کیا ہیں؟
یہ سیکشن آپ کی ذاتی معلومات کے حوالے سے آپ کے حقوق کی مزید تفصیل کے ساتھ وضاحت کرتا ہے۔
ذیل میں سے کسی بھی حق کے حصول کے لیے، براہِ کرم بذریعہ[email protected] ہم سے رابطہ کریں۔
اپنی ذاتی معلومات تک رسائی پانا
آپ رسائی کی درخواست کب کرسکتے ہیں؟
آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ:
اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ کی ذاتی معلومات زیرِ عمل لائی جا رہی ہیں
اپنی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کریں
آپ ہمارے پاس محفوظ ، اشتراک یا استعمال کردہ اپنے بارے میں دستاویزی اور برقی ریکارڈز کی نقول وصول کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کی درخواست پر عمل درآمد کے لیے، ہم شناختی ثبوت اور خاطر خواہ ذاتی معلومات طلب کرسکتے ہیں تاکہ ہم آپ کو درکار ذاتی معلومات کی نشاندہی کرسکیں۔
رسائی کب فراہم نہیں کی جائے گی؟
ہم آپ کو صرف آپ کی ذاتی معلومات فراہم کرسکتے ہیں، کسی دوسرے فرد کی ذاتی معلومات نہیں۔ اس کے علاوہ، جب یہ رسائی کسی دوسرے فرد کے حقوق پر منفی طور پر اثر انداز ہو رہی ہو، تب بھی ہم یہ رسائی فراہم نہیں کریں گے۔ قانونی استحقاق کے باعث، ممکن ہے ہم اس حوالے سے آپ پر ایسی کوئی معلومات بھی ظاہر نہ کرسکیں جو کسی دعوے یا قانونی عمل کے نتیجے میں ہمیں حاصل ہوئی ہوں۔
براہِ کرم رسائی کی درخواست میں اپنی درخواست کردہ ذاتی معلومات کو واضح طور پر درج کریں۔ اگر یہ واضح نہ ہوئیں، تو ہم وضاحت کے طریقۂ کار کے تحت آپ سے مزید ذاتی معلومات پوچھنے کے لیے آپ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ کی ذاتی معلومات کی تصحیح کرنا
آپ اپنی ذاتی معلومات کی تصحیح کیسے کرسکتے ہیں؟
آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ کسی بے فائدہ تاخیر کے بغیر اپنی غلط ذاتی معلومات کی تصحیح ہم سے کروائیں۔ اگر آپ ہمیں آگاہ کریں کہ ہمارے پاس موجود آپ کی ذاتی معلومات غلط ہیں، تو ہم اس کا جائزہ لیں گے اور اگر ہم آپ سے متفق ہوئے تو اپنے ریکارڈز کی تصحیح کرلیں گے۔ اگر ہم آپ سے متفق نہ ہوئے تو آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔ اگر آپ چاہیں، تو ہمیں تحریری طور پر مطلع کرسکتے ہیں کہ آپ کے خیال میں ہمارے ریکارڈز ابھی بھی غیر درست ہیں اور جب ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کمپنی سے باہر کسی فرد کو دیں گے تو آپ کا بیان اس میں شامل کرلیں گے۔
آپ کو یہ حق بھی حاصل ہوسکتا ہے کہ کسی بھی نامکمل ذاتی معلومات کو مکمل کرلیں، اس حق کا اطلاق ایک ضمنی بیان نامے کی فراہمی اور دیگر طریقوں سے کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا دارومدار کہ کسی خاص صورتحال میں یہ موزوں ہے یا نہیں، ان مقاصد پر ہوگا کہ جن کے تحت آپ کی ذاتی معلومات زیرِ عمل لائی جارہی ہوں۔
ہمیں ہر اُس فریقِ ثالث کو آپ کی جانب سے دی گئی تصحیح کی درخواست کے بارے میں مطلع کرنا ہوگا جن کے ساتھ ہم نے آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کیا ہو۔ ہم اس کام کے لیے موزوں اقدامات کریں گے، لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہوا یا اس میں غیر متناسب کاوش کی ضرورت ہوئی تو ہم یہ کام انجام دینے یا اس بات کی یقین دہانی سے قاصر ہوں گے کہ انہوں نے اپنے پاس موجود ذاتی معلومات کی تصحیح کرلی ہے۔
آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی اور ان کی تصحیح پر کیا پابندیاں ہیں؟
عموماً، ہم اپنے پاس موجود آپ کی ذاتی معلومات دیکھنے کی اجازت آپ کو فراہم کریں گے، یا آپ کی جانب سے تحریری درخواست دیے جانے پر، کسی بھی غلط ذاتی معلومات کی تصحیح کے اقدامات کریں گے۔
قانونی استحقاق کے باعث، ہم آپ پر ایسی کوئی بھی چیز ظاہر کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جو کسی دعوے یا قانونی کارروائی کے حوالے سے ہمارے علم میں آئی ہو۔
آپ کی ذاتی معلومات کو حذف کرنا
آپ حذف کرنے کی درخواست کب کرسکتے ہیں؟
آپ کو اس وقت اپنی ذاتی معلومات حذف کروانے اور ان پر عمل درآمد روکنے کا حق حاصل ہے، کہ جب:
-
ذاتی معلومات اُس مقصد کے لیے ضروری نہ رہیں جس مقصد کے لیے انہیں ابتدائی طور پر جمع کیا گیا/زیرِ عمل لایا گیا تھا
-
آپ اپنی رضامندی سے دستبردار ہوجائیں (جو پہلے فراہم کی گئی تھی)
-
آپ عمل درآمد پر معترض ہوں اور آپ کی ذاتی معلومات پر عمل درآمد جاری رکھنے میں ہمارے جائز مفادات کو ترجیح حاصل نہ ہو
-
ہم کوائف کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپ کی ذاتی معلومات کو زیرِ عمل لا رہے ہوں
-
کبھی کسی قانونی ذمہ داری کی تعمیل کے لیے بھی ذاتی معلومات کو حذف کرنا پڑتا ہے
جب قانونی یا انضباطی مقاصد کے لیے آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا ضروری ہو یا جب انہیں مخصوص نوعیت کی وجوہات جیسے کہ قانونی دعووں پر عمل درآمد یا ان کے دفاع کے لیے زیرِ عمل لایا جا رہا ہو تو ان معلومات کو حذف کرنے کا حق قابلِ اطلاق نہیں رہتا۔
اس سے بھی بڑھ کر، اگر ہمیں آپ کے کوائف حذف کرنا پڑیں، تو ہم اپنی جزوی یا مکمل سروسز آپ کو فراہم نہیں کرسکیں گے۔
کیا ہمیں آپ کی ذاتی معلومات کے دیگر وصول کنندگان کو آپ کی حذف کرنے کی درخواست کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا؟
اگر ہم نے آپ کی حذف کی درخواست کردہ ذاتی معلومات فریقینِ ثالث کو فراہم کر رکھی ہوں، تو ہمیں حذف کی اس درخواست کے بارے میں انہیں آگاہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ متعلقہ ذاتی معلومات کو حذف کرسکیں۔ ہم اس کام کے لیے معقول اقدامات کریں گے، تاہم ہوسکتا ہے کہ ایسا ہمیشہ ممکن نہ ہو یا اس سلسلے میں کی جانے والی کاوش غیر متناسب ہو۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مذکورہ بالا کسی استثنیٰ کے باعث وصول کنندہ کو آپ کی ذاتی معلومات حذف کرنے کی ضرورت نہ ہو یا وہ حذف کرنے سے قاصر ہو۔
آپ کی ذاتی معلومات پر عمل درآمد کو روکنا
اس عمل درآمد کو کب روکا جاسکتا ہے؟
آپ کو درج ذیل صورتوں میں اپنی ذاتی معلومات پر عمل درآمد کو روکنے کا حق حاصل ہے:
-
جب آپ ذاتی معلومات کی درستگی سے غیر متفق ہوں، تو ہمیں عمل درآمد کو اس وقت تک روکنا ہوگا جب تک کہ ہماری جانب سے ذاتی معلومات کی درستگی کی تصدیق نہ ہوجائے
-
جب عمل درآمد غیر قانونی ہو اور آپ حذف کرنے کے بجائے روکنے کی درخواست کریں
-
جب ہمیں ذاتی معلومات کی ضرورت نہ رہے لیکن آپ کو کسی قانونی دعوے کی تشکیل، عمل درآمد یا اس کے دفاع کے لیے ان کی ضرورت ہو۔
-
جب آپ نے ’عمل درآمد پر اعتراض‘ کے پیراگراف (a) میں بیان کردہ صورتوں میں عمل درآمد پر اعتراض کیا ہو، اور ہم اس بات پر غور کر رہے ہوں کہ آیا یہ مفادات ترجیح یافتہ ہیں۔
کیا ہمیں عمل درآمد کو روکنے کے حوالے سے آپ کی ذاتی معلومات کے دیگر وصول کنندگان کو آگاہ کرنا ہوگا؟
اگر ہم نے آپ کی متعلقہ ذاتی معلومات فریقینِ ثالث پر ظاہر کر دی ہوں، تو ہمیں آپ کی ذاتی معلومات پر عمل درآمد روکنے کے حوالے سے انہیں آگاہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ان پر عمل درآمد جاری نہ رکھیں۔
ہم اس امر کے لیے معقول اقدامات کریں گے، تاہم ہوسکتا ہے کہ ایسا ہمیشہ ممکن نہ ہو یا اس سلسلے میں کی جانے والی کاوش غیر متناسب ہو۔
اگر ہماری جانب سے عمل درآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تب بھی آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔
اپنی ذاتی معلومات اپنے ساتھ لے جانا
کوائف کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کا حق کب لاگو ہوتا ہے؟
کوائف کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کا حق صرف درج ذیل پر لاگو ہوتا ہے:
-
آپ کی جانب سے ہمیں فراہم کردہ ذاتی معلومات (یعنی، اس کے علاوہ کسی دوسری معلومات پر نہیں)
-
جب عمل درآمد آپ کی رضامندی پر مبنی ہو یا معاہدے کی تعمیل کے لیے ہو
-
جب عمل درآمد کو خودکار ذرائع سے عمل میں لایا جائے
ہم کوائف کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی درخواستوں سے کب انکار کرسکتے ہیں؟
اگر عمل درآمد مذکورہ بالا معیار کے مطابق نہ ہو تو ہم آپ کی کوائف کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی درخواست مسترد کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر ذاتی معلومات ایک سے زائد افراد سے متعلق ہوں، تو ہم اس صورت میں اسے آپ کو منتقل کرنے سے قاصر ہوں گے کہ جب ایسا کرنے سے دوسرے فرد کے حقوق پر زد پڑ رہی ہو۔
عمل درآمد پر اعتراض
آپ درج ذیل صورتوں میں عمل درآمد پر اعتراض کرسکتے ہیں:
-
جائز مفادات:
آپ کو اپنی مخصوص صورتحال کی بنیاد پر، کسی بھی وقت، جائز مفادات پر مبنی اپنی ذاتی معلومات کے عمل درآمد پر اعتراض کا حق حاصل ہے۔
اگر ہم آپ کی ذاتی معلومات پر عمل درآمد کے لیے ایسے جبری قانونی اسباب ظاہر کرنے کے اہل ہوئے جو آپ کے مفادات، حقوق اور آزادیوں کو غیر مؤثر کردیں، یا قانونی دعووں کی تشکیل، تعمیل یا دفاع کے لیے ہمیں آپ کی ذاتی معلومات کی ضرورت ہوئی، تو ہم اس پر عمل درآمد جاری رکھ سکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر، ہم متعلقہ ذاتی معلومات کے استعمال سے لازماً رک جائیں گے۔
-
بلا واسطہ مارکیٹنگ:
اگر آپ کو ہماری جانب سے نیوز لیٹرز یا دیگر ای میل پیغامات موصول ہوں، تو آپ [email protected] پر رابطے کرکے کسی بھی وقت بلا معاوضہ ان کی وصولی سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔
قانونی معلومات
رازداری کا یہ بیان نامہ مختلف قوانین، بشمول ریگولیشن (EU) 2016/679 (کوائف کے تحفظ کا عمومی ضابطہ) کی دفعات کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔
بنیادی اصطلاحات
ذاتی معلومات (یا کوائف)
کوئی بھی معلومات جو بلا واسطہ، بالواسطہ، یا دیگر معلومات- بشمول ذاتی شناختی نمبر- کے حوالے سے کسی اصل فرد کی شناخت یا اس کی شناخت کی اہلیت فراہم کرے۔
مستعملہ کوائف
ہماری ایپلیکیشن اور/یا ہماری ویب سائٹ (یا ہماری جانب سے فراہم کردہ فریقِ ثالث کی سروسز) کے ذریعے ازخود وصول کردہ معلومات، جن میں شامل ہوسکتی ہیں: آپ کے کمپیوٹر کے آئی پی پتے یا ڈومین نام، URI پتے (یونیفارم ریسورس آئی ڈینٹیفائر)، درخواست کا وقت، سرور میں درخواست جمع کروانے کے لیے استعمال کردہ طریقہ، جواب میں وصول شدہ فائل کا سائز، سرور کے جواب (کامیابی نتیجہ، نقص، اور دیگر) کی کیفیت ظاہر کرتا عددی کوڈ، اصل یا جاری کنندہ ملک، آپ کی جانب سے استعمال کردہ براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی خصوصیات، ہر وزٹ کے وقت کی مختلف تفصیلات (مثلاً ایپلیکیشن اور/یا ہماری ویب سائٹ کے ہر صفحے پر گزارا ہوا وقت) ور ایپلیکیشن اور/یا ہماری ویب سائٹ میں ملاحظہ کردہ صفحات کی ترتیب کے خصوصی حوالے کے ساتھ فالو کردہ پاتھ کے بارے میں تفصیلات، اور ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم اور/یا آپ کے آئی ٹی ماحول کے بارے میں دیگر معیاری پیمانے۔